Tag: amir khan boxer

  • اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہش مند ہوں، باکسر عامر خان

    اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہش مند ہوں، باکسر عامر خان

    کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو وہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکیوں کے درمیان باکسنگ باوٹس سے ہونے والی آمدنی تھر کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عامر خان نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہش مند ہوں۔ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا تو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ میں رہتا انگلینڈ میں ہوں لیکن میرا دل پاکستانیوں کے لیے دھڑکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور اہل پاکستان کی خدمت کا خواہش مند ہوں۔ مجھے ہمیشہ یہاں بہت پیار اور محبت ملی جس کے لیے میں بے انتہا شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں میرے نام سے منسوب باکسنگ اکیڈمی کا قیام خواب کی تعبیر ہے۔ میری خواہش ہے کہ مستقبل میں پاکستان سے بھی عالمی چیمپیئن سامنے آئیں۔

    عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ بحال ہورہی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز جیت کے ساتھ کریں گے، شاہد آفریدی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز جیت کے ساتھ کریں گے، شاہد آفریدی

    کلکتہ: قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    کلکتہ میں پریکٹس سیشن کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت آنے کیلئے ان کی ٹیم ذہنی اور جسمانی طور پر تیار تھی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اہم ایونٹ ہے، آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہمیشہ کرکٹ کو انجوائے کیا، بھارت میں لوگوں نے ہمیشہ پیار دیا، ایسے ممالک کم ہیں جہاں کرکٹ کھیلنے میں مزہ آتا ہے، بھارت ان میں سے ایک ہے۔

    ایک سوال پر آفریدی نے کہا کہ ایڈن گارڈن فیورٹ گراؤنڈ ہے، پاکستان کا بھارت اور اس گراؤنڈ میں ریکارڈ کافی اچھا ہے، اسے برقرار رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔

  • اگرمصباح ریٹائر ہوجائیں تو اظہرعلی کوکپتان بنانا چاہئے، شاہد آفریدی

    اگرمصباح ریٹائر ہوجائیں تو اظہرعلی کوکپتان بنانا چاہئے، شاہد آفریدی

    کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مضبو ط ٹیموں کے خلاف جتنا کھیلیں گے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اتنی ہی اچھی تیاری ہوگی۔

    کراچی میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کے اعزاز میں دیی گئی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت میں ہونا ہے، اس لئے برصغیر میں جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گے ٹیم کو اتنا فائدہ ہوگا۔

     ایک سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرور چل رہا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے لوگ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،آفریدی نے کہا کہ تمام ایشیائی ممالک کو متحد ہوجانا چاہیے۔

    بوم بوم نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کومصباح الحق کی ضرورت ہے، اگرمصباح ریٹائرہوجائیں تواظہرعلی کوکپتان بناناچاہئے۔

  • باکسر عامر خان کی آل راونڈر بوم بوم شاہد آفریدی سے ملاقات

    باکسر عامر خان کی آل راونڈر بوم بوم شاہد آفریدی سے ملاقات

    کراچی : بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے کراچی میں پاکستانی آل راونڈر بوم بوم شاہد آفریدی سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دلوں کے ڈھرکن شاہد آفریدی اور عامر خان نے اپنے اپنے پروفیشنل سے متعلق ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔

    1

    دونوں ستاروں نے خوشگوار محول میں اپنے پرستاروں کے لئے ایک دوسرے ساتھ تصاویریں بناوائیں۔

    3

    ایک تصویر میں بوم بوم آفریدی مزاحیہ انداز میں عالمی باکسر عامر خان کو مکا مارتے ہوئے نظر آئے ۔

    2

    ملاقات کے حوالے سے شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے آفیشل پیج پر ملاقات کا ذکر بھی کیا ۔

  • لاہور:پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی داتا دربار پر حاضری

    لاہور:پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی داتا دربار پر حاضری

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی، عامرخان کا کہنا ہے کہ جب بھی فائیٹ کرتا ہوں، مقصد سبز ہلالی پرچم کو بلند کرنا ہوتا ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے داتا دربار پر حاضری دی، اس موقع پر ان کی اہلیہ، بیٹی اور بھائی بھی ان کے ساتھ موجود تھے، عامر خان نے مزار پر چادر چرھائی اور فاتحہ پڑھی۔

    میڈیا سے بات چیت میں عامر خان نے کہا کہ انہوں نے داتا دربار پر پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعا کی، پاک سر زمین سے انہیں ہمیشہ عزت ملی، جب بھی مقابلہ کرتا ہوں، پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، وہ پاکستان میں باکسنگ کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ یہاں بہت ٹیلنٹ ہے اور اچھے کھلاڑی پیدا ہوسکتے ہیں۔

  • پاکستانی نژاد عامر خان نے امریکی باکسر کو دھول چٹادی

    پاکستانی نژاد عامر خان نے امریکی باکسر کو دھول چٹادی

    نیویارک: پاکستانی نژاد عامر خان نے امریکی باکسر کو ہرادیا عامر خان نے کرس الجیری کو دھول چٹادی عامر خان نے مے ویدر کو بھی للکارا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکہ کے کرس الجیری کو شکست دے کر سلور ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

    نیویارک کے بارکلیز سینٹر کا میلہ عامر خان نے لوٹ لیا۔ دونوں باکسرز جارحانہ انداز میں رنگ میں داخل ہوئے لیکن عامر خان کے زور دار مکوں کا حریف باکسر کے پاس کوئی توڑ نہ تھا۔

    عامر خان نے ابتدا سے ہی الجیری پر دباؤ برقرار رکھا اور آخری تک انہیں کم بیک کا کوئی موقع نہیں دیا۔ فائٹ کے اختتام پر میچ ریفریز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔

    جیوری نے عامر خان کو 111-117، 111-117 اور 113-115 سے فاتح قرار دیا۔ کرس الجیری کو شکست دینے کے بعد عامر خان نے ایک بار پھر امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر کو للکارا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ مے ویدر کو ہراکر ٹائٹل واپس اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر دا کنگ خان اپنے سلور ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے نیویارک کے کرس الجیری کیخلاف کامیابی حصل کی۔

    عامر خان کو تینتیس فائٹس میں صرف تین بارشکست ہوئی۔ انہوں نے انیس مقابلوں میں حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ کرس الجیری کو اکیس باؤٹ میں سے صرف ایک مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری شکست آج عامر خان کے ہاتھوں ہوئی، آٹھ کے فیصلے ناک آؤٹ کی بنیاد پر ان کے حق میں رہے۔ الجیری کی عامر خان کیخلاف کامیابی انہیں فلپائنی باکسر مینی پیکیو سے فائٹ کا موقع فراہم کریگی۔