Tag: Amitabh Bachhan

  • کترینہ کی مدد کر کے امیتابھ اور عامر خان نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    کترینہ کی مدد کر کے امیتابھ اور عامر خان نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان نے کترینہ کیف کی مدد کر کے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے دونوں اداکاروں کی عاجزی کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی مہنگی ترین فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل موہ لیے وہی اس کی لانچنگ تقریب میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    واقعہ کچھ یوں ہے کہ فلم کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ اچانک اسٹیج پر کھڑی باربی ڈول (کترینہ کیف) نے اپنا جھمکا کھونے کی شکایت کی۔

    مزید پڑھیں: ٹھگزآف ہندوستان کا ٹریلر، کپتان جیک اسپیروکی یاد تازہ

    کترینہ کی بات سنتے ہی اسٹیج پر موجود مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی اور پھر امیتابھ بچن بھی آکر یہی کام کرنے لگے جس پر اداکارہ نے انہیں منع کیا اور اپنا دوسرا جھمکا بھی اتار کر منتظمین کے حوالے کیا۔

    میڈیا بریفنگ کے دوران عامر خان نے بتایا کہ کترینہ کا جھمکا اسٹیج پر کہیں گر گیا جسے میں ، فاطمہ ثنا اور سر امیتابھ بچن تلاش کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر ناکام رہے۔

    View this post on Instagram

    #ThugsofHindostan trailer launch🥀 . . . #instabolly #bollywood

    A post shared by Bollywood Entertainment💎 (@lnstabolly) on

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عامر خان اور امیتابھ بچن کی عاجزی پر اُن کو خوب سراہا۔

    واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کی ہدایت کار وجے کرشنا ہے جبکہ اس میں بالی ووڈ کے بڑے نام عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ شیخ سمیت دیگر اداکار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ٹھگز آف ہندوستان 8 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • بالی ووڈ میں معاوضے کی دوڑ ، دپیکا نے امیتابھ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بالی ووڈ میں معاوضے کی دوڑ ، دپیکا نے امیتابھ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بمبئی: معروف بالی ووڈ لیجنڈ اداکار نے امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ دیپیکار پڈوکون نےفلم ’’پیکو‘‘ میں اُن سے زیادہ معاوضہ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ’’اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم ’’پیکو ‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مجھ سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف بالی ووڈ شہنشاہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنک‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران کیا۔

    Peeku

    امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ’’فلم ’’پیکو‘‘ بااختیار بنانے والی فلم تھی مگر اداکارہ کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا جس کا علم بعد میں ہونے پر مجھے بے حد افسوس ہے‘‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ ’’کئی سال سے انڈسٹری میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد میرے ساتھ ناانصافی کی گئی شاید فلم نگری میں میری اہمیت ختم ہوگئی ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:      دپیکا پڈکون نئی فلم پیکو کے لیے بنگالی زبان سیکھیں گی

    یاد رہے بالی ووڈ اسٹار امتیابھ بچن کو فلم نگری کا شہنشاہ مانا جاتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بھارتی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کئی فلموں میں اپنے کردار کے ذریعے مداحوں کو متاثر کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

    Peeku-1

    لیجنڈ بھارتی اداکار نے فلم ’’راستے کا پتھر، رنجیر، نمک، دوستانہ، نصیب شہنشاہ اور کبھی خوشی کبھی غم‘‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر انہیں سپر ہٹ بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔ بھارتی فلم ’’حرام، دیوار، شعلے، خون پسینہ، ڈان میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکار ڈمپل گرل کو ایک فلم میں زیادہ معاوضہ ملنے پر اداس نظر آئے اور انہوں نے اپنی اہمیت برقرار نہ رہنے کا بھی شکوہ بھی کر دیا۔

    مزید پڑھیں:     امیتابھ ،سلمان خان اور اکشے کمار دنیا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی شخصیات میں شامل

    واضح رہے کہ گزشتہ سال گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’’پیکو‘‘ میں دپیکا پڈوکون ، امیتابھ بچن اور عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیاتھا اور اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس قائم کیا تھا۔