Tag: Amjad Sabri

  • اویس شاہ اورامجد صابری کیس حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، قائم علی شاہ

    اویس شاہ اورامجد صابری کیس حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر اویس شاہ کی با حفاظت بازیابی اور امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اس وجہ سے پولیس اور رینجرز دوسری ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کر کے ان دونوں کیسز پر کام کریں۔

    یہ بات انہوں نے آ ج وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سید مراد علی شاہ ،سہیل انور سیال ،سید ناصر شاہ اور ڈاکٹر قیوم سومرو و دیگر موجود تھے۔

    ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ٹارگیٹڈ آ پریشن اور اویس شاہ اور امجد صابری کیسز پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

    آ ئی جی پولیس سندھ نے امجد صابری کیس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ امجد صابری قتل کیس میں کچھ اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں اور کچھ اہم ثبوت کے ذریعے قاتلوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اویس شاہ کی محفوط بازیابی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے معاون خصوصی مذہبی اومور واوقاف ڈاکٹر قیوم سومرو کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں امن کمیٹیز کا قیام عمل میں لائیں جو پہلے سے ہی تشکیل دی گئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز اور آ ئی جی پولیس سندھ کو ہدا یت دیتے ہوئے کہا کہ اویس شاہ اور امجد صابری کیسز کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

     

  • رحمان ملک کا امجد صابری کے اہل خانہ سے اظہارِتعزیت

    رحمان ملک کا امجد صابری کے اہل خانہ سے اظہارِتعزیت

    کراچی : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امجد صابری کے قاتل ہرصورت گرفتار ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مقتول امجد صابری کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    رحمان ملک امجد صابری کے گھرآئے، شہید کی والدہ اوربھائیوں سے ملاقات کی اوریقین دلایا کہ مرحوم کے قاتلوں کو ہرممکن گرفتارکیا جائےگا۔


    Amjad Sabri's killer will be arrested at any… by arynews

    رحمان ملک نے کہا کہ امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس موقع پر امجد صابری کے چھوٹے بیٹے نے اپنے والد کی ٹی وی پر نشر کی گئی نعت پڑھ کران کی یاد تازہ کردی، جس پر رحمان ملک بھی متاثر ہوئے بغیرنہ رہ سکے۔

    دوسری جانب امجد صابری قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کامالک گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کے مالک کوگلشن اقبال سےحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ حراست میں لیا گیا شخص تعمیرات کےشعبےسےتعلق رکھتا ہے۔

     

  • پرویز خٹک کی ایدھی کی قبرپرحاضری اورامجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت

    پرویز خٹک کی ایدھی کی قبرپرحاضری اورامجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت

    کراچی : وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کراچی میں عبدالستار ایدھی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مقتول امجد صابری کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے اپنے وفد کے ہمراہ ایدھی ویلج جاکر عبدالستار ایدھی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    Khattak-New1

    اس موقع پراسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر،مشیراطلاعات مشتاق غنی، حلیم عادل شیخ، کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عارف علوی اورخرم شیرزمان بھی موجود تھے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے آج تک ان جیسا حلیم اور شفیق انسان نہیں دیکھا ۔ انہوں نے جو دنیا کو کر دکھایا وہ کسی او ر کے بس کی بات نہیں، اس ایک آدمی نے پورے پاکستان کی خدمت کی اورا یسی مثال قائم کی جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ وہ ہمارے رول ماڈ ل تھے۔

    Khattak-New2

    عمران خان کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اچانک لندن جانا پڑا جس وجہ سے وہ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے نہیں آسکے اورا نہوں نے ہمیں ہدایت کی تھی کہ ہم جا کر عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ سے تعزیت کریں۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ کےپی کے پرویزخٹک نے مقتول امجد صابری کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی، پرویزخٹک نے امجد صابری کی والدہ اوربھائی سے ملاقات کی اور امجد صابری کی شہادت پراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے امجد صابری کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

     

  • عیدالفطر :  ڈاکٹر فاروق ستار کی امجد صابری شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

    عیدالفطر : ڈاکٹر فاروق ستار کی امجد صابری شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے عید الفطر کے پہلے دن ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری شہید کی رہائش گاہ جاکر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی دلجوئی کی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے امجد صابری شہید کے بلند درجات ، شہید کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔


    MQM leader pays tribute to slain Amjad Sabri by arynews

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے شہید امجد صابری کے بیٹوں کے سروں پر ہاتھ رکھا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ ڈاکٹر فاورق ستار نے کہاکہ امجد صابری شہید کو ملک و قوم سے چھیننے والے سفاک دہشت گرد اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امجد صابری شہید کے قاتلوں کا اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا ہر امن پسند شہری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امجد صابری شہید کو قوالی اور نعتیہ کلام میں ملکہ حاصل تھا اور شہید کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانی قوم کا نام روشن ہورہا تھا لیکن سفاک دہشت گردوں نے ہم سے بے ضرر، خوش باش اور ملنسار شخصیت کو بھی چھین لیا ہے اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو ایک اور بڑے اثاثہ سے محروم کردیا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد صابری شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہید کے قتل کے پس پردہ حقائق سے ملک و قوم کو آگاہ کیاجائے۔

     

  • کرکٹر احمد شہزاد امجد صابری کے گھرپہینچ گئے، اظہار تعزیت

    کرکٹر احمد شہزاد امجد صابری کے گھرپہینچ گئے، اظہار تعزیت

    کراچی : قومی ٹیم کے کرکٹر احمد شہزاد نے مقتول امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے، احمد شہزاد نے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اورامجد صابری کے بیٹے محب علی کو اپنی ٹی شرٹ بھی دی۔

    ahmed-post-1

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کرکٹر احمد شہزاد نے لیاقت آباد میں مقتول امجد صابری کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اسے اپنی گرین شرٹ کا تحفہ بھی دیا۔

    ahmed-post-2

    اس موقع پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ امجد صابری پاکستان کا بہت بڑا نام تھے، میں خصوصی طور پر امجد صابری کے چھوٹے بیٹے سے ملنے آیا ہوں۔ اس کو جب پہلی بار ٹی وی پر دیکھا تو بڑا دکھ ہوا۔

    ahmed-post-3

    انہوں نے کہا کہ اگر میرے آنے سے امجد صابری کے بچوں کو تھوڑی سی بھی خوشی ہوئی تو آتا رہوں گا۔ واپسی پر احمد شہزاد نے امجد صابری کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلی اور اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

     

  • عمران خان کی عبدالستارایدھی سے عیادت، امجد صابری کے اہل خانہ سے ملاقات

    عمران خان کی عبدالستارایدھی سے عیادت، امجد صابری کے اہل خانہ سے ملاقات

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی عیادت اور مقتول امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایدھی ہوم میٹھادر میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی عیادت کی اورگلدستہ پیش کیا۔

    Imran-Edhi4

    اس موقع پرعمران خان کے ہمراہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب انسانیت کی خدمت پر یقین رکھنے والوں کے لئے مثال ہیں۔

    Imran-Edhi5

    انہو ں نے پاکستان کو ایک نئی شناخت دی ہے،انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے لئے ایدھی صاحب کے دئیے گئے عطیے کو نہیں بھلا سکتا۔


    Nation holds Abdul Sattar Edhi's services in… by arynews

     دعا گو ہیں کہ ایدھی صاحب جلد صحت یاب ہوکر انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں۔

    Imran-Edhi1

    ان کا کہنا تھا کہ ستائیس برس قبل شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے دوران ایدھی صاحب نے انکی حوصلہ افزائی کی اور کینسر اسپتال کے لئے سب سے بڑا عطیہ دیا تھا جسے کبھی نہیں بھول سکتے۔

    Imran-Edhi2

    بعد ازاں عمران خان مقتول امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے،ان کی والدہ، بھائی اور بچوں سے ملنے کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قتل سے کراچی کے امن کو دھچکا لگا ہے۔

    Imran-Edhi3

    عمران خان نے کراچی میں پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھادیئے، ان کا کہنا تھا کہ تھانے ٹھیک ہونے تک کراچی میں امن نہیں آئے گا۔ جب تک پولیس ٹھیک نہیں ہوگی حالات میں بہتری نہیں آئے گی۔

     

  • مصطفی کمال کا امجد صابری کے بھائی کو فون، اظہار تعزیت

    مصطفی کمال کا امجد صابری کے بھائی کو فون، اظہار تعزیت

    کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے امجد فرید صابری کے بڑے بھائی ثروت صابری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور امجد فرید صابری کے بہیمانہ قتل پر ان سے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی امجد فرید صابری کے خاندان کے اس غم میں برابر کی شریک ہے، امجد صابری سے میرا گہرا تعلق تھا اور وہ میرا ذاتی دوست تھا، اس کے دردناک قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ امجد صابری جیسے عظیم فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، بلاشبہ وہ ایک بڑا قوال ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھا، امجدصابری نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    مصطفی کمال نے امجد فرید صابری کے لیے مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا شکریہ ادا کیا۔

  • امجد صابری بہت بڑے قوال گوفنکاراور عظیم انسان تھے،کیلاش کھیر

    امجد صابری بہت بڑے قوال گوفنکاراور عظیم انسان تھے،کیلاش کھیر

    کراچی : معروف بھارتی گلوکار کیلاش کھیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’نیوز ایٹ 3‘‘ میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری بہت بڑے قوال گو اور معصوم انسان تھے۔

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ممتاز گلاکار کیلاش کھیر نے امجد صابری کی شہادت پر اے آر وائی کے پروگرام نیوز ایٹ 3 کی میزبان سے ماریہ میمن سے بات کرتے ہوئے اپنے رنج و دکھ کا اظہار گیا،انہوں کہا کہ امجد صابری کی شہادت کی خبر سے بہت دکھ اور رنج کی کیفیت میں ہوں۔

    کیلاش کھیر جو خود بھی صوفیانہ کلام پڑھتے ہیں اور صوفیانہ کلام کی ادائیگی میں اپنا الگ اور منفرد انداز اپناتے ہیں،انہوں نے کہا کہ روحانی کلام پڑھنے والے تو اللہ کی تعریف و توصیف پر مشتمل کلام پڑھتے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ اللہ کی تعریف کرنے پر کس کو اعتراض ہو سکتا ہے؟

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیلاش کا کہنا تھاکہ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کوئی بھی شخص ماہ رمضان کے مہینے میں کس طرح کسی کو قتل کر سکتا ہے یہ تو رحمتوں والا مہینہ ہے،جس میں خون خرابہ ممنون ہوتا ہے۔

    کیلاشس کھیر نے کہا کہ امجد صابری ہمارے درمیان نہیں مگر اس کی یادیں ہماری دلوں میں اور اس کا کلام ہمارے سماعتوں میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔

  • امجد صابری کا قتل حکومتی رٹ کیلئے کھلا چیلینج ہے، بلاول بھٹو زرداری

    امجد صابری کا قتل حکومتی رٹ کیلئے کھلا چیلینج ہے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں مشہور قوال امجد صابری کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاستی اور حکومتی رٹ اور امن امان کے لیے کھلا چیلینج ہے.

    نامور قوال کے دن دہاڑے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کا اغواء اور امجد صابری کا قتل ایک گہری سازش کا حصہ ہیں کیونکہ دونوں واقعات میں دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں نے منظم انداز میں کارروائیاں کی ہیں.

    بلاول بھٹو زرداری نے صابری خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اس واقعے میں ملوث مجرمان کو نہیں چھوڑے گی.

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں قاتلوں کو بے نقاب کرکے انہیں قانونی گرفت میں لائیں گی۔