Tag: American state

  • امریکی دوشیزہ کی اندھا دھند فائرنگ، خاندان کے 5 افراد قتل

    امریکی دوشیزہ کی اندھا دھند فائرنگ، خاندان کے 5 افراد قتل

    واشنگٹن : امریکی پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے فائرنگ کے لیے 9 ملی میٹر دھانے والی پستول استعمال کی جبکہ واقعے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر الکمنٹ کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک 14 سالہ لڑکی نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے خاندان کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار نے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لڑکی نے دوران تفتیش قتل کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ،پولیس نے بتایا کہ یہ افسوس ناک واقعہ اوائل شب میں پیش آیا، واردات کے دوران لڑکی نے فائرنگ کے لیے 9 ملی میٹر دھانے والی پستول استعمال کی۔

    غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ المناک واقعہ الاباما ریاست کے الکمنٹ شہر میں ایک گھر کے اندر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پرہلاک اور دو اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    علاقائی پولیس چیف نے ٹویٹر پربتایا کہ اپنے خاندان کے پانچ افراد کوقتل کرنے والی لڑکی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جس سےمزید تفتیش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست لوزیانا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک نوجوان نے دو مختلف واقعات اندھا دھند فائرنگ کرکے والدین سمیت پانچ افراد کو قتل کردیاتھا ۔

    ڈاکوٹا نامی21 سالہ نوجوان نے فائرنگ کے پہلے واقعے میں اپنے تین پڑوسیوں کو قتل کیا بعد ازاں اپنے والدین کو بے دریغ گولیاں چلاکر ہلاک کرکے موقع واردات سے فرار ہوگیاتھا۔

  • امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

    امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

    امریکا: کئی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، بوسٹن میں تاریخ کی سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی ریاستوں میساچیوسٹ اور بوسٹن سمیت کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں اور برفانی طوفان سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف پڑنے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    شدید برف باری کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہوا ہے۔ شدید برفباری سے کئی علاقوں میں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    امریکہ کے محکمہء موسمیات کے مطابق برف باری کا یہ سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔