Tag: American singer

  • معروف امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

    معروف امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

    معروف امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے ماہِ رمضان میں اسلام قبول کرلیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے امریکی شہر لاس اینجلس کی مسجد کِنگ فہد میں 15 مارچ جمعے کے روز نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔

    لِل جون کو سوشل میڈیا پر وائرل میں کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے امام مسجد کی رہنمائی میں عربی اور انگریزی زبان میں کلمۂ شہادت پڑھا۔

     

    لِل جون کو سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by LIL JON (@liljon)

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حوالے سے امریکی ریپر لِل جون نے  ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’الحمد للّٰہ،  ان تمام بہن بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے مثبت پیغامات بھیجے اور بے لوث محبت کا اظہار کیا ‘۔

    لِل جون 1972ء میں امریکی ریاست جورجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیدا ہوئے  اور ان کا اصلی نام جوناتھن ایچ سمتھ ہے، 2000 کی دہائی کے آغاز میں ہپ ہاپ میوزِک کی نئی اقسام کو فروغ دینے میں اپنے اہم کردار کے لیے شہرت حاصل کی۔

  • امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مشکلات سے تنگ آکر بڑا فیصلہ کرلیا

    امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مشکلات سے تنگ آکر بڑا فیصلہ کرلیا

    نیو یارک : امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے کہا ہے کہ وہ گائیکی کے شعبے کو جلد خیر باد کہہ دیں گی، ان کا شکوہ ہے کہ لوگ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔

    گلوکارہ سلینا گومز کی جانب سے اپنے کیریئر اور مستقبل کے حوالے سے حالیہ بیان میں کہی گئی بات پر ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 28سالہ سلینا گومز نے اپنے گلوکاری کے مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ہیں، انہیں لگتا ہے اب لوگ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔

    ایک گفتگو کے دوران سلینا گومز کا کہنا تھا کہ جب لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہ لے رہے ہوں تو گلوکاری کرتے رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لئے میں ان کی شکر گزار بھی ہوں۔

    نوجوان امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مزید کہا کہ اگلی مرتبہ جو میوزک البم میں کروں گی وہ پہلے سے مختلف ہوگی۔ میں ریٹائرمنٹ سے پہلے ایک آخری کوشش کرنا چاہتی ہوں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں گلوکارہ سلینا گومز کی توجہ ٹی وی اور فلموں کی جانب بھی دیکھی جا رہی ہے۔ وہ جلد ہی نئی مزاحیہ سیریز میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ مستقبل میں وہ ٹی وی اور فلموں میں کام کریں گی۔

  • محفل موسیقی سے کچھ دیر قبل گلوکارہ کی موت شائقین کو سوگوار کرگئی

    محفل موسیقی سے کچھ دیر قبل گلوکارہ کی موت شائقین کو سوگوار کرگئی

    فلوریڈا : امریکہ میں ایک موسیقی کی تقریب سے کچھ دیر قبل ایک گلوکارہ اچانک چل بسی، ہپسندیدہ گلوکارہ کی موت پر لاکھوں لوگ صدمے سے بے حال ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے مورس گس مین کنسرٹ ہال میں منعقدہ محفل موسیقی کے انعقاد سے صرف بیس منٹ قبل گلوکارہ کا اچانک انتقال ہوگیا۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں شو بزنس کی دنیا میں ایک المناک واقعے نے لاکھوں لوگوں کو صدمے سے دوچار کردیا.

    خاتون گلوکار و موسیقار کا میامی سمفنی آرکسٹرا کے کنسرٹ سے20 منٹ قبل انتقال ہوا، امریکی اوپیرا پلیئر 62 سالہ جینس تھامسن سیڑھیاں اترتے ہوئے منہ کے بل گر پڑیں۔

    زخمی گلوکارہ کو فوری طور پر ایک ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا لیکن دوسرے ہی دن دماغی ہیمرج کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: امریکی اداکار کی جیل میں پراسرار موت

    آکسٹرا منتظمین نے دس دسمبر کو آنجہانی گلوکارہ کی یاد میں ایک کنسرٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا صارفین نے جینسن کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

  • واشنگٹن:امریکی شہراورلینڈو میں فائرنگ، گلوکارہ کرسٹینا گریمی ہلاک

    واشنگٹن:امریکی شہراورلینڈو میں فائرنگ، گلوکارہ کرسٹینا گریمی ہلاک

    واشنگٹن: امریکی شہر اورلینڈو میں فائرنگ سے گلوکارہ کرسٹینا گریمی ہلاک ہوگئیں۔

    crisf

    grimii

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرسٹینا گریمی کو کنسرٹ ختم ہونے کے بعد گولی ماری گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آورکو ہلاک کردیا گیا ہے، گولی لگنے کے نتیجے میں گریمی زخمی ہوئی تاہم انھیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے کرسٹینا گریمی پر اس وقت فائرنگ کی، جب وہ اپنے مداحوں کو آٹو گراف دے رہی تھیں۔

    CG3

    پولیس کے مطابق گریمی کے بھائی نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن اس نے خود کو گولی مارلی۔

    کرسٹینا گریمی کی عمر 22 سال تھی، حملہ آور نے کرسٹینا کو دو گولیاں ماری ، حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    mi

    mi2

    آرلینڈو پولیس کا ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ہم بہت افسوس کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کرسٹینا گریمی زخموں کی تاب نہ کر ہلاک ہوگئی ہیں۔

    خیال رہے کہ گریمی نے سنہ 2014 میں امریکہ میں چلنے والے ’دی وائس‘ شو کے چھٹے سیزن میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ امریکی گلوکارہ کرسٹینا گریمی کی موت کی خبر سنتے ہی انکے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر دکھ اور غصے کا اظہار کیا۔