Tag: amitabh

  • امیتابھ بچن، راجیش کھنہ اور شتروگھن سنہا نے سُپرہٹ فلمیں کیوں ٹھکرائیں؟

    امیتابھ بچن، راجیش کھنہ اور شتروگھن سنہا نے سُپرہٹ فلمیں کیوں ٹھکرائیں؟

    ممبئی : بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف اور لیجنڈ اداکاروں امیتابھ بچن، راجیش کھنہ اور شتروگھن سنہا نے ماضی کی مایہ ناز اور سُپرہٹ فلمیں کرنے سے کیوں انکار کیا تھا؟

    یہ بھارتی فلموں کے وہ چمکتے ستارے ہیں جنہوں نے نامور فلم ساز منوج کمار کی کئی سُپرہٹ فلمیں ٹھکرا دی تھیں، جن فلموں نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منوج کمار عرف بھارت کمار اپنے دور کے نہ صرف ایک مشہور اداکار تھے بلکہ ایک باکمال فلم ساز بھی تھے۔ تاہم، حیرت کی بات یہ ہے کہ کئی بڑے فلمی ستاروں نے ان کی سُپرہٹ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

     فلم اُپکار : راجیش کھنہ

    راجیش کھنہ

    رپورٹ کے مطابق پُورَن کمار کا کردار دراصل پرَیم چوپڑا کے لیے نہیں تھا بلکہ اس کیلئے منوج کمار کی پہلی پسند راجیش کھنہ تھے، لیکن تاریخوں کی مصروفیات کے باعث راجیش کھنہ نے بھارت کمار کی بلاک بسٹر فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

    فلم شور : شتروگھن سنہا

    شتروگھن سنہا

    اطلاعات کے مطابق، مشہور اداکار شتروگھن سنہا کو فلم میں ایک معاون مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن وہ منوج کمار کو ایک ساتھ زیادہ تاریخیں نہیں دے سکے، لہٰذا انہوں نے فلم چھوڑ دی اور ان کی جگہ پریم ناتھ کو کاسٹ کیا گیا۔

    فلم شور : پران 

    پران

    کہا جاتا ہے کہ منوج کمار اپنے پسندیدہ اداکار کو ایک پٹھان کے کردار میں لینا چاہتے تھے، لیکن پران اُس وقت فلم "زنجیر” میں پہلے ہی پٹھان کا کردار نبھا رہے تھے اور وہ ایک ہی جیسے کردار دو فلموں میں کرنا نہیں چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے یہ کردار ٹھکرا دیا تھا۔

    فلم روٹی کپڑا اور مکان : شرمیلا ٹیگور 

    شرمیلا ٹیگور

    بھارتی میڈیا کے مطابق شرمیلا ٹیگور کو فلم میں زینت امان کا کردار آفر ہوا تھا، لیکن وہ موسمی چٹرجی والا کردار ادا کرنا چاہتی تھیں۔ منوج کمار نے اپنی تخلیقی سوچ پر قائم رہتے ہوئے فلم کی کاسٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کی وجہ سے شرمیلا نے فلم چھوڑ دی تھی۔

     فلم روٹی کپڑا اور مکان : سمیتا پاٹیل

    سمیتا پاٹیل

    رپورٹس کے مطابق، منوج کمار نے اپنی فلم کے ذریعے اداکارہ سمیتا پاٹیل کو متعارف کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ تاہم، سمیتا نے فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ کثیر کرداروں پر مبنی فلم (ensemble drama) میں کام کرنے سے غیر مطمئن تھیں۔ بعد میں یہ کردار زینت امان کو دے دیا گیا۔

    فلم کرانتی : امیتابھ بچن

    امیتابھ بچن

    منوج کمار دراصل شتروگھن سنہا والے کردار کے لیے امیتابھ بچن کو لینا چاہتے تھے، لیکن اطلاعات کے مطابق "بگ بی” نے یہ فلم ٹھکرا دی، اور یوں شتروگھن سنہا کو اس فلم میں شامل کیا گیا۔

  • بگ بی کا فن سیاست کی نذر ہوگیا، پاکستانی شخص کا کردار نبھانے سے انکار

    بگ بی کا فن سیاست کی نذر ہوگیا، پاکستانی شخص کا کردار نبھانے سے انکار

    ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے فن کو  مودی کی سیاست پر قربان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق بگ بی آسکر انعام یافتہ ساؤنڈ ڈیزائنر ، رسل پکوتی کی اولین فلم میں‌ ایک پاکستانی شخص کا کردار نبھانے کا فیصلہ کر چکے تھے، مگر اب وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے.

    ایک بھارتی شوبز سائٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار گزشتہ دو برس سے اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے، ان کا مسلسل بگ بی سے رابطہ تھا. اس فلم میں‌ پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے پیغام کو موضوع بنایا گیا تھا.

    البتہ مودی سرکار کی جنونیت نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں‌ کے ساتھ بگ بی کو بھی لپیٹ میں لے لیا.

    مزید پڑھیں:’بدلہ‘ کا پوسٹر ریلیز، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی دلچسپ نوک جھونک

    فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے کچھ عرصے قبل امیتابھ بچپن نے یہ فلم کرنے سے معذرت کر لی.

    اگرچہ اس ضمن میں‌ کوئی واضح اور ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی، البتہ بگ بی کے قریبی ذرائع یہی کہتے ہیں کہ وہ موجودہ حالات میں وہ پاکستانی شخص کا کردار نبھا کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے.

    خیال رہے کہ اس وقت پوری ہندوستان کو مودی کے جنون نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے بھارتی کلچرل اور طرز زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے.

  • امیتابھ کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

    امیتابھ کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اچانک طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ اچانک اُن کی کمر اور گردن میں شدید درد اٹھا جس کے بعد اہل خانہ انہیں لیلاوتی اسپتال لے کر پہنچے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق امتابھ بچن معمول کے مطابق ڈاکٹر کو دکھانے گئے تھے مگر اُن کی طبیعت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے داخل کرلیا۔

    مزید پڑھیں: امیتابھ نے‌ ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا، 33 لاکھ مداح غمزدہ

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق 75 سالہ بالی ووڈ لیجنڈری اداکار کے کچھ ٹیسٹ اور اینڈو اسکوپی کروائی گئی جس کی رپورٹ کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش ضرور قرار دیا مگر اداکار کو مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا۔

    موصول ہونے والی کچھ اطلاعات کے مطابق بگ بی کی اسپتال سے چھٹی کردی گئی تاہم اب تک بچن خاندان نے طبیعت ناسازی یا رخصت کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن کا 2012 میں پیٹ کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد وہ 12 روز تک اسپتال میں داخل رہے تھے، ڈاکٹرز کے مطابق بگ بی کو جگر کا عارضہ لاحق ہے۔

    یاد رہے کہ امیتابھ بچن نے اب تک کے فلمی کیریئر میں سیکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے علاوہ ازیں انہوں نے گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں یہی وجہ ہے کہ طبیعت ناسازی کی خبر سنتے ہی دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں نے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مسحور کن گفتگو کرنے کی خواہش ہے، امتیابھ بچن

    مسحور کن گفتگو کرنے کی خواہش ہے، امتیابھ بچن

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ مسحور کن گفتگو کرنا ایک ہنر ہے، ایسی بات چیت کرنا میرے لیے ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بگ بی نے اپنے حالیہ بلاگ میں کہا کہ مسحور کُن گفتگو کرنا ایک فن ہے جو میرے لیے ہمیشہ سے ہی ایک اسرار کادرجہ رکھتی ہے۔ امتیابھ بچن نے کہا کہ جو لوگ اپنی گفتگو سے دوسروں کو مسحور کرلیتے ہیں وہ میرے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ میں بھی اُن کی طرح ہونا چاہتا ہوں مگر افسوس ہے اس میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

    پڑھیں: امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    انہوں نے کہا کہ یہی ایک ہنر ہے جو مجھے نہیں آتا تاہم خواہش ہے میں بھی یہ آرٹ سیکھ لوں اور لوگوں کو اپنی گفتگو سے مسحور کرسکوں، جب ایسے لوگوں سے میرا سامنا ہوتا ہے تو میں انہیں دیکھ کر بہت حیران ہوتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ، امیتابھ بچن، کنگنا بہترین اداکار قرار

    یاد رہے امیتابھ بچن نے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کامیابیاں سمیٹیں، بگ بی کے بیٹے بھی بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ واضح رہے امتیابھ بچن آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹھگس آف انڈیا‘ کی شوٹنگ مکمل کر کے ممبئی واپس آئے ہیں۔ ٹھگس آف انڈیا میں امیتابھ کے ساتھ عامر خان، کترینہ اور دیگر فنکار بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

  • امیتابھ بچن ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے

    امیتابھ بچن ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے

    کرکٹ کے شائق اور مایہ ناز بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن بھی ورلڈ کپ میں 15 فروری کو ہونے والے پاکستان ہندوستان میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    لیجنڈ اداکار روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان اور ہندوستان شائقین بیتابی سے اس مقابلے کے منتظر ہیں جو ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ بھی ہے اور ماہرین کرکٹ اسے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ قرار دے رہے ہیں۔

    تاہم اب ایڈیلیڈ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 15 فروری کو امیتابھ بچن کی آواز سنائی دے گی اور وہ کسی فلم کسی فلم کی تشہیر نہیں بلکہ میچ میں تبصرہ کرتے دکھائی دیں گے۔

    ٹائمزآف انڈیا کے مطابق اسٹار اسپورٹس کے کمنٹیٹر امیتابھ متوقع طور پر میچ کے دوران شعیب اختر، کپیل دیو اور ہرشا بھوگلے کے ساتھ کمنٹری کرتے دکھائی دیں گے۔

    امیتابھ بچن کو کرکٹ سے جذبات کی حد تک لگاؤ ہے اور جب کبھی بھی ہندوستانی ٹیم میچ کھیلتی ہے تو ٹوئٹر پر ان بیانات سے اس بات کا صاف ادراک کیا جا سکتا ہے۔

    جب ہندوستانی ٹیم نے 2011 کا ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تو امیتابھ بھ سڑکوں پر جشن مناتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔