Tag: American sniper

  • امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکہ: سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار رہا۔

    ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائپر کی باکس آفس پر کامیابیاں جاری ہیں، آسکر ایوارڈز کی نامزدگی اور دیگر کئی ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم امریکن اسنائپر تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر تہلکا مچا رہی ہے۔

    امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرِس کائل کی سوانح عمری پر مبنی شاہکار فلم رواں ہفتے سب سے زیادہ بزنس کرکے سرفہرست رہی ، فلم نے مزید اکتالیس ملین ڈالرسمیٹ لئے ہیں ۔

    ریلیز کے بعد سے امریکن اسنائپر دنیا بھر میں دو سو اکسٹھ ملین ڈالر سے زائدکا بزنس کرچکی ہے۔

    فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرس کائل کی سوانح عمری پر مبنی ہے، جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نبھا رہے ہیں۔ ”امریکن اسنائپر“ اب تک بہترین فلم اور بہترین ایکشن ہیرو کے کرنکس چوائس ایوارڈز سمیت پانچ دیگر ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے جبکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے چھ نامزدگیاں بھی حاصل کر چکی ہے۔

    معروف امریکی ادکارہ و گلوکار جینیفر لوپیز کے مرکزی کردار سے سجی فلم دا بوئے نیکسٹ ڈور ریلیز کے تین دن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے، سنسنی سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون اور اسکے پڑوسی کے گرد گھوم رہی ہے ۔

    تیسرے نمبر پر اس ہفتے بھی انسانوں کی طرح بولتے بھالو کی کہانی پر مبنی فلم موجود ہے، فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

  • امریکن اسنائپر‘ نےباکس آفس پرتہلکا مچادیا’

    امریکن اسنائپر‘ نےباکس آفس پرتہلکا مچادیا’

    ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورفلم’امریکن اسنائپر‘نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پرتہلکا مچادیا۔

    امریکن شارپ شوٹرنے باکس آفس پردھاوا بول دیا، ایکشن اورڈرامے سے بھرپور فلم امریکن اسنائپرنے ریلیز ہوتے ہی سنیما گھروں میں اپنی دھاک قائم کردی ہے۔

    فلم نے تین دن میں نو کروڑبیس لاکھ ڈالرکما کرباکس آفس پراپنی اجارہ داری قائم کرلی۔

    فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر’کرِس کائل‘کی سوانح عمری پرمبنی ہے۔

  • ہالی وڈ فلم امریکن اسنائپر امریکی باکس پر سرِفہرست

    ہالی وڈ فلم امریکن اسنائپر امریکی باکس پر سرِفہرست

    ہالی ووڈ: نامور اداکار بریڈلے کوپر کی ایکشن سے بھرپور فلم امریکن اسنائپر امریکی باکس پر کامیابی حاصل کیے ہوئے ہے۔

    حقیقی کہانی سے ماخوذ ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائیپر کی کہانی ایک ایسےامریکی فوجی کے گرد گھومتی ہے، جو سروس کے دوران ایک سو پچاس سے زائد افرادکو اپنی اسنائیپر گن سے نشانہ بنا چکے ہیں۔

    فلم سولہ جنوری کو امریکی سنیما گھروں میں پیش کی گئی اور شائقین میں بے پناہ مقبولیت کے ساتھ بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔

    ٹیڈی بیئر پربننے والی فلم پیڈنگٹن سترہ ملین ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے۔

    بچوں کے دلچسپ کردار ٹیڈی بئیر کی کہانی کو بچوں میں بے پناہ سراہا جارہا ہے۔