Tag: Amnesty international

  • ٹرمپ نے اپنے ابتدائی100دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف 100سے زائد اقدامات کئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    ٹرمپ نے اپنے ابتدائی100دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف 100سے زائد اقدامات کئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    نیویارک : انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے اپنے ابتدائی سو دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف سوسے زائد اقدامات کئے۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے سو دن مکمل کرلئے، انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹرمپ کی صدارت کے پہلے 100 روز کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہی ہے، سوروز میں انسانی حقوق کے خلاف سو سے زائد اقدامات کئے گئے، مسلم ممالک پر پابندی سے نفرت کو فروغ دیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی مسلمانوں کیخلاف نفرت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، وائٹ ہاؤس نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات پرردعمل نہیں دیا، پناہ گزینوں کو دنیا کے سامنے دہشتگرد بنا کرپیش کیا گیا، مہاجرین کا راستہ بند کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا بطورصدر پہلے 100 دن کے لائحہ عمل کا اعلان


    اہمینسٹی انٹر نیشنل نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مہاجرین کی آمد روک کر انسانی حقوق پامال کئے ہیں، امیگریشن حوالات میں80 ہزارافراد پھنسےہوئے ہیں جبکہ پہلے100روز امریکی بمباری سے سیکڑوں معصوم شہری ہلاک ہوئے۔

    یاد رہے کہ 9 نومبر2016 کو امریکا میں ہونے والےصدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی اور وہ ملک کے 45ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

  • پاکستان میں سزائے موت پرعمل درآمد کی شرح میں 73 فیصد کمی

    پاکستان میں سزائے موت پرعمل درآمد کی شرح میں 73 فیصد کمی

    انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سال 2016 میں پاکستان میں سزائے موت پر عملدرآمد کی شرح میں 73 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں جو 2015 میں 326 پھانسیوں کے ساتھ ٹاپ 5 ممالک میں تھا، یہاں گذشتہ برس صرف 87 افراد کو سزائے موت دی گئی، یعنی گذشتہ برس کے مقابلے میں 239 کم پھانسیاں دی گئیں۔


    بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی


    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تاحال اس تعداد میں کمی کے باوجود بھی پاکستان دنیا میں ‘سب سے زیادہ پھانسیاں’ دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

    انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق جن افراد کو پھانسی دی گئی، ان میں کم از کم 4 افراد ایسے بھی تھے، جنھیں فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا سنائی گئی، جن کا قیام جنوری 2015 میں 2 سال کی مدت کے لیے عمل میں آیا تھا، اس عرصے کے دوران فوجی عدالتوں کی جانب سے 133 افراد کو سزائے موت سنائی گئی۔


    سزائے موت کا ملزم، 20 سال بعد بےگناہ قرار


     ایمنسٹی کے مطابق گذشتہ برس پاکستان میں 360 سے زائد افراد کو سزائے موت سنائی گئی جبکہ 2016 کے اختتام تک 6 ہزار سے زائد سزائے موت کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

    یاد رہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک میں بھی پھانسیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی، ایران میں یہ تعداد 42 فیصد کم ہوئی جہاں گذشتہ برس 567 پھانسیاں دی گئیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق چین میں بھی 2015 کے مقابلے میں 37 فیصد کم پھانسیاں دی گئیں تاہم پھر بھی 2016 میں وہ پھانسی دینے والے ممالک میں سرفہرست رہا، جہاں گذشتہ برس 1 ہزار 32 افراد کی پھانسی پر عملدرآمد کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 2015 میں پوری دنیا میں 1634 پھانسیاں دی گئیں جو 1989 کے بعد سے بلند ترین شرح تھی۔

  • امریکہ: ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

    امریکہ: ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن : امریکہ نے ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے کااعلان کر دیا، وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائس نے صاف کہہ دیا کہ غیرقانونی طور پر رہنے والے اپنے ملکوں کو جانے کیلئے تیار رہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اتنظامیہ کا فیصلہ غیرانسانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایک کروڑ دس لاکھ غیر ملکی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کیلئے دس ہزار اضافی اہلکار بھرتی کئےجائیں گے۔

    ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ جرائم میں ملوث اور سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ جعل سازی کرنے والو ں کو ملک سے نکال باہر کریں گے اور ایسے افراد کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ کے قریب ہے،اعلامیہ کے مطابق امریکی کانگریس نےغیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔

    ہوم لینڈ سیکورٹی کے اعلامیہ پر انسانی حقوق کی عالمی تنظمیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائرکٹر جسٹن میزولا نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کیخلاف آپریشن انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، امیگریشن پالیسیوں پر ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے غیر انسانی ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس شان اسپائسر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جرائم میں ملوث اور امریکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    شان اسپائسر نے مزید کہا کہ جرائم اور فراڈ میں ملوث تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنا ہوم لینڈ سیکورٹی کی ترجیح ہوگی، ترجمان وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ جن ریاستوں نے بغیر دستاویزات کے مقیم تارکین وطن کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں ان کیخلاف بھی کاروائی ہوگی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلد امیگریشن پر نیا ایگزیکٹیو حکم نامہ جاری کریں گے۔

  • میانمار فوج روہنگیا مسلمانوں پر بدترین تشدد کررہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    میانمار فوج روہنگیا مسلمانوں پر بدترین تشدد کررہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    لندن: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ذمہ دار میانمار فوج کو قرار دے دیا اور کہا ہے کہ فوج مسلمانوں کے قتل، خواتین سے زیادتی، لوگوں پر تشدد اور انہیں لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا مسلمانوں پر ریاست رخائن میں ہونے والے مظالم پر جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں پر جاری انسانیت سوز تشدد انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتا ہے عالمی برادری نوٹس لے۔

    دوسری جانب میانمار کی فوج نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ریاست رخائن میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

    نومبر میں اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا کی نسل کشی’ کر رہا ہے۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے سیٹیلائٹ تصاویر بھی جاری کیں جس میں تباہ کیے گئے دیہات دیکھے جا سکتے ہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یہ رپورٹ ایسے وقت پر شائع ہوئی ہے جب علاقائی رہنما ینگون میں پرتشدد کارروائیوں پر بحث کے لیے جمع ہو رہے ہیں،10 ملکوں پر مبنی علاقائی تنظیم آسیان بہت کم کسی ایک ملک کے معاملات پر بحث کے لیے اجلاس کرتی ہے۔

    عالمی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میانمار یا برما میں روہنگیا اقلیت کی جانب سے سرحدی محافظوں پر حملے میں ملوث افراد کے تانے بانے سعودی عرب سے ملتے ہیں، حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم حرکہ الیقین سعودی عرب میں قائم ہوئی اور وہیں سے اس تنظیم کو چلایا جارہاہے۔

    رواں سال اکتوبر میں میانمار کے سرحدی محافظوں پر ہونے والے اس حملے میں نو پولیس اہلکار مارے گئے تھے جس کے بعد مسلم اکثریتی ریاست رخائن میں روہنگیا آبادی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا تھا۔

    ریاستی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں اب تک 86 افراد مارے گئے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 27 ہزار افراد جن کی اکثریت روہنگیا اقلیتی آبادی پر مشتمل ہے سرحد عبور کر کے بنگلہ دیش چلے گئے ہیں۔

  • ایمنسٹی کا پنجاب میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر اظہار تشویش

    ایمنسٹی کا پنجاب میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر اظہار تشویش

    رپورٹ: خواجہ نصیر

    ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان نے پنجاب میں خواتین، بچوں اور اقلیت کے حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے قوانین پر عمل درآمد میں ناکام رہی ہے۔

    ایمنسٹی پاکستان کے وفد نے انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر سب سے زیادہ آبادی کے حامل صوبہ پنجاب حکومت کے حکام سے ملاقات کی۔

    حکومتی ارکان نے وفد کو وضاحت دی کہ خواتین، بچوں اور اقلیت کے حقوق کے لیے موجودہ حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں اور ان کے لیےمزید قانونی سازی کی جارہی ہے ۔

    باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے سول سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں ایمنسٹی کے تین رکنی وفد نے پنجاب حکومت کے وزرا کو انسانی حقوق پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے وزیرقانون، وزیر ترقی نسواں اور وزیر انسانی حقوق موجود تھے۔

    معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایمنسٹی کے وفد نے پنجاب میں شریف حکومت کی جانب سے تین سالہ دور حکومت میں خواتین اور اقلیتوں کی بہتری کے حقوق کے دعوے کو مسترد کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق وفد نے وزرا کو آگاہ کیا کہ سال 2015ء اور رواں سال کے پہلے چار ماہ میں ہزاروں خواتین تشدد کا نشانہ بنیں، اپنے بنیادی حقوق اور علا ج کی سہولتوں سے محروم رہیں، پنجاب حکومت خواتین، بچوں اور اقلیت کے حوالے سے رائج قوانین پر عمل درآمد میں کسی بھی طور دلچسپی نہیں لے رہی۔

    وفد نے ملاقات میں اعدادوشمار پیش کیے جس کے مطابق عورتوں اور لڑکیوں کو مستقل طور پر تشدد اور دھمکیوں کا سامنا ہے، سال 2015ء کے صرف پہلے چھ ماہ میں خواتین پر تشدد کے کم از کم 4ہزار308 کیسزدرج ہوئے جس میں 709 کیسز قتل، 596 کیسز زیادتی اور اجتماعی زیادتی، 36 کیسز جنسی ہراسمنٹ، 186 غیرت کے نام پر قتل اور 1020 اغوا کے شامل ہیں جبکہ خواتین پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعات علیحدہ ہیں۔

  • ترکی پناہ گزینوں کوجنگ زدہ علاقوں میں بھیج رہاہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کادعویٰ

    ترکی پناہ گزینوں کوجنگ زدہ علاقوں میں بھیج رہاہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کادعویٰ

    لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ترکی مبینہ طور پر ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو واپس جنگ زدہ علاقوں میں بھیج رہا ہے۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےاپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ترکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےجنوری کےوسط سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً سو شامی شہریوں کوواپس جنگ زدہ ملک میں بھیج رہاہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہناہے کہ بےدخل کیےجانےوالےافرادمیں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بےدخل کیےجانےوالوں میں زیادہ ترغیررجسٹرڈ پناہ گزین شامل ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نےیونان کو تنبیہ کی ہےکہ مہاجرین کو ترکی بےدخل کرنےسے قبل انکے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔

  • داعش کے پاس عراقی افواج کا اسلحہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    داعش کے پاس عراقی افواج کا اسلحہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    بغداد : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ داعش کےہاتھ وہ اسلحہ لگا ہے جو عراقی فوج کو دیا گیا تھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ داعش کے اسلحے کے ذخیرے میں اضافے کی وجہ عراقی فوج کوغیرذمہ دارانہ اسلحے کی ترسیل ہے۔

    وزیراعظم حیدرالعبادی کاکہنا ہے کہ نیٹو اپنےاختیارات استعمال کرتے ہوئےترکی کوشمالی عراق سے فوج واپس بلانےکی ہدایت کرے۔

    اس سے قبل عراق کی جانب سے ترکی کوعلاقہ خالی کرنےکیلئےاڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی جو ختم ہوگئی۔بیان کے مطابق عراقی وزیراعظم نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ترک افواج کی عراق میں موجودگی عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب روس نے بھی ترک افواج کی عراق میں موجودگی کو غیرقانونی قراردیا ہے۔واضح رہے کہ ترک افواج داعش کیخلاف جنگ کیلئےعراقی شہر موصل کے قریب موجود ہے۔ داعش کےہاتھ وہ اسلحہ لگا جو عراقی فوج کو دیا گیا تھا۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے، ایمنسٹی

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے، ایمنسٹی

    نیویارک: عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے اورآج تک کسی بھی فوجی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سزا تو درکنار عدالت میں بھی طلب نہیں کیا گیا۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اورظالمانہ کارروائیوں کے لئے بنائے گئے ظالمانہ قوانین ختم کرے۔

    تازہ رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے واقعات کی آزادانہ اورغیر جانبدارانہ تحقیقات پربھی زوردیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں ایفسپا کے نام سے انیس سو نوے میں علیحدگی پسند گروپوں کی سرگرمیوں کو کچلنے کے لیے لاگو کیا گیا تھاجومقامی افراد اورحکومت کے درمیان مزید دوریاں پیدا کرنے کا باعث بنا ہے۔

    ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ ان وسیع اختیارات کی وجہ سے اس غیر مستحکم خطے میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایمنسٹی کے گلوبل ڈائریکٹر مِنرپِمپل کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی جوابدہی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ سنگین واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ نے سوشل میڈیا پر بھی ایک کہرام برپا ہوگیا اور بھارتی بربریت کے حوالےسے ٹرینڈ اس وقت پاکستان میں سرفہرست ہے۔

    trend


    #AmnestyScreamsOnKashmir