Tag: amount of fines

  • سعودی عرب : ٹیکس سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے ہدایات جاری

    سعودی عرب : ٹیکس سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے ہدایات جاری

    ریاض : سعودی حکومت نے ٹیکس نادہندگان یا اپنی معلومات خفیہ رکھنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہے، جس کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے ٹیکس مقاصد کے لیے مطلوبہ معلومات ظاہر نہ کرنے پر کارروائی کے لیے لائحہ عمل جاری کیا ہے، پانچ خلاف ورزیوں پر 15 ہزار ریال تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

    وزیرخزانہ محمد الجدعان نے لائحہ عمل کی منظوری دی ہے جسے جمعہ 26 اگست کو سرکاری گزٹ ’ام القریٰ‘ میں شائع کیا گیا۔

    ام القریٰ گزٹ کے مطابق لائحہ عمل گیارہ دفعات پر مشتمل ہے، لائحہ عمل میں ان صورتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جسے خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کے الزام اور جرمانے پر اعتراض کا طریقہ کار بھی متعین کیا گیا ہے۔

    لائحہ عمل کی پانچویں دفعہ میں مالیاتی اداروں پر کسی بھی خلاف ورزی کے ارتکاب کی صورت میں جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔

    لائحہ عمل میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹیکس رپورٹ مئی کی 31 تاریخ سے قبل ٹیکس رپورٹ فائل نہ کی گئی تو اس پر 500 ریال جرمانہ ہوگا، ہردن تاخیر پر 500 ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اس کی انتہائی حد 15 ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔

    اگر ٹیکس معلومات کا اقرار نامہ مطلوبہ شکل میں پیش نہ کیا گیا تو اسے خلاف ورزی شمار کیا جائے گا جس پر ہر ملک سے متعلقہ اقرار نامے پر 5 ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

    اگر ٹیکس رپورٹ میں مطلوبہ معلومات غلط یا ناقص درج کی گئیں تو یہ خلاف ورزی کے دائرے میں آئے گا اور اس پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ مقررہ معیار کے مطابق معلومات فراہم نہ کیے جانے کو بھی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔

    لائحہ عمل میں خبردار کیا گیا کہ اگر ڈیوٹی پر موجود اہلکار کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا اور مطلوبہ معیار کے حوالے سے اس کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا تو یہ خلاف ورزی شمار ہوگی۔ اس پر تین ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

  • گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری : ابوظبی ٹریفک پولیس نے جرمانوں کی رقم آدھی کردی

    گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری : ابوظبی ٹریفک پولیس نے جرمانوں کی رقم آدھی کردی

    ابوظبی : ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر مقررہ جرمانوں میں50 فیصد مشروط کمی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 60روز اندر جرمانے کی ادائیگی کرنے والے افراد کو آدھی رقم ادا کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم کی پیشگی ادائیگی کا فارمولا جاری کیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ جرمانوں میں50 فیصد مشروط کمی کی جارہی ہے جس کا اطلاق اتوار22 دسمبر سے ہوگا۔

    ابوظبی پولیس کی جنرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے60 دن کے اندر عائد جرمانہ ادا کردیتے ہیں تو اس صورت میں جرمانے کی رقم میں 50 فیصد کمی کردی جائے گی۔

    اس کے علاوہ خلاف ورزی پر گاڑی تحویل میں لینے اور تاخیر پر جرمانہ ہوا تو اس میں 35فیصد کمی کی جائے گی۔

    ابوظبی ٹریفک پولیس کے جاری کردہ چارٹ کے مطابق28 اقسام کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے افراد رعایتی فارمولے سے مستثنیٰ ہوں گے۔