Tag: amir khan

  • الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    کراچی :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکن رفیق راجپوت کو ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے ،ایم کیو ایم کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود آباد سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کی گرفتاری کو سازش قرار دیا، رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا کہ رفیق راجپوت پر سانحہ بارہ مئی سمیت بے بنیاد الزامات لگا کر اسے ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

    عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک گیر جماعت ہے، اسے بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بھی دیگر جماعتوں کی طرح آزادی دی جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل بارہ مئی کے پُرتشدد واقعات کا ایک ملزم سات سال بعد گرفتارکرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرفیق عرف کائیں ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر کا انچارج اور بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے، جس کا وہ اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور زمینوں پرقبضے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عبدالرفیق نے رئیس مما سمیت دیگر ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ چھپانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ملزم عبدالرفیق کائیں کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا اور محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بارہ مئی دوہزار سات کو سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمد پر بڑے پیمانے پر قتل وغارت گری ہوئی تھی۔

  • فلم ’پی کے‘کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو ایک بار پھرنوٹس جاری

    فلم ’پی کے‘کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو ایک بار پھرنوٹس جاری

    نئی دہلی: عدالت نے بالی ووڈ کی ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ’پی کے‘ کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو کہانی چوری کے الزام میں نوٹس جاری کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ میں ناول نگار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست  میں مؤقف اختیار کیا  گیا کہ فلم کا کچھ حصہ 2013 میں شائع ہونے والی کتاب ’’فرشتہ‘‘ سے کاپی کیا گیا ہے لہٰذا فلم مالکان اور ہدایت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

     عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار ودھو ونود چھوپرا، راج کمار ہیرانی اور اسکرپٹ رائٹر ابھیجیت جوشی کو نوٹس جاری کردیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے فلم میں شامل ہندو دیوتاؤں، ہندوعقائد اورعبادت کے طریقوں پر مختلف ڈائیلاگز کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔اس کے باوجود فلم باکس آفس پر 600 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔

  • عدالت نے فلم ’پی کے‘ کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی

    عدالت نے فلم ’پی کے‘ کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی

    نئی دہلی:  دہلی ہائی کورٹ نے راج کمار ہرانی کی فلم ’پی کے‘ کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی ۔

    انڈین میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس جی روحانی اور جسٹس آر ۔ ایس  اینڈ لا نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے عامر خان کی فلم پی کے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ان کا کہنا تھا کہ  فلم میں ہندو مذہب کے خلاف نازیبا کچھ نہیں دیکھایا گیا۔

    عدالتی بینچ نے کہا کہ فلم میں غلظ کیا ہے؟  عدلت نے کیس کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست بھارتی شہریوں کی جانب سے داخل کرئی گئی تھی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ  فلم ہندو دیوتاوں کی توہین کی گئی ہے ۔فلم میں ہندو مذہب کے پوجا پاٹ کے طریقے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

    ایڈیشنل سولیکیٹر جنرل سنجے جین نے اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہی ایک معملہ سپریم کورٹ میں لایا گیا تھا جسے سپریم کورٹ نے رد کردیا تھا ۔

  • عامر خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    عامر خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ممبئی : بھارت سمیت دنیا بھر میں عامر خان کی فلم ’پی کے‘ نے دھوم مچادی ہے اور17دنوں میں 300کروڑ  بھارتی روپے سے زائد کما چکی ہے جو ایک ریکارڈ ہوگیا ہے۔

    بھارتی اخبار ’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق ’پی کے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دو ہفتوں میں 300کروڑ سے زائد روپے کمالیے ہیں اور امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکتی ہے اوراگرایساہوتاہے توباکس آفس پر انڈیا کی یہ پہلی فلم ہوگی جو اس قدر بزنس کرے گی ۔

    عامر خان کی فلم ’پی کے‘ 19دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ہیروئن انوشکاشرماہیں، ایسے محسوس ہوتاہے کہ باکس آفس پر عامر خان اور راج کمار ہرنائی کا جادوچل گیا۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا پاکستان میں باکسنگ سکھانےکا اعلان

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا پاکستان میں باکسنگ سکھانےکا اعلان

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے پاکستان میں قیام امن اور اپنی کامیابیوں کیلئے دعائیں مانگی ہیں۔

    پاکستان والا پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےحضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور پشاور اسکول حملے میں شہید ہونے والے طلبہ کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

     میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور سانحے پر کافی افسردہ ہیں، عامر خان کا کہنا تھا کہ اگلی فائٹ میں فلائیڈ مے ویدر کیخلاف کامیاب ہوئے تو دوبارہ داتا دربار پر حاضری دینگے،  داتا دربار حاضری سے پہلے باکسر عامر خان نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے باکسنگ اکیڈیمز کے قیام سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، عامر خان امن کے پیغام کو فروغ دینے کیلئے اہم شخصیات سے ملنا چاہتے ہیں۔

  • باکسرعامرخان نے ورلڈلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن کاٹائٹل پشاورشہداکےنام کردیا

    باکسرعامرخان نے ورلڈلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن کاٹائٹل پشاورشہداکےنام کردیا

    اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ورلڈلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن کاٹائٹل پشاورشہداکےنام کردیا۔ کہتے ہیں کہ وہ سانحہ پشاور کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے اپنے سونے کے دو شاٹس سانحہ پشاور کے متاثرین کے نام کئے۔

    اس سے حاصل ہونے والی رقم اسکول کی تعمیر نو اور مزید سیکورٹی پر خرچ کی جائے گی۔ عامر خان نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

    وہ سانحہ پشاور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ وہ یہاں باکسنگ کی ٹریننگ کےلئے اکیڈمی بھی بنائیں گے۔

  • عامر خان کو فلم روبوٹ کے سیکول کی آفر

    عامر خان کو فلم روبوٹ کے سیکول کی آفر

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے فلم ’روبوٹ‘ کے دوسرے حصے کی فلم بندی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

    بالی ووڈ کے مشہور اداکار رجنی کانت کی فلم روبوٹ کے دوسرے حصے میں ان کا کردار کسی اور ادا کار کو دینے کی اطلاعات ہیں، اس بار ہدایتکار بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو رجنی کانت کی جگہ روبوٹ کا کردار دینا چاہتے ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ ایکشن سے بھر پور فلم روبوٹ کے سیکوئل میں عامر خان کی انٹری ہو سکتی ہے۔

    فلم کے پہلے حصے میں تو رجنی کانت نے اداکاری میں روبوٹ بن کر وہ غضب ڈھایا کہ لاکھوں متاثر ہوئے، یاد رہے کہ فلم کے سیکوئل میں رجنی کانت نے اداکاری سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد ہدایتکار نے تلاش مسٹر پرفیکٹ کو تلاش کیاہے، اور آفر دی ہے کہ عامر خان فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کریں، اب مسٹر پرفیکٹ روبوٹ بننا پسند کریں گے یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

  • ایشوریا اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ

    ایشوریا اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ

    ممبئی: ہالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر دونوں اداکاروں کو اپنے آئندہ پراجیکٹ میں لینے پر غور کر رہے ہیں، کرن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایش کی آنے والی فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی وہ مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ آئندہ پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔

    بالی ووڈ کے سپراسٹار عامر خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے پہلی بار ایک ہی فلم میں نظر آئیں گے، فلمساز کرن جوہر نے دونوں بڑے اسٹارز کو ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر راضی کرلیا ہے۔ اس سے پہلے عامر خان اور ایشوریا رائے 2000ء میں ریلیز ہونے والی فلم میلہ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے لیکن اس میں ایشوریا کا کردار محدود تھا۔

    عامر خان نے پہلے کبھی کرن جوہر کے ادارے دھرما پروڈکشنز کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ پہلی بار کرن جوہر کی فلم میں کام کریں گے۔

  • شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں بہت خوشی ہوگی کہ وہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’ ’پی کے“ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

    اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ کی فلم کی پروموشن کی تھی جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • فلم ’پی کے‘ پوسٹر میں برہنہ نظر آنا ہی کہانی ہے، عامر خان

    فلم ’پی کے‘ پوسٹر میں برہنہ نظر آنا ہی کہانی ہے، عامر خان

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’ پی کے ‘ کا کے متنازع پوسٹر پر اب عامر خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے جاری کردہ پوسٹر میں برہنہ نظر آنے کا مقصد کوئی شہرت حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ’’کی آرٹ‘‘ ہے جو کہ اس فلم کا حصہ ہے اور کہانی کی تصویر کشی کرتا ہے۔

    عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب آپ اس فلم کو دیکھیں گے پھر آپ سمجھ پائیں گے کہ اس پوسٹر میں عریاں نظر آنے کے پیچھے کیا نظریہ تھا۔ اس وقت میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اس قسم کی فلم کے رائٹر راجکمار ہیں جو ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ان چیزوں کو منفرد انداز میں دکھایا جائے جو وہ سوچتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔