Tag: amjed sabri

  • پاکستان چھوڑ کر کہیں‌ نہیں‌ جارہے، اہل خانہ امجد صابری

    پاکستان چھوڑ کر کہیں‌ نہیں‌ جارہے، اہل خانہ امجد صابری

    کراچی:امجد صابری کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود امجد صابری کے قاتلوں کو سزا نہیں ملی، پاکستانی چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے، جینا مرنا یہیں ہے۔

    دیگر فنکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امجد صابری کے بھائی طلحہ صابری نے کہا کہ ایک سال گزر گیا لیکن امجدصابری کے قاتلوں کواب تک سزا نہ ملی، اداروں پر یقین ہے لیکن ملزمان کو سزا ہوگی تو اہل خانہ کو سکون ملےگا۔

    amjad

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد صابری کی برسی آنے سے قبل ملزموں کو سزا دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی گاڑی اور دیگر سامان فیملی کے حوالے نہیں کیا گیا وہ سامان بھی ہمیں دیا جائے۔

    amjad-post-4

    طلحہ صابری نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے کی باتوں میں صداقت نہیں،جینا مرنا یہیں ہے، ہم پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے، امجد کے قتل کے بعد بھی پاکستان میں رہیں گے۔

    واضح رہے کہ امجد صابری کی والدہ اور بھائیوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں شرکت کرکے ٹی وی پر کہا تھا کہ ان کی جانوں کا خطرہ ہے، ایک عورت انہیں خبردار کر گئی ہے اس لیے ہم پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔


    یہ پڑھیں: پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، ایک  عورت نے کہا تم لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے، والدہ امجد صابری


    اب پریس کانفرنس میں انہوں نے موقف تبدیل کرتے ہوئے سابقہ بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

  • امجد صابری کے قاتلوں‌ کو ہرگز نہیں چھوڑیں‌گے، وزیراعلیٰ سندھ کی اہل خانہ کو یقین دہانی

    امجد صابری کے قاتلوں‌ کو ہرگز نہیں چھوڑیں‌گے، وزیراعلیٰ سندھ کی اہل خانہ کو یقین دہانی

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے،انہیں ہر صورت ڈھونڈ نکالا جائے گا،قاتلوں کو قانون کے حوالے کرکے انہیں ضرور سزا دلوائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات لیاقت آباد میں واقع امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ امجد صابری عالمی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی قوالی کے ذریعے اسلام اور ملک کا نام روشن کیا، ان کاکوئی نعم البدل نہیں، ہمیں ان کے قتل پر نہایت افسوس ہے،امجد صابری عالمی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی قوالی کے ذریعے اسلام اور ملک کا نام روشن کیا، ان کاکوئی نعم البدل نہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ امجد صابری نے پاکستان، سندھ اور کراچی کا مثبت امیج اجاگر کیا، ہمیں ان کے جانے کا غم ہے ، میں امجد کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتا ہوں، امجد صابری سیاست میں نہیں تھے، وہ قوالی کے ذریعے اسلام کو پھیلانے میں مگن رہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت عطا کرے۔

    امجد صابری کے اہل خانہ کی امداد سے متعلق انہوں نے کہاکہ لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی، یہ امداد کچھ بھی نہیں لیکن اہل خانہ کے لیے ایک سہارا ہے، قابلیت کے مطابق ان کے بچوں کو نوکری فراہم کریں گے اور بچوں کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ان کے مرتبے اور خدمات کی مناسبت سے یہ کچھ بھی نہیں ہے تاہم جو ہوسکا وہ کریں گے۔