Tag: amrica

  • امریکہ افغانستان مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، شاہ محمو قریشی

    امریکہ افغانستان مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، شاہ محمو قریشی

    میونخ : وزیرخارجہ شاہ محمو قریشی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا واحد شعوری حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنا ہے، خوشی ہے ہمیں کامیابی ملی اور ہمارے نقطہ نظر کو تسلیم کیا گیا، آج طالبان مذاکرات کی میز پر ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونخ میں منعقدہ کانفرنس کے افغانستان سے متعلق خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان اور امریکا کی ہم سے دو توقعات تھیں، پہلی توقع تھی پاکستان اثرو رسوخ کے ذریعے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے، اس میں کامیابی حاصل ہوئی آج طالبان مذاکرات کی میز پر ہیں۔

    دوسری توقع تھی کہ ہم ایسا وفد تشکیل دیں جسے مذاکرات کا اختیار ہو، با اختیار وفد تشکیل پایا جس کے ابوظہبی، دوحہ میں مذاکرات ہوئے، ابھی بہت سا کام باقی ہے، زلمے خلیل زاد نے ہماری کاوشوں کو سراہا اور صدر ٹرمپ نے بھی اسے تسلیم کیا۔

    مذاکرات کا اگلا دوراسلام آباد میں متوقع ہے، اگلے مرحلے کے بعد25 فروری کو دوبارہ دوحہ میں نشست ہوگی، مذاکرات کا یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا تو نقصان دہ ہوگا، اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ داری نبھاتے ہوئے آپس میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

    فریقین میں ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہیں، اس کے بغیر مصالحت ممکن نہیں، پاکستان خطے میں استحکام اور قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ ہمارا مستقبل وابستہ ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

    میونخ کانفرنس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی کے علاوہ جرمنی کے وزیر خارجہ اور کینڈین اور ازبکستان کے ہم منصب سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

    مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن کے شہر سینٹ جوزف میں فائرنگ ایک عدالت کے باہر کی گئی جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا جس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

    عینی شاہدی کے مطابق ملزم نے عدالتی اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں‌ہوسکا تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ ملزم نے عدالتی اہلکاروں‌ پر حملہ کیوں‌ کیا اور اس کے مشتعل ہونے کا سبب کیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت ہوتے ہی اس کے گھر پر چھاپہ مارکر اسی کے زیر استعمال اشیا اور دستاویزات کو قبضے میں لے کر ملزم کی ذہنی کیفیت کا اندازہ کیا جاسکے۔

  • امریکا سے ایف سولہ طیارے نہیں خریدرہے،سرتاج عزیز

    امریکا سے ایف سولہ طیارے نہیں خریدرہے،سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکا پر انحصار کم سے کم ہورہا ہے۔ امریکا سے ایف سولہ طیارے بھی نہیں خرید رہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امریکہ کے ہاتھوں استعمال ہوئے۔ پاکستان کا امریکا پرانحصار کم ہورہا ہے۔

    امریکا سے ایف سولہ طیارے بھی نہیں خریدرہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکا سے ایف سولہ کی خریداری کا معاملہ ختم ہوچکا ہے.

    سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک نےبتایا کہ ایف سولہ طیارے اب اردن سے خرید رہے ہیں۔ امریکا کو کوئی اعتراض نہیں۔

    سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امریکہ کے ہاتھوں استعمال ہوئے، ڈالر کی تلاش میں ملکی مفاد داؤ پر لگایا.

    کہا جا رہا ہے ہم ڈالرز کی خاطر ملکی سلامتی داؤ پر لگا دیتے ہیں، مشیرخارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ بہتر سفارتکار ی سے بھارت کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

     

  • امریکی صدر کی تقریر کے دوران نسوار کا استعمال

    امریکی صدر کی تقریر کے دوران نسوار کا استعمال

    واشنگٹن : پاکستان سےمحنت کش بھائیوں کے بعد نسوار بھی امریکہ پہنچ گئی۔ امریکی صدرباراک اوباما کی تقریرکےدوران ایک شخص تقریر سے بے نیاز نسوارلگانے میں مصروف رہا۔

    ویڈیو فوٹیج میں اوباماکےعقب میں موجودایک شخص کو نسوار لگاتے ہوئےدیکھا جاسکتاہے۔ امریکی صدرباراک اوبامہ جوکہ جوانی میں پاکستان میں رہ چکے ہیں یقینی طور پر نسوار سے آگاہ ہونگے۔

    تاہم ایک ایسامنظر جو پاکستان میں دیکھنے کو ملتاہے اس بارے میں امریکی صدر سمیت کسی نے بھی اس کی توقع نہیں کی تھی ۔

     براک اوباما کی تقریر کے دوران کوئی شخص امریکہ میں بڑے اطمینان سے کیمروں کی موجودگی سے بےپروانسوارکانشہ کررہاہو

  • امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر

    امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر

    لاس انجلس : امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر کردی گئی ہے ۔امریکا میں مقیم مسلمان خواتین کیلئے لاس انجلس میں مسجد کھول دی گئی۔

    مذکورہ  مسجد امریکا میں پہلی خاتون مسجد ہے ۔مسجد میں امام نے جمعے کی نماز پڑھائی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد آنے والی خواتین کے لیے اضافی سہولیات بھی شامل ہیں ۔

    نمازی خواتین کے ساتھ آنے والے ان کے بچوں کے لیے بھی کمرہ تعمیر کیا گیا ہے۔اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم اپنا زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں ۔ اس دوران ادائیگی نماز کے لیے مسجد کا قیام خوش آئند ہے۔

  • پاکستان کیلئےتریپن کروڑ بیس لاکھ ڈالرامریکی امداد کی منظوری

    پاکستان کیلئےتریپن کروڑ بیس لاکھ ڈالرامریکی امداد کی منظوری

    اسلام آباد : امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہناہے کہ امریکی کانگریس نےکیری لوگر بل کے تحت پاکستان کیلئےتریپن کروڑ بیس لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔

    امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے پشاور سانحہ پر تعزیت بھی کی۔ امریکی سفیر نے بتایا کہ یہ رقم توانائی،دہشت گردی کے خلاف اقدامات،سماجی کاموں،تعلیم اور صحت پر خرچ کی جائے گی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ یہ رقم شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پی کی بحالی کیلئے خرچ کی جائے گی۔