Tag: Amusement park

  • بچوں کا جھولا ٹوٹ گیا، بے بس والدین دیکھتے رہے، ہر طرف چیخ و پکار، ویڈیو دیکھیں

    بچوں کا جھولا ٹوٹ گیا، بے بس والدین دیکھتے رہے، ہر طرف چیخ و پکار، ویڈیو دیکھیں

    ہان زونگ : چین کے ایک تفریحی پارک میں جھولا گرنے سے بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ساتھ کھڑے والدین بے بسی کے عالم میں بچوں کو گرتا دیکھتے رہے۔

    چین کے صوبے شانزی کے ایک تفریحی پارک میں گزشتہ روز ایک خوفناک منظر نے دیکھنے والوں کے رونگٹھے کھڑے کردیے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہان زونگ کے ایک تفریحی پارک میں27 جولائی کو پیش آیا، بچوں کا جھولا الٹنے اور گرنے سے مجموعی طور پر18 افراد زخمی ہوئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فروٹ فلائنگ چیئر نامی اس جھولے سے کئی بچے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک اس نے زمین کی جانب جھکنا شروع کردیا۔

    یہ دیکھ کر جھولے کے باہر کھڑے بچوں کے والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی اور وہ بے بسی کے ساتھ وہاں کھڑے مدد کیلئے چیخ و پکار کرتے رہے۔

    جھولے میں لگی لمبی لمبی رسیوں سے جڑی نشستیں اپنے مدار میں گھوم رہی تھیں، پہلے رسیاں ٹوٹیں اور پھر چند ہی سیکنڈ میں پورا جھولا زور دار دھماکے سے زمین پر آگرا۔

    جائے حادثہ پر چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ بچوں کو اٹھانے کیلئے دوڑ پڑے، حادثے میں بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • مصر : خوفناک حادثے نے لوگوں کے دل دہلا دیئے

    مصر : خوفناک حادثے نے لوگوں کے دل دہلا دیئے

    اسکندریہ : مصر کے ایک تفریحی پارک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جسے دیکھ وہاں موجود لوگ شدید خوفزدہ ہوگئے، حادثے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی مصر کے شہر اسکندریہ میں ایک تفریحی پارک میں ایک 12 سالہ بچی کھیل کے دوران دس میٹر کی بلندی سے گر کر دم توڑ گئی۔

    اسکندریہ کے پراسیکیوٹر نے تفریحی پارک کے مالک کو بغیر لائسنس کے پارک چلانے اور بچی کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسکندریہ سیکیورٹی ڈائریکٹر کو ایک رپورٹ ملی تھی کہ ایک لڑکی تفریحی پارک میں کھیلتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگئی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ لڑکی اپنے خاندان کے ساتھ پکنک منا رہی تھی اور اس نے "الاعصار” گیم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی۔ گیم میں شرکت کے چند منٹ بعد ہرطرف افراتفری پھیل گئی اور لوگوں نے بچی کے گرنے پر شور مچانا شروع کر دیا۔ بچی 10 میٹر کی بلندی سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوچکی تھی۔

    استغاثہ نے تفریحی پارک کے مالک کو گرفتار کرنے اور اسے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ حادثے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔

  • ڈنمارک کا ’ٹی وولی گارڈنز‘اپنی 175ویں سالگرہ منا رہا ہے

    ڈنمارک کا ’ٹی وولی گارڈنز‘اپنی 175ویں سالگرہ منا رہا ہے

    کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع دنیا کے قدیم ترین امیوزمنٹ پارکس میں سے ایک ’ٹی وولی گارڈنز‘ کو اس کی 175 ویں سالگرہ کے موقع پر دو لاکھ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوپن ہیگن میں سنہ 1843 سے قائم’ٹی وولی گارڈن‘ میں قائم دنیا کاقدیم ترین امیوزمنٹ پارک جو چالیس کلو میٹر رقبہ پر پھیلا ہوا ہے‘ اپنی 175 ویں سالگرہ منار ہا ہے ‘ اس موقع پر پارک میں لگے پر درخت پر برقی قمقمے روشن کیے گئے ہیں جو کہ ڈنمارک کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    پارک انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر یہاں کی عمارتوں اور جھولوں کو منور کرنے کے لیے کل دو لاکھ ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں جن کے سبب رات کے سمے شہر میں دور دورسے یہ جگہ بقعہ نور بنی نظر آتی ہے۔

    یہ پارک سنہ 1843 میں ڈنمار کے بادشاہ کے حکم پر جارج کارسٹنسن نامی شخص نے قائم کیا تھا جو کہ امیوزمنٹ کے معاملات میں انتہائی جدید خیا لات اور مہارتوں کا حامل تھا ۔ بدقسمتی سے جارج محض پانچ سال اس پارک کا ڈائریکٹر رہ سکا ‘ اس کے بعد اسے جنگِ پرشیا کے دوران اسے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں نکال دیا گیا۔

    پانچ سال بعد جارج واپس آیا اور ٹی وولی کے مقابلے پر ایک اور امیوزمنٹ پارک ’’الحمرا‘ کی تعمیر شروع کی تاہم وہ اس کے افتتاح سے قبل ہی نمونیا کا شکار ہوگیا اور 1857 میں 54 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ پارک کا باضابطہ افتتاح 15 اگست 1843 میں ہوا تھا یعنی ابھی اسے اپنے 175 سال پورے کرنے میں لگ بھگ چھ مہینے باقی ہیں تاہم اس کی تقریبات سال کے آغاز سے ہی شروع کردی گئیں ہیں۔

    اس وسیع و عریض پارک میں تفریح کے لیے آنے والوں کی رہائش کے لیے انتہائی شاندار ہوٹل‘ ڈائن ان اور دیگر بے شمار سہولیات کا انتظام ہے ۔ جبکہ موسمِ سرما کی مناسبت سے یہا ں آئس سرفنگ‘ اسکیٹنگ اور دیگر ونٹر گیمز بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں