Tag: AML

  • 26 جولائی کو عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر دکھاؤں گا: شیخ رشید

    26 جولائی کو عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر دکھاؤں گا: شیخ رشید

    راولپنڈی: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو لال حویلی میں جشن ہوگا اور 26 جولائی کو عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے، پنڈی والوں سے کہتا ہوں کہ قبضہ گروپ کو ووٹ نہ دینا۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے وقت پڑنے پر لوگوں کے پاؤں پڑتے ہیں بعد میں گلے پڑتے ہیں، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنائی۔


    قوم کے لیے 10 دن اہم ہیں، سیکورٹی مزید بہتر کی جائے، شیخ رشید


    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈالر 128 روپے کا ہوگیا ہے اور قرضے واپس کرنے کے پیسے نہیں ہیں، الیکشن جیت کر 15 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دوں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 22 جولائی کو عمران خان لیاقت باغ جلسے میں شرکت کریں گے، 25 جولائی کی رات لوگوں کو لال حویلی میں جشن کی دعوت دیتا ہوں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ ملک میں خوش اسلوبی سے انتخابات چاہتے ہیں، بیرونی قوتیں سازشیں کررہی ہیں، الیکشن میں التوا چاہتی ہیں، قوم کے لیے 10 دن اہم ہیں، سیکیورٹی مزید بہتر کی جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ آنے والی حکومت کے لیے مشکلات ہوں گی، ہمیں حکومت کے راستے میں حائل مشکلات کا ادراک کرنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے 60 اور 62 پر ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا‘ شیخ رشید

    این اے 60 اور 62 پر ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا‘ شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب کے حلقہ این اے 60 اور 62 پر ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتخابی مہم میں زور شور سے مصروف ہیں جبکہ الیکشن سے متعلق ان کا کہنا ہے راولپنڈی کے حلقہ این اے ساٹھ اور باسٹھ پر ایک لاکھ کی برتری سے میدان ماروں گا، اقتدار میں آکر میگا پروجیکٹ مکمل کراؤں گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ صبح سویرے راولپنڈی کے علاقے ولایت کالونی پہنچ گئے ووٹرز سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ ناشتے میں چنے پائے اور نہاری کھائی بھی کھائی۔


    نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا‘ شیخ رشید


    قلم دوات کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لینے والے شیخ رشید احمد جیت کے لئے خاصے پر امید ہیں، این اے ساٹھ اور باسٹھ میں ان کا مقابلہ ن لیگ کے حنیف عباسی اور دانیال چودھری سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ قلم دوات اور بلا الیکشن میں کامیاب ہوگا، حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے، ہمارے خلاف قبضہ اور ڈرگس ڈیلر گروپ ہے۔


    ووٹ ذلیل ہی نوازشریف کے ہاتھوں ہوا ہے‘ شیخ رشید


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کو پیسوں سے نہیں خرید سکتا، تاریخی فتح ہوگی، پنڈی کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں، آمروں کے خلاف سب سے پہلے ہم نکلے اور نوازشریف کو عوامی مسلم لیگ نے گھر بھیجا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کل نہیں تو پرسوں پاناما کیس کی سماعت ختم ہوجائے گی‘شیخ رشید

    کل نہیں تو پرسوں پاناما کیس کی سماعت ختم ہوجائے گی‘شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے منطقی انجام کی گھڑی قریب ہے،ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے،جو فیصلہ ہوگا قابل قبول ہوگا.

    تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نےایک بارپھر امید ظاہر کی ہے کہ کل نہیں تو پرسوں پاناما کیس کی سماعت ختم ہوجائے گی،جمعرات تک یہ لمبی چوڑی سماعت ختم ہوجائی گی.

    انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا،جو کسی بھی عزت دار کے لیے کافی ہے،میں‌آج سے قبل کسی کو اس طرح رسوا ہوتے نہیں دیکھا.

    مزید پڑھیں:پاناما کیس کے متوقع فیصلے سے وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نےکہا کہ مجھے ججز سے مکمل خیر کی امید ہے،فیصلہ کوئی بھی ہوقابل قبول ہوگا،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں.

    مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کا جنازہ نکال دے گا، شیخ رشید

    انہوں نےکہاکہ قوم کوخوشخبری سناناچاہتاہوں کہ پانامہ لیکس کا منطقی انجام قریب ہے،اب فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے.

    یہاں‌پڑھیں:پاناما کیس پاکستا ن کی قسمت کا فیصلہ کریگا، شیخ رشید

    واضح رہے گزشتہ ماہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہناتھاکہ پاناما کیس پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرےگا،جنوری ملکی سیاست کےلیےانتہائی اہم ہے ،کیس جیتیں یا ہاریں اعلی عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول کریں‌ گے.

  • شیخ رشید لال حویلی خالی کریں‘ عدالت کا حکم

    شیخ رشید لال حویلی خالی کریں‘ عدالت کا حکم

    راولپنڈی :مقامی عدالت نےلال حویلی پر رہائش کو ناجائز قبضہ قراردیتے ہوئے شیخ رشید کو 15 دن میں حوایلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی رہائش کو غیر قانونی قبضہ قرار دے کر مترکہ وقف املاک بورڈ نے انہیں 15 دن میں حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    شیخ رشید نے نوٹس ملنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کی رہائش کو ناجائز قبضہ قرار دیا جا رہا ہے اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے 15دن میں اپیل کا حق بھی دیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت دھرنے سے خوفزدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لال حویلی میری ملکیت ہے اور اسے کوئی مجھ سے خالی نہیں کراسکتا۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2 نومبر کو حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہے ہیں اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ان کے قریبی اتحادی ہیں۔

  • ملک کے لیے اگلے 70 روز بہت اہم ہیں، شیخ رشید احمد

    ملک کے لیے اگلے 70 روز بہت اہم ہیں، شیخ رشید احمد

    کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکا میں کنڈیکٹر کا بیٹا میئر بن جاتا ہے مگر کراچی میں ایم کیو ایم ما رہنماء میئر نہیں بن سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہا ’’پاناما لیکس اور کرپشن کرنے والوں نے پاکستان میں چوری کا بازار لگایا ہوا ہے اور اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا، اپوزیشن کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے حکمرانوں کو فرار کا راستہ مل گیا۔

    انہوں نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے طنزیہ لہجے میں کہا کہ ’’سندھ حکومت پرانے چیچز میں کینڈین کٹ لگا رہی ہے، سندھ کا فیصلہ بیرون ملک میں بیٹھے ہوئے لوگ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ 70 روز میں ملک میں بڑے فیصلے ہوسکتے ہیں‘‘۔

    پڑھیں : متحدہ اپوزیشن کا پاناما لیکس پر پارلیمنٹ میں بل لانے کا اعلان

    شیخ رشید نے کہا کہا ’’کرپشن کرنے والوں سے ایک بار پھر این آر او ہوگیا ہے اور وہ پھر سے پاک ہونے جارہے ہیں ، پاکستان میں اب شفاف انتخابات کا انعقاد کسی صورت ممکن نہیں ہے کیونکہ حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن کمیشن میں اپنے آدمی نامزد کرواتے ہیں‘‘۔

    شیخ رشید احمد نے کراچی آپریشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے جس میں رینجرز کا کردار بہت اہم ہے تاہم پوری ایم کیو ایم کے بجائے صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے‘‘۔

    شیخ رشید نے اعلان کیا کہ عوامی مسلم لیگ 13 اگست سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرے گی۔