Tag: American woman arrested

  • امریکہ : نوسالہ بیٹے کے قتل میں ملوث ماں گرفتار

    امریکہ : نوسالہ بیٹے کے قتل میں ملوث ماں گرفتار

    فلوریڈا : امریکہ میں ایک خاتون کو اپنے بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے نو سالہ بچے کونہر میں پھینک کر اسے جان سے مار دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا پولیس نے نو سالہ بچے کے قتل کے مقدمہ کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں بچے کی والدہ نے بتایا تھا کہ گزشتہ صبح نو نو بجے وہ اپنی گاڑی میں جارہی تھی تو چند مسلح افراد نے اسے روک کر منشیات کا مطالبہ کیا تھا اور پھر انہوں نے اس کے بیٹے الیجینڈرو رپلے کو اغوا کرلیا۔

    بعد ازاں پولیس نے واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کی، جائے وقوعہ کی سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج اور گواہان کے بیانات کے بعد پولیس کو انکشاف ہوا کہ کوئی اور نہیں خود یہ ملزمہ ہی اپبنے بیٹے کی قاتلہ ہے۔

    تاہم ملزمہ نے مزید تفتیش کے بعد اس بات کا اعتراف کرلیا کہ اس نے خود اپنے بیٹے کو نہر میں پھینکا تھا، ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے فلوریڈا نہر سے نو سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی۔

    میامی ڈیڈ کاؤنٹی پولیس نےاعترافی بیان کے بعد ملزمہ رپلے کو گرفتار کیا اور ملزمہ پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملزمہ کے دفاعی وکیل نیلسن روڈریگ وریلا نے ایک بیان میں کہا پولیس کی رپورٹ محض الزامات پر مبنی ہے اور اس میں مسز رپلے کے جرم ثابت نہیں ہوتا، اس کیس کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔

    وکیل کا کہنا ہے کہ مسز رپلی ایک اچھی خاتون اور والدہ ہیں جو ہمیشہ اپنے بیٹے الیجینڈرو کی بہت دلچسپی سے نگہداشت کرتی ہیں، ابھی وقت نہیں آیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے۔

  • کورونا وائرس : سپر اسٹور میں لاکھوں مالیت کی چیزیں چاٹنے والی امریکی خاتون گرفتار

    کورونا وائرس : سپر اسٹور میں لاکھوں مالیت کی چیزیں چاٹنے والی امریکی خاتون گرفتار

    کیلیفورنیا : امریکا کے ایک سپر اسٹور میں خاتون کو 1 ہزار 800 ڈالر مالیت کی اشیا کو چاٹنے پر ان اشیاء کو ناقابل فروخت قرار دے کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سپراسٹور میں 53 سالہ خاتون گاہک نے 1800 ڈالر کی خریداری سے قبل تمام اشیا کو چاٹا جس پر دکاندار نے پولیس کو طلب کرلیا، پولیس نے مذکورہ خاتون کو کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    خاتون کی جانب سے مہنگی چیزوں کو چاٹنے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ پہلے ہی امریکا کے تمام اسٹورز اور شاپنگ مالز میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں

    دکاندار نے خاتون کی جانب سے چاٹی گئی تمام اشیا کو ناقابل فروخت قرار دیکر ان اشیا کا بل خاتون کے کھاتے میں لکھ دیا، خاتون نے 10ہزار امریکی ڈالر کے عوض ضمانت بھی حاصل کرلی تاہم 53 سالہ جینیفر واکر کیخلاف مقدمہ جاری رہے گا۔

    امریکا میں پہلے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت شاپنگ مالز، اسٹورز اور عام گھریلو استعمال کی چیزوں کی دکانوں پر بیمار شخص کے آنے اور وہاں چھینکنے سمیت کسی بھی شخص کی جانب سے کوئی مشتبہ حرکت کیے جانے کے بعد چیزوں کو ضائع کیا جانا بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ 27 مارچ کو بھی امریکی ریاست نیوجرسی کے ایک سپر اسٹور نے خاتون کی جانب سے غذائی اشیا کے قریب چھینکنے اور کھانسنے پر تقریبا 56 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء تلف کر دی تھیں۔