Tag: amir

  • پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا

    پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر  نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔

    گزشتہ روز لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا میچ کھیلا گیا، اس سنسنسی خیز مقابلے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور کو 16 رنز سے ہرا دیا۔

    میچ کی دوسری اننگز کے تیسرے اوور میں ایک واقعہ پیش آیا، کریز پر موجود بابر اعظم کو محمد عامر نے بولنگ کی جو کہ مس ہوگئی اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گفتگو ہوئی۔

    دریں اثنا، میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے باؤنسر کے بعد بابر اعظم کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو شیئر کی۔

    عامر نے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ میں نے دراصل بابر کو باؤنسر پھینکا اور اس نے کہا کہ گیند پچ سے پھسل گئی اور میں سمجھ نہیں پایا ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر عامر نے بابر کی تعریف میں کہا کہ ’ ہم نے زیادہ بات نہیں کی، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے لیکن میرا کردار ہمیشہ ٹاپ بلے باز کی وکٹیں لینا رہا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    محمد عامر نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم نے اچھی اننگز کھیلی اور اس کی وکٹ میچ کا اہم موڑ تھا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیٹرز کی کرکٹ ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بہترین بولر ہیں۔

  • فاسٹ باؤلر محمد عامر اور اہلیہ نے عمرہ ادا کرلیا، تصاویر وائرل

    فاسٹ باؤلر محمد عامر اور اہلیہ نے عمرہ ادا کرلیا، تصاویر وائرل

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی محمد عامر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر جن کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی کرچکے ہیں انہوں نے ہفتے کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

    اس موقع پر فاسٹ باؤلر اور اُن کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر ٹویٹ کیں۔

    مزید پڑھیں: نومسلم کھلاڑی عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    محمد عامر نے اہلیہ نرجس عامر کے ساتھ حجازِ مقدس کے سامنے تصویر بنائی اور اُسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اللہ کا شکر ہے عمرہ ادا کرلیا‘۔

    دوسری جانب فاسٹ باؤلر کی اہلیہ نے بھی محمد عامر، بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے منظر میں حرم کعبہ نظر آرہا ہے، انہوں نے بھی عمرہ ادا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

    فاسٹ باؤلر کچھ روز سعودی عرب میں قیام کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے

    گزشتہ دنوں اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں ساری خوبیاں موجود ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں بہترین نتائج دیتے ہوئے نہ صرف فائنل کھیلنے بلکہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔

    خیال رہے کہ محمد عامر وہ باؤلر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عامرکےمعاملےپرحفیظ اوراظہرعلی میں معاملات طےپاگئے،شہریارخان

    عامرکےمعاملےپرحفیظ اوراظہرعلی میں معاملات طےپاگئے،شہریارخان

    لاہور : محمد عامرکے معاملےپرمحمد حفیظ اوراظہرعلی میں معاملات طے پاگئے۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی آج کیمپ میں حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے محمدعامرکے معاملےپرمحمدحفیظ اوراظہرعلی کومنالیا۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ حفیظ اوراظہرعلی سے تین منٹ تک بات چیت ہوئی۔ پیار محبت سے سمجھایا کہ اس طرح آپ کا بھی نقصان ہوسکتاہے۔ محمدحفیظ اوراظہرعلی نے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کیا۔

    شہریارخان نےبتایاکہ دونوں کھلاڑیوں کو محمدعامرکیساتھ کھیلنے میں کوئی ذاتی رنجش نہیں بلکہ اصولی اختلاف ہیں۔ دونوں کھلاڑی بورڈ کی پالیسی کیخلاف نہیں ہیں۔ حفیظ اور اظہر کل سے کیمپ جوائن کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے کھلاڑیوں سے اپنی غلطی کی معافی بھی مانگی ہے۔ شہریارخان نے کہاکہ حفیظ اوراظہرعلی کل تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں اس سیشن میں حصہ لیں گے جس میں عامر نہیں ہوں گے۔ شہریارخان نے بتایاکہ محمدعامرنے پیغام دیاہےکہ اگر سنیئرکھلاڑی کھیلنے کوتیارنہیں توکیمپ چھوڑنے کوتیارہوں۔

    علاوہ ازیں اے آروائی نیوزنے محمدعامرکے معاملے پراندرکی کہانی کاپتہ لگالیا۔ کیمپ میں محمدعامرروپڑے اورمعافی بھی مانگی۔ کہاکہ ٹیم اسپرٹ خراب ہوتی ہے توکیمپ چھوڑنے کوتیارہیں۔

    محمدعامرنےمحمدحفیظ اورون ڈے کپتان اظہرعلی سےمعافی مانگ لی۔ دونوں نے عامرکو معاف کیا اورگلے بھی لگایا۔