Tag: Amir Muqam

  • آٹا بحران، وزیر اعظم سے انجنیئر امیر مقام کا ازبکستان سے رابطہ

    آٹا بحران، وزیر اعظم سے انجنیئر امیر مقام کا ازبکستان سے رابطہ

    اسلام آباد: ازبکستان سے انجنیئر امیر مقام کے خصوصی رابطے پر وزیر اعظم پاکستان نے صوبہ خیبر پختون خوا میں آٹے بحران کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کے مشیر اور صدر ن لیگ کے پی انجینئر امیر مقام نے ازبکستان سے رابطہ کیا ہے، انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم کو آٹے بحران پر عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا۔

    لندن میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے آٹے بحران کی تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر اعظم نے فوری طور پر آٹے بحران کے خاتمے کے لیے حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

    ازبک ہم منصب سے بخشی انٹرنیشنل فیسٹیول میں سائیڈ لائن میٹنگ میں سوینئیر وصول کرتے ہوئے

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختون خوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہیں جتنا کہ پنجاب، کے پی کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی، عوامی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام ازبکستان کے شہر گلستان میں منعقد ہونے والے بخشی انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لیے گئے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

    مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

    پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا میں پاکستان مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نظریاتی گروپ نے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام کے خلاف اجلاس بلا لیا ہے، جس کی صدارت آج سابق گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا کریں گے۔

    نظریاتی گروپ کے تمام کارکنوں کو آج اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ن لیگ کے نظریاتی کارکنان نے خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام اور سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ہی ن لیگ اختلافات کا شکار

    ضلعی عہدہ داران کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دورے کے حوالے سے نظریاتی ورکرز سے رابطہ تک نہیں کیا گیا تھا، جس پر انھوں نے مؤقف پیش کیا کہ صوبائی لیگی قیادت نے پارٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

  • آمدن سےزائد اثاثوں کا الزام : امیرمقام نیب کے سامنے پیش

    آمدن سےزائد اثاثوں کا الزام : امیرمقام نیب کے سامنے پیش

    پشاور: مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں آج نیب خیبرپختونخوا کے سامنے پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرامیرمقام آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں آج پشاور میں نیب کے دفتر پہنچے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے نیب حکام کو بتایا کہ وہ انتخابات کے باعث مصروف تھے جس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔

    امیر مقام نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ایک فارم دیا ہے جس میں اثاثوں کی تفصیل بتانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کو مذکورہ کیس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور پوری تفصیل دی جائے گی کہ ہمارا تعمیرات کا کاروبار ہے اور اس پیشے سے 1989 سے وابستہ ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے اپنے اثاثوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اثاثوں کی مالیت اربوں روپے ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    امیرمقام نے کہا آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب کی تحقیقات جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس کیس میں بری ہوجائیں گے۔

    آمدنی سے زائد اثاثے: نیب کا امیرمقام و دیگرکے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں نیب نے خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ ن کے صدر امیرمقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آمدن سےزائد اثاثوں کا الزام: نیب نےامیرمقام کوآج طلب کرلیا

    آمدن سےزائد اثاثوں کا الزام: نیب نےامیرمقام کوآج طلب کرلیا

    پشاور: قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرامیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرامیرمقام آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں آج نیب خیبرپختونخواہ میں پیش ہوں گے۔

    نیب حکام کے مطابق امیرمقام کو بیان قلمبند کرانے کے لیے آج طلب کیا گیا ہے، ان پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    قومی احتساب بیورو کے مطابق امیر مقام پراسلام آباد، لاہور اور پشاور میں جائیدادیں جبکہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خریدنے کا الزام ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو امیرمقام کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پہلے بھی دو بار طلب کرچکا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

    آمدنی سے زائد اثاثے: نیب کا امیرمقام و دیگرکے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں نیب نے خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ ن کے صدر امیرمقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کے پی کے: جماعت اسلامی کے اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل، امیر مقام کی مخالفین پر کڑی تنقید

    کے پی کے: جماعت اسلامی کے اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل، امیر مقام کی مخالفین پر کڑی تنقید

    پشاور: مسلم لیگ (ن) نے جماعت اسلامی کی اہم وکٹیں گرادیں، رہنما جماعت اسلامی فضل اللہ داودزئی اور اسراراللہ ایڈوکیٹ ن لیگ میں شامل ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ میں‌ جماعت اسلامی کے دو اہم رہنما ن لیگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے.

    اس موقع پر صدرمسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ امیرمقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کی اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت پارٹی قیادت پراعتماد کا اظہار ہے۔

    امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پشاورکےعوام کے لئے کچھ نہیں کیا،بی آرٹی کے نام پر شہر کھودا گیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ہم بی آر ٹی کےقبرستان میں پی ٹی آئی کودفن کریں گے، لالٹین والے بھی صوبےمیں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے، اےاین پی کی لالٹین میں تیل نہیں، ان کا دور ختم ہوگیا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔


    یو ٹرن خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں، امیر مقام


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یو ٹرن خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں، امیر مقام

    یو ٹرن خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں، امیر مقام

    چارسدہ: مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ یو ٹرن خان کو کہتا ہوں وکٹ تو گر گئی مگر آپ ہار گئے ہیں، یو ٹرن خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کا ہدف ترقی کا پہیہ جام کرنا ہے، عمران خان کو چیلنج ہے لاہور میں جلسہ کرکے دکھائیں، عمران خان سن لو پختون مینڈیٹ دینا بھی جانتے ہیں اور لینا بھی۔

    رہنما ن لیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کو قبرستان بنادیا ہے، لاہور کی میٹرو کو جنگلا بس کہنے والوں نے پشاور کو کھنڈر بنادیا ہے، پرویز خٹک سیاسی جلسوں کے لیے سرکاری مشینری استعمال کررہے ہیں، انہوں نے پشاور کو قبرستان بنادیا ہے۔

    امیر مقام نے کہا کہ ادارے مستحکم، جمہوریت مضبوط ہو تو سب کی بہتری ہے، دہشت گردی کے خاتمے سے سب کو سکون ہوگا، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کا حال برا کردیا ہے، امیر مقام

    واضح رہے کہ امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اب تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہیں، کے پی کے کی عوام نے احتجاجی دھرنے کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، خیبرپختونخوا کی غیور عوام نواز شریف کے پاکستان کے ویژن کو جانتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے، ہمیں حکومت ملی تو پشاور کو لاہور جیسی ترقی دیں گے، تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کا حال برا کردیا ہے، امیر مقام

    عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کا حال برا کردیا ہے، امیر مقام

    پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کا برا حال کردیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کی نام نہاد اصولی سیاست کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، انہوں نے دیرینہ کارکنوں کو چھوڑ کر باہر کے لوگوں کو ٹکٹ دئیے، عمران خان پرویز خٹک سے پوچھیں کتنے پیسے لے کر ٹکٹ جاری کیے۔

    ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ ملک کے آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے، ہمیں حکومت ملی تو پشاور کو لاہور جیسی ترقی دیں گے، تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

    امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اب تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہیں، خیبرپختونخوا کی عوام نے احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے، کے پی کے کی غیور عوام نواز شریف کے پاکستان کے ویژن کو جانتی ہے،

    واضح رہے کہ امیر مقام کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے نواز شریف کو ن لیگ کا قائد مانتے ہیں، عمران خان دیکھ لیں کہ عوام کے کس کے ساتھ ہیں، پاکستان کے عوام آج بھی کہتے ہیں کہ نواز شریف ہی ہمارا قائد ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے، رانا ثناء اللہ

    عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے، رانا ثناء اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے، عمران خان کو ہنی مون کے لئے ٹکٹ اور ہوٹل کی آفر دوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مفتی سعید کو اپنا نکاح پڑھانے کے لئے رکھا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے کمزور فیصلہ دیا، پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام ہی نہیں تھا، کمزور فیصلہ نواز شریف کے بیانیہ کے آگے ٹھہر نہ سکا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پارٹی صدر رہنے یا نہ رہنے سے فرق نہیں پڑے گا، میاں صاحب کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان پر ایسے ہٹھکنڈوں سے کچھ نہیں ہوگا۔

    شادی کرنا عمران خان کا مشغلہ ہے، امیر مقام

    مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک شادی کی دوسری بار مبارکباد دیتا ہوں، شادیاں کرنا ان کا مشغلہ ہے، اتنی توجہ اپنے صوبے میں بھی دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، نواز شریف اور مریم نواز اداروں کی توہین نہیں کررہے، نواز شریف اور مریم نواز کا عوام کے پاس جانا ان کا حق ہے۔

    یہ پڑھیں: عمران خان تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گزشتہ روز رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے ان کا نکاح بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں، ریحام خان

    عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں، ریحام خان

    ہری پور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی امیر مقام سے کبھی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ہری پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتی ہوں کہ عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، مسلم  لیگ ن کے رہنما امیر مقام سے کبھی ملاقات نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم خان ہیں پیٹھ پروارکرنے والے نہیں، اللہ کے سوا کسی کو جواب دہ نہیں الزام مجھ پر نہیں لگا جس پر الزام لگا ہے وہ جواب دہ ہے۔

    ریحام خان نے واضح کیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا نہیں کہا اگر میں اسکرپٹ لکھ رہی ہوتی تو اتنا بے ضرر اسکرپٹ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ جب فلم بنانے کی کوشش کی گئی تو بھی روڑے اٹکائے گئے میں سچ پر ہوں اور کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔

    ریحام خان نے کہا کہ دو سال سے خاموش بیٹھی ہوئی ہوں جس پر الزام لگا ہے اس سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں بھابھی اور بیوی تھی تب بھی مجھ سے بدتمیزی ہوئی اب تو میری جان چھوڑ دیں صبر کی بھی انتہا ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خیالی تبدیلی والوں کےدن ختم ہونےوالےہیں‘ امیرمقام

    خیالی تبدیلی والوں کےدن ختم ہونےوالےہیں‘ امیرمقام

    کرک: وزیراعظم کےمشیرانجینئرامیرمقام کا کہناہےکہ خیبرپختونخواہ کےعوام صوبےمیں نوازشریف کی قیادت میں حکومت چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کےشہر کرک میں وزیراعظم کےمشیرانجینئرامیرمقام کاجلسےسےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ تبدیلی کےنعرےلگانےوالوں نےصوبےکوکئی سال پیچھےدھکیل دیا۔

    امیر مقام نےکہاکہ عمران خان سےسوال ہےاحتساب کےادارےکوکیوں تالے لگائے؟۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کےپی کےکےمعدنیات میں کرپشن کےواضح ثبوت ملے۔

    مسلم لیگ کے رہنما کا کہناتھاکہ عمران خان کوصوبےکےعوام سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ کےپی کے حکومت نےکرپشن کےخلاف کیااقدامات کئے؟۔

    امیر مقام کاکہناتھاکہ عمران خان نےکرپشن میں ملوث چیف منسٹرکونمبرون وزیراعلیٰ قراردیا اور ان کے احتساب کی بجائےانہیں ایوارڈز سے نوازاگیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے سوال کیا کہ کےپی کےحکومت نےصوبےمیں کون سےترقیاتی کام کرائے؟۔ انہوں نے کہاکہ 350ڈیم بنانےوالےنے350کنویں بھی نہیں بنائے۔


    شریفوں کو بچانے کےلیے ریکارڈ میں ردوبدل انصاف کی راہ میں مداخلت ہے‘ عمران خان


    واضح رہےکہ گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کوبچانے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کی رپورٹس آرہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔