Tag: amriki safeer

  • جمہوری اداروں کا استحکام آزاد صحافت سے وابستہ ہے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

    جمہوری اداروں کا استحکام آزاد صحافت سے وابستہ ہے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

    کراچی : پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ آزاد صحافت ایک جمہوری معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    سینٹرفار ایکسلینس ان جرنلیزم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سینٹر کا قیام پاکستانی صحافیوں کو ان کی پروفیشن صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا تاکہ وہ بھی پاکستانی معاشرے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے آئی بی اے کو موثر ویژن فراہم کیا ہے پاکستان میں جدید انداز کا سینٹرصحافیوں کو پیشہ وارانہ مہارت میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کا استحکام آزاد میڈیا سے وابستہ ہے اور امریکا میں بھی جمہوریت کیلئے میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان سے روایتی اور دیرینہ تعلقات پر فخر ہے اور پاکستان میں ہر شعبہ میں آگے بڑھنے کی واضح صلاحیتیں موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آب بزنس ایڈمنسٹریشن میں سینٹرفار ایکسلینس ان جرنلیزم صحافیوں کو مختلف شعبوں میں پروفیشنل ٹریننگ فراہم کرے گا۔

    آئی بی اے کے ڈین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ چار ملین ڈالر کی لاگت سے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے جس میں انٹر نیشنل سینٹر فار جرنلٹس کے علاوہ ویسٹرن یونیورسٹی میڈل اسکول آف جرنلیزم کا اشتراک بھی شامل ہے۔

    بعد ازاں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آئی بی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین کے ہمراہ امریکی حکومت کے مالی تعاون سے تعمیر کئے جانے والے سینٹرفار ایکسلینس ان جرنلزم کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اساتذہ اور دیگر ماہرین سے ملاقات بھی کی۔

     

  • امریکی سفیرکی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات

    امریکی سفیرکی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    امریکی سفیر کی معاونت پولیٹیکل کونسلر نے کی جبکہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ عمران خان نے امریکی سفیر کو اپنے موقف سے آگا ہ کیا کہ وہ اپنے حق کے حصول کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ۔جس کو وہ تسلیم نہیں کرتے۔۔اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتا ہے اورپرامن احتجاج ہرپارٹی کا جمہوری حق ہے۔

  • پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ

    پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ

    کراچی: قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے، احتجاج کے آئینی حق پر کوئی پابندی نہیں لگنی چاہئے۔

    قمرزمان کائرہ نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کرے گی، قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملے کا حل سیاسی انداز میں چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور نئے انتخابات کی اشد ضرورت ہے، تھرڈ امپائر اب صرف عوام ہیں،حکومت عوام کےمسائل حل کرنے کے وعدے پر ناکام ہوچکی ہے، چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کرنے کا صرف دعویٰ کیا گیا، الیکشن کے نتائج جمہوریت کی وجہ سے تسلیم کئے تاہم دھاندلی کی تحقیقات پیپلز پارٹی کا بھی مطالبہ ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے چودہ کارکنان شہید ہوئے ہیں، عدالتی حکم کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے۔

  • لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی سڑکوں پرآگئی

    لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی سڑکوں پرآگئی

    کراچی: بجلی کی طویل بندش کیخلاف پیپلزپارٹی نے گزری میں کےالیکٹرک کےدفترکے سامنے احتجاج کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین سے خطا ب میں شرجیل میمن کاکہناتھا وزیراعظم اور چوہدری نثار فوج کو عوام سے لڑانے کی سازش کررہے ہیں جس کومیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا سندھ کے عوام کوووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے، شرمیلا فاروقی کاکہناتھا وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے پورے کریں، وزیراعلیٰ پنجاب کامینار پاکستان پرپنکھاجھلنے کاڈرامہ بھی کھل کرسامنے آگیا حکمرانوں نے کراچی کو کربلا بنا دیاہے، نثارکھوڑو کاکہناتھا سندھ کے عوام جانتے ہیں نواز لیگ ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک روا رکھے کی، مظاہرین سے تاج حیدر سمیت دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا، مظاہرے میں ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی خالد احمد اورعدنان احمد نے بھی شرکت کی۔

  • پیپلز پارٹی میدان میں آئی تو ن لیگ کی حکومت گھرچلی جائیگی، قمرزمان کائرہ

    پیپلز پارٹی میدان میں آئی تو ن لیگ کی حکومت گھرچلی جائیگی، قمرزمان کائرہ

    گجرات:  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میدان میں آگئی تو ن لیگ کی حکومت چند روز میں گھر چلی جائے گی۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ابھی تو عمران خان اور طاہرالقادری میدان میں اترے ہیں اور نون لیگ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، پیپلز پارٹی میدان میں آگئی تو نون لیگ کی حکومت چند روز میں گھر چلی جائے گی، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ نےلوڈشیڈنگ کے نام پر احتجاجی ریلیاں نکالیں، مگر پیپلز پارٹی بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود نظام کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔