Tag: amritsar

  • بھارت : امریکا سے آنے والے شخص کو اہل خانہ کے سامنے گولی مار دی، ویڈیو

    بھارت : امریکا سے آنے والے شخص کو اہل خانہ کے سامنے گولی مار دی، ویڈیو

    امرتسر : بھارت میں امریکا سے آنے والے بھارتی نژاد شہری کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کے سامنے گولی مار دی، سابقہ سسرالی خاندان کے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امرتسر میں بھارتی نژاد امریکی شہری کے گھر پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں دو نامعلوم مسلح افراد نے سُکھ چین سنگھ کو اس کی اہلیہ والدہ اور بچوں کے سامنے گولی مار دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ امرتسر کے نواحی علاقے دبورجی گاؤں میں پیش آیا، جہاں امریکہ میں کئی سال سے مقیم سکھ چین سنگھ حال ہی میں اپنے آبائی گاؤں واپس آئے تھے۔

    گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں واردات کا یہ منظر قید ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکھ چین سنگھ نامی شخص کو دو حملہ آوروں نے اسلحہ کے زور پر گھر کے اندر دھکیل دیا۔

    اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ان سے ان کی نئی خریدی ہوئی لگژری گاڑی کے کاغذات طلب کیے اور جب سکھ چین نے دینے سے انکار کیا تو ان پر فائرنگ کردی۔

    سکھ چین سنگھ کو ایک گولی سینے میں اور دوسری سر میں لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے سکھ چین سنگھ کو اس وقت روکا جب وہ صبح کی سیر کے لیے جا رہے تھے اور انہیں زبردستی گھر کے اندر لے جا کر فائرنگ کردی۔

    سکھ چین سنگھ کی دوسری بیوی نے ان کی پہلی بیوی کے خاندان پر حملے کا الزام عائد کیا ہے اور پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے کیونکہ بیرون ممالک میں مقیم شہریوں کے ساتھ جائیداد اور ذاتی دشمنی کے تنازعات عام ہیں اور یہ ایک اور ایسا ہی واقعہ ہو سکتا ہے، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • سکھ برادری میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت پر مودی سرکار حواس باختہ

    سکھ برادری میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت پر مودی سرکار حواس باختہ

    امرتسر : مودی سرکار سکھ برادری میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت سے حواس باختہ ہوگیا اور امرتسر میں عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز ہٹا دیے ، بل بورڈز میں عمران خان اورسدھوکی تصاویر تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری کا افتتاح ہونے میں دور روز باقی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ کرکے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقیم سکھوں کے دل جیت لئے ہیں ۔

    امرتسرمیں وزیراعظم عمران خان کے بل بورڈز لگنے پر انتہا پسند مودی سرکارحواس باختہ ہوگئی اور انتظامیہ نے زبردستی عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز ہٹاوا دئیے، بل بورڈزپرعمران خان اورنوجوت سنگھ سدھوکی تصاویرموجود تھیں۔

    یاد رہے بھارتی ریاست امرتسر میں کرتار پور رداہدری کا تحفہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان کی خوب دھوم ہے اور شہر بھر میں عمران خان کی تصاویر والے بڑے بڑے بل بورڈز لگائے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کی بھارت میں دھوم مچ گئی

    سکھ رہنما ہرپال سنگھ کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کے اصل ہیرو عمران خان اور نوجوت سنگھ ہیں، ، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہم ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرتارپورراہداری منصوبے کی تکمیل مکمل ہوگئی ہے، کرتارپور زیروپوائنٹ پر گیٹ کی تنصیب اور تزئین وآرائش بھی کردی گئی اور وزیراعظم 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے سدھوکی درخواست پرکرتارپورراہدری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی 10 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ، ان تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 1 ہزار سے زائد سکھ یاتری گورو دوارہ جنم استھان میں پہنچ گئے جبکہ آسٹریلیا، کینیڈا، امریکہ، بھارت اور دنیا بھر سے سکھوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • امرتسر کے گاؤں میں دھماکا‘ 3 افراد ہلاک‘ 10 زخمی

    امرتسر کے گاؤں میں دھماکا‘ 3 افراد ہلاک‘ 10 زخمی

    امرتسر: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ ’گردوارے‘ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امرتسر کے گاؤں عادلی وال میں ’گردوارے‘ میں جاری تقریب کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرکمال دیپ سنگھ نے گردوارے پر دستی بم پھینکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 زخمی ہیں۔

    بھارت، اسٹیل مل میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 14 زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر بیہلائی کی اسٹیل مل میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 20 مئی 2018 کو بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

  • ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان پرتنقید غلط تھی، روسی نمائندہ

    ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان پرتنقید غلط تھی، روسی نمائندہ

    امرتسر : ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں روسی نمائندے نے بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر تنقید کرنا غلط قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیزکی تقریربہت تعمیری اوردوستانہ تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کی جانب سے مالی امداد کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان اس رقم کو انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے استعمال کرے۔

     کانفرنس میں موجود روسی نمائندے زامر کابلو نے اپنے رد عمل میں کہا کہ روس بھارت اورافغانستان کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات کی حمایت سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہارٹ ایشیاء کانفرنس، افغان صدرکی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

    روسی نمائندے نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان پرتنقید کرناغلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیزکی تقریر بہت تعمیری اوردوستانہ تھی۔ ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کاایجنڈہ ہائی جیک نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں : افغان صدر کا بیان قابلِ مذمت ہے، سرتاج عزیز

    زامر کابلو نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مجموعی محورافغانستان اورخطہ ہے، الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے،ہم یہاں ایک دوسرے کے دوست اورحمایتی ہیں۔

    روسی نمائندے زامر کابلو کا مزید کہنا تھا کہ ہم خطے میں ہرایک سے بہترتعلقات کیلئے کام کررہے ہیں۔

  • بھارتی حکام نے سرتاج عزیز کو پریس کانفرنس سے روک دیا

    بھارتی حکام نے سرتاج عزیز کو پریس کانفرنس سے روک دیا

    امرتسر: بھارت نے اپنی روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پریس کانفرنس سے روک دیا، ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھی روکا گیا جس پر انہوں نے سیکیورٹی افسر کر جھاڑ پلادی۔

    تفصیلات کے مطابق جو دشمنی میں سفارتی آداب ہی بھلادے اسے بھارت کہتےہیں، سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس کرنی تھی لیکن بھارتی حکام نے سیکیورٹی ایشو بنا کر انہیں میڈیا کے سامنے آنے سے روک دیا اور انہیں اپنے ہوٹل کے کمرے تک ہی محدود کردیا گیا۔

    پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے بھی منفی رویہ اختیار کیا گیا میڈیا سے بات کرنے آئے تو سیکیورٹی افسر آڑے آگیا ۔ جس پر انہوں نے اسے جھاڑ پلادی۔ کہا کوئی انہیں پاکستانی صحافیوں سے بات کرنے سے روک نہیں سکتا۔

    اس کے علاوہ بھارتی حکام نے پاکستانی وفد کے ساتھ انتہائی منفی رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی وفد کو گولڈن ٹیمپل بھی نہ جانے دیا۔ بھارتی حکام اس حد تک بد تمیزی کی کہ امرتسر میں امیگریشن حکام نے مشیر خارجہ کو آدھے گھنٹے روکے رکھا۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس منفی رویے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز 2 روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر امرتسر میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کانفرنس کے اختتام پر گولڈن ٹیمپل جانے کا ارادہ کیا تھا۔

    بھارت میں سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ناروا سلوک کے بعد سرتاج عزیز نے پاکستان میں ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی ہے۔

  • ہارٹ ایشیاء کانفرنس، افغان صدرکی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

    ہارٹ ایشیاء کانفرنس، افغان صدرکی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

    امرتسر : افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے افغانستان کی تعمیر نو کیلئے پاکستان کی پچاس کروڑ ڈالر امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس رقم کا استعمال پاکستان کے اندر انتہا پسندی پر قابو پانے پر صرف کرے، انہوں نے کہا کہ ہمیں سرحد پار دہشت گردی کا تعین کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کو سیکیورٹی کے شدید خطرات درپیش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوسرے روز افغان صدر اشرف غنی پاکستان کیخلاف زہر اگلنا نہ بھولے۔ افغان صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں سرحد پار دہشت گردی کا تعین کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی تعمیر نو کیلئے پاکستان کی پچاس کروڑ ڈالر امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کو چاہیئے کہ وہ یہ رقم پاکستان کے اندر انتہا پسندی پر قابو پانے پر خرچ کرے کیونکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر پاکستان کی امداد کا کوئی فائدہ نہیں۔ افغانستان میں دیرپا امن واستحکام پرتوجہ دے رہےہیں۔ افغانستان کو سیکیورٹی کے شدید خطرات درپیش ہیں۔

    افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤ ں کی جانب سے افغان مسئلے پر توجہ کا شکرگزارہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں لیکن عام شہریوں کی ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں۔

    افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام کیلئےافغانستان میں امن ضروری ہے۔

    اس موقع پر مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں پائیدار امن ترقی اوراستحکام پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیزکانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہےہیں۔

  • امرتسر میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کردیا گیا

    امرتسر میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کردیا گیا

    امرتسر : بھارت میں کے مختلف شہروں میں جاری پرتشدد واقعات کے باعث امرتسر میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کردیا گیاہے۔

    بھارت میں انتہا پسند جماعتوں سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سکھ بھی پریشان ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے سکھ برادری اپنی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کیخلاف پورے بھارت میں سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔

    امرتسر میں چودہ نومبر سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا ہے۔

    کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت گیارہ ممالک کی شرکت متوقع تھی، بھارتی پنجاب کے ڈپٹی وزیراعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ سکھوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کیا گیا.