Tag: Amna Ilyas

  • آمنہ الیاس کا ’اداکارہ میرا‘ کے بارے میں بیان وائرل ہوگیا

    آمنہ الیاس کا ’اداکارہ میرا‘ کے بارے میں بیان وائرل ہوگیا

    کراچی : پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے اداکارہ میرا کے حوالے سے چند اہم انکشافات کیے۔

    اداکارہ آمنہ الیاس نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں خصوصی شرکت کی اور میزبان کے سوالات کے جوابات دیئے۔

    پروگرام کے سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا چہرہ کچھ تصاویر میں ان جیسا لگتا ہے، انہوں نے میزبان کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہہ سکتے ہیں کہ ’میرا‘ ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک کیفیت کا نام ہے۔

    آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہ میری اچھی دوست بھی ہیں لیکن میں کنفیوزڈ بھی ہوں کہ واقعی میرا ایسی ہی ہیں یا اداکاری کرتی ہیں؟ بہرحال وہ ایک اچھی انسان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے جو اپنے جذبات کا اظہار کھل کر کرتے ہیں اداکارہ میرا کا شمار بھی ان ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔

  • آمنہ الیاس نے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتا دیا

    آمنہ الیاس نے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتا دیا

    معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے، اب ان کی حالیہ ویڈیو کو بھی مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

    آمنہ الیاس کی جانب سے ایک نئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک اداکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ اچانک اپنے ڈائریکٹر کو بتائے بغیر چھٹی کر لیتی ہے، جب ڈائریکٹر سیٹ پر بلانے کے لیے کال کرتا ہے تو وہ خود کو زخمی دکھا کر چھٹی کر لیتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

    آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بہترین اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی ان کے مداح بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

    آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آئے جن میں ان کی ویڈیو کی تعریف کی جا رہی ہے۔

  • انور مقصود نے ماڈل آمنہ الیاس کا خواب پورا کردیا

    انور مقصود نے ماڈل آمنہ الیاس کا خواب پورا کردیا

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف مزاح نگار، مصنف، شاعر، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے لیے پینٹنگ بنا کر ان کا آدھا خواب پورا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ماڈل کے ہمراہ انور مقصود بھی موجود ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انور مقصود اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی خوبصورت پینٹنگ آمنہ الیاس کو بطورِ تحفہ دے رہے ہیں۔

    آمنہ الیاس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’انور مقصود صاحب نے میرے لیے پینٹنگ تیار کرکے میرا آدھا خواب تو پورا کردیا، میرا مکمل خواب اُس وقت پورا ہوگا جب وہ میرے لیے کچھ تحریر لکھیں گے۔‘

    یاد رہے کہ رنگ و جسامت کا مذاق اُڑانے والوں کے خلاف آواز اُٹھانے والی آمنہ الیاس کو گزشتہ کئی روز سے سابقہ ماڈل آمنہ حق سے متعلق کہی جانے والی بات پر تنقید کا سامنا تھا جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں خود پر تنقید کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب دیا ہے۔

    انسٹاگرام پر ماڈل آمنہ الیاس نے ایک طویل ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی۔

    آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو موٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی اور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ’’وہ میں نہیں ہوں‘‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔‘

    View this post on Instagram

    #cancelculture

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا، اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولیے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔‘

    اپنی ویڈیو کےآخر میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ماضی میں غلط بات کرنے والا آج صحیح بات نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ کسی کو دوسرا موقع نہیں دیا جاتا۔‘

  • ’ان فالو کیوں کیا؟‘ عائزہ اور آمنہ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

    ’ان فالو کیوں کیا؟‘ عائزہ اور آمنہ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور نامور ماڈل آمنہ الیاس کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل آمنہ الیاس گزشتہ کئی دنوں سے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہارات میں کام کرنے والے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے ایک ویڈیو میں آٹے کا تھیلا بھی اپنے منہ پر انڈیل لیا تھا۔

    اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ دنوں فیئرنس کریم کے اشتہار میں کام کیا تو آمنہ الیاس نے وہی روش اختیار کرتے ہوئے عائزہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    عائزہ خان نے خاموشی توڑتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹڑ پر لکھا کہ ’آمنہ الیاس آپ نے بہت محنت سے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے اور امید ہے مستقبل میں بھی آپ ایسے ہی کام کرتی رہیں گی۔‘

    عائزہ نے مزید لکھا کہ ’آمنہ آپ کو ان فضول باتوں میں نہیں پڑنا چاہئے، میری نیک تمنائیں اور محبت ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘

    دوسری جانب آمنہ الیاس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی آپ سے محبت کرتی ہوں، آپ نے بہت اچھی نصیحت کی ہے اور مجھے آپ کی رہنمائی کی مستقبل میں بھی ضرورت ہوگی۔‘

    ماڈل آمنہ الیاس نے عائزہ سے سوال کیا کہ ’لیکن آپ نے مجھے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان فالو کیوں کیا؟‘

     

    View this post on Instagram

     

    Mera gora bannay ka sapna sach hua… Happy birthday to me! 🥳 MUA BY @hunnyharoon DOP @hussain.piart

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

  • ’’سیاہ رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی‘‘

    ’’سیاہ رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی‘‘

    کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اپنی سیاہ رنگت کے حوالے سے پیغام شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائت انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی گہری رنگت کے باوجود پرکشش نظر آرہی ہیں۔

    انہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی گہری رنگت سے متعلق لکھا کہ ’میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گرا سکے گی۔

    آمنہ الیاس نے لکھا کہ ’میری جلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور انہیں حاصل کرکے رہوں گی۔

    اداکارہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی ہمت بڑھائی جارہی ہے، ساتھی اداکارائیں بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود کی شادی کی جھوٹی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

    آمنہ الیاس نے داور محمود کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں نے اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دی تھی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ داور محمود کی متعدد دوستیں ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیے مسئلے پیدا ہوسکتے ہیں، آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Excuse this brute – listen to me. Ankahi. November 1st. Be there. #ankahi2020 @dawar.mehmood

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    یاد رہے کہ آمنہ الیاس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل نہیں مانتا‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ سینئر اداکارہ روبینہ اشرف، اداکار جاوید شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔

  • اداکارہ آمنہ الیاس نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    اداکارہ آمنہ الیاس نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اداکار داور محمود سے شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر داور محمود کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں داور محمود شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد پر غصہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
    اسی دوران اداکارہ آمنہ الیاس داور محمود کو غصہ کرنے پر روکتی ہیں اور مداحوں کو آرام سے شادی کی خبروں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتی ہیں۔

    اداکارہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ داور محمود کی متعدد خواتین سے دوستی ہے جس وجہ سے ان کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، آمنہ الیاس نے کہا کہ ان کا کوئی بھی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

    آمنہ الیاس نے ویڈیو میں شادی کی افواہیں پھیلانے والوں کو پر واضح کیا کہ وہ افواہیں پھیلانا بند کریں اور ان کا نیا آنے والا ڈرامہ ’ان کہی‘ دیکھیں۔

    واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل نہیں مانتا‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ سینئر اداکارہ روبینہ اشرف، جاوید شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔

  • معروف ماڈل آمنہ الیاس رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    معروف ماڈل آمنہ الیاس رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    کراچی: معروف ماڈل آمنہ الیاس رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، انہوں نے معروف تھیٹر ڈائریکٹر داور محمود کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔

    آمنہ الیاس نے کچھ عرصہ قبل معروف میزبان عامر لیاقت کے پروگرام میں بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کی زندگی کا ساتھی کون ہوگا۔

    اب ان کے معروف تھیٹر ڈائریکٹر داور محمود سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی خبر سامنے آئی ہے، شادی کی تقریب نہایت سادہ اور خفیہ رکھی گئی جس میں معروف ادیب و افسانہ نگار انور مقصود نے شرکت کی۔

    تاحال دونوں کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔

    داور محمود نہ صرف ہدایتکار ہیں بلکہ کاپی کیٹ پروڈکشنز کے مالک بھی ہیں جہاں سے اکثر و بیشتر انور مقصود کے لکھے ہوئے ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    When you’re flirting with the pretty lady and the fat man interrupts!!!

    A post shared by Dawar Mehmood (@dawar.mehmood) on

    آمنہ الیاس نے 17 برس کی عمر سے ماڈلنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور سنہ 2013 میں انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔

    وہ اب تک کئی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں سات دن محبت ان اور معروف فلمسٹار میرا کے ساتھ باجی فلم بھی شامل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Outfit @ninelines9 @9solutionspk MUA @shaziarashidmakeupartist #diamond #suits

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

    نوبیاہتا جوڑے کی جلد ایک اسٹیج پیشکش بھی سامنے آنے والی ہے، سنہ 1982 میں پی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے حسینہ معین کے مشہور ڈرامے ان کہی سے ماخوذ تھیٹر پلے رواں برس اکتوبر میں پیش کیا جائے گا۔

    پلے کی ہدایات داور محمود نے دی ہیں جبکہ آمنہ اس میں اہم کردار ادا کریں گی۔