Tag: amjad sabri murder

  • کراچی:امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کا مالک گرفتار

    کراچی:امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کا مالک گرفتار

    کراچی : دہشت گردی کا شکار ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیالت کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کا مالک گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کے مالک کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گلشن اقبال سے حراست میں لیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ حراست میں لیا گیا شخص کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ ہے، پولیس کے مطابق قتل کی تحقیقات ہر زاویے سے کی جارہی ہے۔


     

    مزید پڑھییں : معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق


     

    عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

  • امجد صابری کا قتل، تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

    امجد صابری کا قتل، تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

    کراچی : امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کیلیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں کمیٹی بنادی گئی ہے، آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ کے قتل کی تفتیش کا رخ ابھی متعین نہیں، اس واردات کا تمام زاویوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ امجد صابری کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کی تلاش کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہے لیکن اب تک قاتلوں کا سراغ نہ لگ سکا۔ قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس میں سینیئر رینک کے افسران شامل ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری کو نشانہ بنانے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، لیاقت آباد دس نمبر پُل کے نیچے ملزمان کو امجد صابری کی گاڑی کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب امجد صابری کے قتل کی ایف آئی آر شریف آباد تھانے میں بھائی کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

    عینی شاہدین کی مدد سے امجد صابری پر گولیاں برسانے والے ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی کہ امجد صابری کی جان کو خطرہ تھا اور پولیس نے کچھ نہیں کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ واردات کا تمام زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں، کسی بھی اہم معاملے کی تحقیقات میں اتنی جلدی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جاسکتا۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر دس پر موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے امجد صابری کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا تھا، امجد صابری کو چھ گولیاں لگی تھیں۔

  • امجد صابری کا قتل: بھارت کے معروف گلوکاروں و اداکاروں کا اظہار افسوس

    امجد صابری کا قتل: بھارت کے معروف گلوکاروں و اداکاروں کا اظہار افسوس

    کراچی : عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل پر پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم نگری بھی سوگوار ہے اور نامور گلوکاروں نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کے ممتاز قوال امجد فرید صابری کی کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی خبریں بھارتی میڈیا میں ’’بریکنگ نیوز ‘‘ کے طور پر شائع کی گئیں ،بھارتی میڈیا نے امجد صابری کو فن قوالی کا ’’راک سٹار ‘‘ قرار دے دیا اور کہا کہ صابری برادران صوفی گائیکی اور فن قوالی میں پورے برصغیر میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔

    بھارت کے معروف گلوکاروں اور اداکاروں کا کہنا ہے کہ دنیا ایک اور عظیم گلوکار سے محروم ہوگئی ہے۔

    بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے معروف قوال کے قتل پر گہرے افسو س کا اظہار کیا۔

    گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ امجد صابری کاقتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

    امجد صابری کے قتل پر بھارتی سنگر اور کمپوزر امیت ترویدی کا کہنا تھا کہ ایک شاندار آرٹسٹ ہمیں چھوڑ گیا ہے۔

    بھارت کے معروف اداکار جاوید جعفری نے بھی ٹوئٹ کرکے امجد صآبری کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

  • معروف قوال امجد صابری کی شہادت میں ملوث ملزم کا خاکہ تیار

    معروف قوال امجد صابری کی شہادت میں ملوث ملزم کا خاکہ تیار

    کراچی : معروف قوال امجد صابری کی شہادت میں ملوث ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے، تفتیشی ٹیم نے جائے قوع کے قریب موبائل ٹاورز کا ڈیٹا اور شہید کے گھر میں لگے کیمرے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امجد صابری کیس میں پیش رفت ہوئی، عینی شاہدین کی مدد سے حملے میں ملوث ایک ملزم کا خاکہ تیارکرلیا گیا ہے، باریک مونچھوں اور بڑی آنکھوں والے ملزم نے سر پر کیپ پہن رکھی تھی۔ عمر پچیس سے تیس سال، رنگ صاف اور قد پانچ فٹ نو انچ بتایا گیا ہے۔

    خصوصی معائنہ کار ٹیم نے جائے کا وقوع کا دورہ کرکے اطراف کے تین موبائل ٹاورز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جبکہ شہید کے گھرمیں لگے کیمرے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ واردارت میں کافی عرصے بعد تیس بور پستول استعمال کی گئی، مخصوص علاقوں کی جیوفینسنگ بھی کرلی گئی ہے۔

    رینجرزنے لیاقت آباد اور اطراف کا محاصرہ کرکے پوچھ گچھ کی اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی ڈی جی رینجرز کو فون کرکے واقعے کی رپورٹ طلب کی جبکہ قائم علی شاہ نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کرکے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    عینی شاہد نے بھی پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے، عینی شاہد کے مطابق حملہ آور ون ٹو فائیو موٹرسائیکل پر سوار تھے، انہوں نے پینٹ شرٹ اور کیپ پہنی ہوئی تھی، عینی شاہد کے بیان کے مطابق حملہ کرنے والوں کے ساتھ ایک بیگ بھی تھا، جس میں فائرنگ کے بعد اسلحہ چھپایا گیا۔