Tag: amir khan

  • بالی ووڈ اداکار عامر خان آواز کا جادو دیکھانے کیلئے تیار

    بالی ووڈ اداکار عامر خان آواز کا جادو دیکھانے کیلئے تیار

    ممبئی: بالی ووڈ مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان سٹار سپورٹس پرو کبڈی مقابلے شروع ہونے سے قبل اپنی آواز میں ہندوستان کا قومی کا ترانہ سنائیں گے ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پرو کبڈی مقابلے آج سے راجیو گاندھی اندور سٹیڈیم میں شروع ہو رہے ہیں، واضح رہے سٹار سپورٹس پرو کبڈی مقابلے بھارتی اور بین الا قوامی کھلاڑیوں کے درمیان کرائے جاتے ہیں ۔

    عامر خان نے میڈیا کو بتایا کہ کبڈی خالصتاً ہندوستانی کھیل ہے اور انھیں اس کی مقبولیت میں اضافے سے بے حد خو شی ہے، انھوں نے بتایا کہ سٹار سپورٹس کی جانب سے مقابلے شروع ہونے سے قبل کئی مرتبہ ان سے قومی ترانہ سنانے کی درخواست کی گئی تھی، جو انھوں نے بخوشی قبول کر لی۔

    مقابلے کی افتتاحی تقریب میں سپر اسٹار کے علاوہ آندرا پردیش کے چیف منسٹر این چندر بابو نیدوکی شرکت کا بھی امکان ہے۔پہلے روز ہونے والے مقابلے میں تیلگو ٹائیٹنزاور چیمپئنز ممبا آمنے سامنے ہوں گے ۔

  • اب اداکاری کے علاوہ میں کسی موضوع پر نہیں بولوں گا، شاہ رخ خان

    اب اداکاری کے علاوہ میں کسی موضوع پر نہیں بولوں گا، شاہ رخ خان

    ممبئی: اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی حب الوطنی کو ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھارت میں انتہاپسندوں کے آگے ہتھیارڈال دیے، انہوں نے کہا کہ میں سیدھا اور صاف بولتا ہوں اور جب بھی بولوں اچھا بولنے کی کوشش کرتا ہوں،مجھے نہیں معلوم کہ میرے بیان کو کیوں وجہ تنازع بنایا گیا۔

    کنگ خان نے کہا کہ اس قسم کی باتوں کا کوئی آخر نہیں ہوتا، اور اب انہوں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ صرف اور صرف اداکاری اور فلموں پر ہی بات کریں گے، سنجیدہ موضوعات پر بات تب ہی ہوگی جب اس قسم کے پلیٹ فارم ہم کو بات کرنے کے لئے دعوت دی جائے گی۔

    ایکٹنگ کے پلیٹ فارم پر صرف اس سے متعلق ہی بات ہو گی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محب الوطن ہے تو وہ بیوقوف ہے۔

  • شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے

    شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے

    نئی دہلی : بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جذبہ حب الوطنی ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے حوالے سے بھارت میں جاری بحث پر گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کے ہیرو شاہ رخ خان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عامر خان نے عدم برداشت پر جو کہا سچ کہا ہے۔

    ،کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی حب الوطنی کا یقین دلاتا پھرے، ان کا کہنا تھا کہ کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔

    بھارت میں ہمیشہ مذاہب کے احترام کا درس ملا تاہم اب یہ نظریہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خبریں بھی مل رہی ہیں کہ لوگ میری فلمیں نہیں دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا ایسے لوگوں کیلئے میر اپیغام صرف یہ ہے کہ اگر میں ایمانداری سے کام کروں گا تو اس کا فائدہ ملک کو ہو گا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ لوگ دہشت گردی کے بارے میں میری رائے پوچھتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتیں اور کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔

  • نفرت کے خلاف پیار کرنے والوں کی جیت، تھپڑ کے بجائے پیار کریں

    نفرت کے خلاف پیار کرنے والوں کی جیت، تھپڑ کے بجائے پیار کریں

    مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے حوالے سے ایک اور ریکارڈ قائم ہو گیا لیکن یہ کارنامہ عامر خان نےنہیں بلکہ ان کے مداحوں نے کر دکھایا ہے۔

    نفرت کی فصل اگانے والی بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے عامر خان کے بیان کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا ، ایک لاکھ روپے انعام کا لالچ بھی کام نہ کر سکا تو دل جلوں نے عامر خان کے خلاف ویب سائٹ بنا ڈالی جس میں نفرت کے پجاریوں کو عامر خان کو تھپڑ مارنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

    نفرت کےاس اقدام کو پیار کے چاہنے والوں نے اداکار عامر خان سے محبت کی علامت بنا ڈالا، عامر خان کے مداحوں نے پہلے تو اس ویب سائٹ کو ہیک کیا جس میں عامر خان کو تھپڑ مارنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی اور پھر اس میں تبدیلی کر کے تھپڑ مانے کے بجائے عامر خان کو پیار کرنے کی سہولت دے دی گئی۔

  • عامر خان کے خلاف بھڑاس نکالنے کیلئے ویب سائٹ بناڈالی

    عامر خان کے خلاف بھڑاس نکالنے کیلئے ویب سائٹ بناڈالی

    ممبئی : ہندوانتہاپسندوں کی عامرخان کے خلاف نفرت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، نت نئے طریقوں سے عامرخان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عامرخان کے خلاف بنائی گئی ویب سائٹ انتہاپسندی کی ایک نئی مثال ہے۔

    ہندوانتہا پسند اپنی نفرت کے اظہار کے لئے عامرخان کو نت نئے طریقوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، کبھی عامرخان کو تھپڑمارنے والے کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں تو کبھی عامرکو ملک چھوڑ کر جانے کی دھمکی دیتے ہیں.

    زہراگلنے کے لئے اب انتہا پسندوں نے ایک نیا طریقہ اختیار کرلیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں یونیورسٹی کے طلبا نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔جس پر جاکر عامرخان کو فرضی طور پر تھپڑ مارا جاسکتا ہے، نفرت کے اس طوفان میں عامرخان چٹان کی مانند کھڑے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا۔

    اے آر رحمان، رنبیرکپور اور دیگرستاروں نے بغیر کسی خوف کے عامرخان کے حق میں آواز بلند کی اور انتہاپسندی کی مذمت کی، عامرخان کے خلاف نفرت اور گھٹیا خیالات نے یہ بات ثابت کردی کے بھارت میں انتہاپسندی پر عامرخان نے جو کچھ کہا تھا، سچ ہی کہا تھا.

  • فلمسٹار عامر خان کے خلاف کانپور میں بغاوت کا مقدمہ دائر

    فلمسٹار عامر خان کے خلاف کانپور میں بغاوت کا مقدمہ دائر

    کان پور : فلمسٹار عامر خان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرلیا گیا، سماعت یکم دسمبر کو ہوگی.

    بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کے خلاف بیان پر عامر خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کانپورکی عدالت میں لوگوں کو بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ دائر کردیا جبکہ عامر کے پوسٹر جلائے گئے ، گھر کا گھیراؤ کیا اور ان کےخلاف نعرے لگائے گئے۔

    عامر خان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست ایک فلمساز نے دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر خان نے اپنے بیان سے لوگوں کو خوفزدہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ انہوں نے ایک تقریب میں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی کے خلاف بیان دیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت کے کئی رائٹرزاورسائنسدان انتہاپسندی کے خلاف احتجاجا اپنے سرکاری ایوارڈز واپس کرچکے ہیں۔

  • عامر خان نے فلم  دنگل کیلئے اپنے وزن میں 30 کلو کا اضافہ کرلیا

    عامر خان نے فلم دنگل کیلئے اپنے وزن میں 30 کلو کا اضافہ کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ میں  مسٹر پر فیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے فلم ’دنگل‘کے لیے اپنے وزن میں 30 کلو اضافہ کیا جس کے باعث اب انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    اداکار عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں اور اپنے کردار میں ڈھل جانے کے لیے کسی قسم کا خطرہ مول لینے کے لیے بھی تیار ہوجاتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم’’دنگل‘‘ کے لیے بھی صحت کا خطرہ مول لیا ہے جس کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم’دنگل‘میں ایک پہلوان کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 30 کلو اضافہ کیا تھا جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی مشکلات پیش آئیں تاہم اب انہیں بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور چلنے پھرنے میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔

  • عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    کراچی : رینجرز نے ایم کیوایم کےرہنما عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، رینجرز کا کہنا ہے کہ ماتحت عدالت نے پولیس فائل کےبغیرعامرخان کی ضمانت منظورکی۔ فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔

    رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ محمد ریاض نے سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کی ضمانت چیلنج کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عامرخان کی ضمانت غیرقانونی طریقے سے ہوئی۔

    واضح رہے کہ رینجرز نے عامرخان کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گیارہ مارچ کو حراست میں لیا تھا، چار جون کو عامر خان کے خلاف جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہوا جبکہ تیس جون کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عامر خان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

  • ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کو رہائی مل گئی، 90 پرجشن

    ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کو رہائی مل گئی، 90 پرجشن

    کراچی: متحدہ قومی قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کو سینٹرل جیل سے ضمانت پررہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اہم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کو آج دوپہرانسدادِ دہشت گردی کی عدالت پر کراچی کی سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا، عدالت نے گزشتہ روز انہیں رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

    عامر خان کو 11 مارچ 2015 کو متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

    news-1427137872-1416

    عامرخان پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ ٹارگٹ کلرز کو اپنی حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا تھا اور ان کی معاونت کررہے تھے۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عامر خان کو 90روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پررینجرز کے حوالے کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق رینجرزکی جانب سے ناکافی شواہد پیش کرنے اور ریڈ میں شریک رینجرز اہلکاروں کے بطورِگواہ عدالت میں نا پیش ہونے کے سبب ضمانت پر رہا کیا گیا۔

    عدالتی حکم پر عامر خان کی جانب سے 10 لاکھ روپے زرِضمانت کے مچلکے جمع کرائے گئے ہیں اوررہائی کے حکم نامے میں پابند کیا ہے کہ وہ ملک نہیں چھوڑیں گے۔

    عامرخان رہائی پاتے ہی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچے جہاں کارکنان ان کی رہائی کی خبرسن کرجمع ہونا شروع ہوگئے تھے اوران کی آمد پر ایک جشن کا سا منظرتھا۔

  • سوناکشی سہنا نے مسلسل تیسری مرتبہ گولڈن کیلا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    سوناکشی سہنا نے مسلسل تیسری مرتبہ گولڈن کیلا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا کو مسلسل تیسری مرتبہ بالی ووڈ کی بدترین اداکارہ کا گولڈن کیلا ایوارڈ دے دیا گیا۔

    بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کو 2014 میں بدترین اداکاری پر اس سال بھی تیسری مرتبہ بہترین بدترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ بدترین اداکار کا ایوارڈ ارجن کپور اور بدترین فلم کا ایوارڈ”ہم شکل ” کے نام رہا ۔

     اس کیٹیگری کیلئے 27 سالہ سوناکشی کے مقابلے میں کترینہ کیف، سونم کپور، تمنا بھاٹیا اور جیکولین فرنینڈس تھیں۔

     ”ساتویں گولڈن کیلا ایوارڈز” کی رنگا رنگ تقریب نئی دہلی میں ہوئی جہاں سال دو ہزار چودہ کیلئے بد ترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ایکشن جیکسن ، ہالی ڈے اور لینگا کیلئے سوناکشی سنہا کو دیا گیا ۔

    بدترین اداکار کا ایوارڈ ارجن کپور کے نام رہا،  انہیں یہ ایوارڈ فلم غنڈے اور ایوری تھنگ ایلس کیلئے دیا گیا ۔

     بدترین فلم کا ایوارڈ اداکار سیف علی خان کی فلم ”ہم شکل ”کے نام رہا، اس کے علاوہ بدترین فلم ڈائریکٹر پربھو دیوا نے حاصل کیا ۔

    جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف بدترین نئے اداکار، یویو ہنی سنگھ بدترین موسیقار اور ”یاریاں” بدترین گانا قرار پائے۔