Tag: amin fahim

  • یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل کیس میں انسداد بد عنوانی کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورسابق وفاقی وزیرمخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    اس کیس میں نامزد ملزمان مخدوم امین فہیم اوریوسف رضاگیلانی کیخلاف ایک اورمقدمہ کا چالان بھی پیش کردیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • آصف زرداری کی زیر صدارت اہم پی پی رہنماؤں کا اجلاس

    آصف زرداری کی زیر صدارت اہم پی پی رہنماؤں کا اجلاس

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کےرہنماؤں کااجلاس کراچی میں ہوا ۔بلاول ہاؤس میں ہونے والااجلاس مخدوم امین فہیم کے تحفظات کے حوالے سے منعقد ہوا۔

    اجلاس کا مقصد پارٹی کے اندرونی اختلافات کو دور کرنا ہے ۔ اجلاس میں وزراءکو بااختیار بنانے ،بااثرافرادکی مداخلت اورگڈ گورننس پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق چودہ سے پندرا وزراء کو بھی اختیارات کے معاملے پر تحفظات ہیں جن کو دور کرنے کے لئے پارٹی اجلاس طلب کیا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں مخدوم امین فہیم،مخدوم جمیل،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،شیری رحمان اورشرجیل میمن نے شرکت کی۔

  • امین فہیم اور رحمان ملک نے پارٹی اختلافات کی تردید کردی

    امین فہیم اور رحمان ملک نے پارٹی اختلافات کی تردید کردی

    سکھر: رحمان ملک اور مخدوم امین فہیم نے پیپلز پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ اُن کی پارٹی سے کوئی لڑائی نہیں۔

    اصلاح کی ضرور ت ہے یہ میرا حق ہے کہ بتاﺅں پارٹی میں کون کون سی خامیاں ہیں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ایک لیڈر موجود ہے۔

    دوسرے لیڈر بلاول بھٹو طبعیت کی ناسازی کے باعث برسی پرنہیں آسکے۔رحمان ملک کا کہنا تھا لند ن بلاول بھٹو زرادری کو منانے نہیں گیا تھامیڈیا بریکنگ نیوز کے چکر میں ہے پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں۔

  • ٹڈاپ کیس: سابق وزیراعظم گیلانی کی ضمانت پرفیصلہ محفوظ

    ٹڈاپ کیس: سابق وزیراعظم گیلانی کی ضمانت پرفیصلہ محفوظ

    کراچی: وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کیس میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جمعرات کی صبح عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اور فاروق ایچ نائیک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    انسداد اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے پروجیکٹس میں بد عنوانی سے متعلق مقدمے کی پیروی میں 19 نومبر تک کی توسیع کردی ہے جبکہ سابق وزیرِاعظم کی ضانت میں توسیع سے متعلق فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ کرلیا ہے واضح رہے کہ رواں برس جون میں اسی عدالت نے گیلانی کی ضمانت منظور کی تھی۔

    اس موقع پراے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی کارروائی سے قبل فیصلے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ نہیں کر سکتے۔