Tag: amin ul haq

  • پاکستان میں سستے موبائل فونز کی دستیابی اور 5G کی لانچنگ ، وفاقی وزیر نے بڑی خوشخبری سنادی

    پاکستان میں سستے موبائل فونز کی دستیابی اور 5G کی لانچنگ ، وفاقی وزیر نے بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی : وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ اگلے سال دسمبر میں 5 جی پاکستان میں لانچ ہوجائے گا، ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کردیا ہے ، ہماری خواہش ہے کہ لوگ سستے اسمارٹ فونز استعال کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بہت آگے بڑھ گئی ہے ہمیں بھی ترقی کرنے ہوگی ، آرٹیفشل انٹیلیجنس، سائبر سمیت دیگر چیزوں پر کام ہورہا ہے۔

    بجٹ کے حوالے سے امین الحق نے اس بجٹ میں ٹیلی کام کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ، ووہولڈنگ ٹیکس 12.50سے کم ہوکر 10فیصد اور سیلز ٹیکس کم کرواکر 16فیصد کروائی ، ایف بی آر نے موبائل کال پر ٹیکس لگایا تو ہم نے اعتراض کیا، وزیراعظم سے اس معاملے پر بات کی اور فوری طور پر اسے نکلوایا گیا۔

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد کنیکٹیوٹی ہے ، 2سال میں 31ارب روپے کنیکٹیوٹی پر خرچ کئے جس سے معاملات بہتر ہوئے ، 20ارب روپے مزید کنیکٹیوٹی کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں 17کروڑ اسمارٹ فونز تھے اور اب 18کروڑ سے زائد لوگوں کے پاس اسمارٹ فونز ہیں ، براڈ بینڈ 7 کروڑ سے 10کروڑ ہوچکے ہیں

    امین الحق نے کہا کہ کیبنٹ اجلاس اب پیپر لس ہورہے ہیں جلد قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی پیپر لس ہوں گے ،جنوری 2023ء تک پارلیمنٹ کو بھی پیپرلس کردیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے سال دسمبر میں 5G پاکستان میں لانچ ہوجائے گا، ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کردیا ہے ، ہماری خواہش ہے کہ لوگ سستے اسمارٹ فونز استعال کرسکیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سافٹ وئیر ٹیکلنالوجی پارک پر کام کررہے ہیں ، اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ، کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے سول ایوی ایشن سے 7ایکٹر زمین حاصل کی گئی ، 31 ارب روپے کی لاگت سے کراچی میں پہلی آئی ٹی پارک بنائی جائے گی۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیہی علاقوں کے پروجیکٹس کیلئے وزیراعلی سندھ کو 3لیٹر لکھے مگر وہ نہیں آئے ، 2.1بلین روپے کاسندھ کے دیہی علاقوں کیلئے پروجیکٹ لائے ہیں ، اب بھی بلائیں گے مگر یقین ہے وزیراعلی سندھ نہیں آئیں گے ، وہ پرانی کوئی بلڈنگ دیں ہم اسے رینوویٹ کرکے آئی پارک میں تبدیل کریں گے ، ایمرجنگ ٹیکنالوجی پر ایف پی سی سی آئی کے ساتھ کمیٹی بناتے ہیں، مل کر کام کریں گے۔

  • 5 جی ٹیکنالوجی اور سستے موبائل فونز ، پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

    5 جی ٹیکنالوجی اور سستے موبائل فونز ، پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون بنناشروع ہورہےہیں اور 22 دسمبر 2022 تک فائیو جی کو لانچ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چترال اپر اور لوئر دیر براڈبینڈ انٹرنیٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں یو ایس ایف اوروزارت آئی ٹی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں یونی سیف اور وزرات آئی ٹی کا مشکور ہوں ، چترال میں فائیو اسٹار ہوٹل بننے جارہا ہے ، انٹرنیٹ کی وسعت سے ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ رابطےسے چترال لوئر اور اپر دیر میں بھی حالات بہتر ہونگے، ٹورازم آفس کےلیے بھی کوشش ہے کہ آفس کھلے ماحول میں بنیں، خواہش تھی 26 سائٹ کھلیں اور سیاحتی سرگرمیاں فراہم کریں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم کاوژن ڈیجیٹل پاکستان ہے اسی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ، چترال لوئر اور اپر دیر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا1.3 بلین کا پراجیکٹ ہے۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان میں بھی انٹرنیٹ کے مسائل پر کام جاری ہے وزارت کی پالیسی ہے کہ جہاں پر سیاحت ہے وہاں انٹرنیٹ موجود ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹیکنالوجی زون تیار ہے ،آئندہ ہفتے وزیراعظم گراؤنڈ بریکنگ کریں گے، 22 دسمبر 2022 تک فائیو جی کو لانچ کیا جائے گا ، خواہش ہے وزیراعظم عمران کی موجودگی میں پاکستان میں فائیو جی آئے ،امین الحق

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل فون بنناشروع ہورہےہیں ہمارا وژن ہے کہ ہر شہری کے ہاتھ میں سستا موبائل فون ہو۔

  • تھری اور فور جی فونز : پاکستانی موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر

    تھری اور فور جی فونز : پاکستانی موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ہم نے سب سے پہلے پاکستان میں فون بنانے پر کام شروع کیا، جلد پاکستان میں تھری اور فور جی فونز کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات تیزی سے بڑھی ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ سے پاکستان کے زر مبادلہ میں اضافہ ہورہا ہے۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری سب سے بڑی ایکسپورٹ انڈسٹری بن سکتی ہے، ملک میں خصوصی آئی ٹی زونز کے قیام کی منظوری ہوچکی ہے۔

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی  نے مزید کہا کہ ہم نے سب سے پہلے پاکستان میں فون بنانے پر کام شروع کیا، جلد پاکستان میں تھری اینڈ فور جی فونز کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں تیار اسمارٹ موبائل کی برآمدات شروع ہونے والی ہیں، کورونا میں کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے منفرد پیکج کے ساتھ ساتھ الیکٹرک  وہیکل،موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسی لے کر آئے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کا کام جلد شروع ہونے والا ہے، جبکہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ پاکستان میں ہونا ایک بہت بڑی ڈیویلپمنٹ ہوگی ۔

    سید امین الحق  نے مزید کہا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے، انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو ہم نے یقینی بنانا ہے، سائبر سیکیورٹی سے متعلق بھی منسٹری آف آئی ٹی کام کر رہی ہے۔

  • امین الحق کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، ندیم نصرت

    امین الحق کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، ندیم نصرت

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ امین الحق کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، یہ بات انہوں نے لندن سے جاری ایک بیان میں کہی۔

    ندیم نصرت نے کہا کہ سوشل میڈیا پرچلنے والی جس وڈیو کو جواز بنا کر رینجرز کی جانب سے امین الحق پرمقدمہ قائم کیا گیا ہے اس سے امین الحق کا کوئی تعلق نہیں۔

    اپنے بیان میں ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم ایک ذمہ دارسیاسی جماعت ہے ، وہ اس طرح کے غیرذمہ دارانہ عمل پر یقین نہیں رکھتی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اگر کسی کے غلط اقدام کو غلط کہتی ہے تو کھل کر کہتی ہے، اسے اس طرح کی ویڈیو اور نغمے بنانے کی ضرورت نہیں، ندیم نصرت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے کسی مواد کی بنیاد پر بغیرتحقیق کے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کے خلاف مقدمہ قائم کرنا مضحکہ خیز اوربدنیتی پر مبنی ہے۔

    ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ امین الحق کے خلاف مقدمہ فوری طورپر واپس کرکے رہنماؤں کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : کراچی:ایم کیوایم کے رہنما امین الحق کیخلاف مقدمہ درج

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ رینجرز 73ونگ کے ڈی ایس آر کی جانب سے عزیز آباد تھانے میں متحدہ قومی موومنٹ کے میڈیا کو آرڈی نیٹر امین الحق کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

    مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔