Tag: amjad sabri murder case

  • معروف قوال امجد صابری قتل کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ

    معروف قوال امجد صابری قتل کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی :معروف قوال امجد صابری قتل کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سندھ حکومت نے منظوری دیدی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حکومتِ سندھ نے امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور منظوری دیدی ہے۔

    پولیس نے اسحاق بوبی،عاصم کیپری کیسزسے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ امجد صابری قتل کیس کا معاملہ اپیکس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے، ایپکس کمیٹی کی منظوری کے بعد کیس فوجی عدالت میں بھیجا جائے گا۔

    بعد ازاں عدالت نے سماعت چوبیس اگست تک ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں : معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ برس رمضان میں لیاقت پل کے نزدیک معروف قوال امجد صابری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

    جس کے بعد اسحاق بوبی،عاصم کیپری کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کیخلاف امجدصابری سمیت بائیس مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امجد صابری قتل کیس : گواہوں نے دونوں قاتلوں کو شناخت کرلیا

    امجد صابری قتل کیس : گواہوں نے دونوں قاتلوں کو شناخت کرلیا

    کراچی : امجد صابری قتل کیس میں مقدمے کا چالان منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، پولیس نے چالان کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا، چالان میں چار چشم دید سمیت ستائیس گواہان شامل ہیں۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کل 29 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے امجد صابری قتل کیس کاچالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا ہے، چالان میں چار چشم دید سمیت ستائیس گواہان شامل ہیں، جنہوں نے ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو شناخت کیا۔

    پولیس چالان کے مطابق امجد صابری کا قتل فرقہ وارانہ واردات تھی، ملزمان نے اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے مقتول امجد صابری کے گھر کے قریب مکان کرائے پر لیا تھا، عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ امجد صابری کو رواں سال جون میں قتل کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    علاوہ ازیں امجد صابری کی بیوہ نے مقتول کی گاڑی کی واپسی کیلیے عدالت سے رجوع کیا ہے، درخواست میں ان کا مؤقف ہے کہ مذکورہ گاڑی امجد صابری کے نام نہیں بلکہ میرے نام پر ہے، پولیس ضابطے کی کارروائی مکمل کرچکی ہے، لہٰذا گاڑی واپس دلوائی جائے۔

    مزید پڑھیں: امجد صابری کے قاتلوں کا تعلق سیاسی جماعت سے نہیں، راجہ عمر خطاب

    یاد رہے کہ امجد صابری کو 22 جون کو کو قتل کردیا گیا تھا،قتل کےبعد پولیس نے ہنڈا سوک بی ای ای 797 قبضے میں لے لی تھی۔

    مزید پڑھیں : قاتلوں کو گھرکے سامنے پھانسی دی جائے، امجد صابری کے بھائی کا مطالبہ

     

  • کراچی:امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کا مالک گرفتار

    کراچی:امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کا مالک گرفتار

    کراچی : دہشت گردی کا شکار ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیالت کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کا مالک گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کے مالک کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گلشن اقبال سے حراست میں لیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ حراست میں لیا گیا شخص کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ ہے، پولیس کے مطابق قتل کی تحقیقات ہر زاویے سے کی جارہی ہے۔


     

    مزید پڑھییں : معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق


     

    عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

  • اپیکس کیمٹی اجلاس، ہائی پروفائل کیسز پر آئی جی سندھ کی بریفنگ

    اپیکس کیمٹی اجلاس، ہائی پروفائل کیسز پر آئی جی سندھ کی بریفنگ

    کراچی : سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی سندھ شرکا کو کراچی کے ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ دی، آئی جی سندھ نے شرکاء کو امجد صابری قتل کیس اور جسٹس کے صاحبزادے بیرسٹر اویس شاہ کے اغوا کے سلسلے میں ہو نے والی پیشرفت سے اگاہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امجد صابری قتل کیس اوراویس شاہ اغوا کا معاملہ زیربحث آیا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ امجد صابری کے قتل میں تیس بور پستول کے استعمال نے تفتیش کاروں کو چکرا کر رکھ دیا۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قتل کی تفتیش ہر زاویے سے کی جارہی ہے، پولیس سربراہ نے بتایا کہ اویس شاہ کے اغواء پر دن رات کام کر رہے ہیں، مغوی کا فون ٹریس کیا گیا۔

    اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ جس طرح کی گاڑی میں اغواء کیا گیا اس ماڈل کی سات سو گاڑیاں شہر میں موجود ہیں، ہر گاڑی کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    آئی جی سندھ نے شہر میں لگے سیکیورٹی کیمروں کو ناقص قرار دیدیا ہے، بارہ میگا پکسل کے ساٹھ ہزارکیمرے لگانے کامطالبہ کیا،جسے منظور کرتے ہوئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔