Tag: Ananya Panday

  • اننیا پانڈے کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے خود بتادیا

    اننیا پانڈے کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے خود بتادیا

    سابق ماڈل واکر بلانکو سے ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان بالی ووڈ اسٹار اننیا پانڈے نے اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے ایک انٹر ویو میں سابق ماڈل والکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان آنے والے چند سال میں شادی کرنے اور ماں بننے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

    انٹرویو میں اداکارہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے 5 سالہ منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ان 5 سال میں شادی شدہ ہوں گی، خوش اور بچوں کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہی ہوں گی۔

    اداکارہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی منصوبہ بندی سے متعلق کہا کہ میں ایک ٹاپ کھلاڑی کی طرح اپنے آپ کو سب سے اوپر دیکھنا چاہتہ ہوں، یہاں ہمیشہ مقابلہ ہوتا ہے، لیکن ابھی میں اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ananya (@ananyapanday)

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اننیا پانڈے کے بارے میں پہلے یہ افواہ تھی کہ وہ بالی ووڈ کے خوبرو اداکار آدتیہ رائے کپور سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان بریک ہوگیا تھا۔

    جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ اننیا پانڈے اور سابق ماڈل والکر بلانکو ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، دونوں کو ماضی میں امیبانی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    جس کے بعد والکر بلانکو نے اننیا پانڈے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ تم بہت خاص ہو، میں تم سے پیار کرتا ہوں، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں مزید گہری ہو گئی تھیں۔

    تاہم اداکارہ اننیا پانڈے اور والکر بلانکو نے اپنے رشتے اور تعلقات کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، خیال رہے کہ والکر بلانکو مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے کے مرکزی ملازم ہے۔

  • لوگوں نے ’اسٹار کڈ‘ ہونے کو گالی بنادیا ہے: اننیا پانڈے

    لوگوں نے ’اسٹار کڈ‘ ہونے کو گالی بنادیا ہے: اننیا پانڈے

    بالی ووڈ کی ابرتی ہوئی معروف اداکارہ و ماڈل اننیا پانڈے نے کہا ہے کہ لوگوں نے ’اسٹار کڈ‘ ہونے کو گالی بنادیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو اسٹار کڈ ہونے کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا رہتا ہے جس کے بارے میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی ہے۔

    راج شامانی کے پوڈ کاسٹ پر اداکارہ نے اسٹار کڈ ہونے پر کہا کہ مجھے خود پر’اسٹار کڈ‘ کا لیبل لگائے جانا مناسب نہیں لگتا کیوں کہ `لوگوں نے اسٹار کڈ کو ایک گالی بنا دیا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی برا لفظ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ananya (@ananyapanday)

    اننیا پانڈے کا کہنا تھا کہ لوگ آپ کو بتاتے ہیں، جب لوگ اسکرین پر کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ارے یہ اس کی بیٹی ہے، لوگوں کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لوگوں کو دیکھنا چاہیے کہ ہم نے کہا سے شروع کیا تھا۔

    اننیا پانڈے نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں اب دو گروہ بن گئے ہیں، جیسے لوگ کہتے ہیں کہ آپ اِن سائیڈر ہیں، آپ آؤٹ سائیڈر ہیں، انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، لوگوں نے ہم سب کو بہت کچھ دیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے اور وہ ترقی کررہے ہیں اور ایسے لوگ بھی ہیں جو فلمی خاندان سے نہیں ہیں لیکن وہ زیادہ ترقی کر رہے ہیں۔

    اداکارہ نے شاہ رخ خان کی مثال پیش کی اور کہا کہ بھارت کا اتنا بڑا فلمی اسٹار کا تعلق کسی فلمی گھرانے سے نہیں ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ’اسٹار کڈ‘ کا لفظ بے عزت کرنے کیلئے استعمال کیا جانا اچھا نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اننیا اداکار چنکی پانڈے اور بھاونا پانڈے کی بیٹی ہیں، چنکی 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں ایک اسٹار تھے۔

  • اننیا پانڈے نے آریان خان کو بے نقاب کردیا

    اننیا پانڈے نے آریان خان کو بے نقاب کردیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں آریان خان نے ایک بار انکی ذاتی ولاگز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ حال ہی میں نیٹ فلیکس کی تھریلر فلم سی ٹی آر ایل میں مرکزی کردار میں نظر آئیں، یہ خیالی فلم اصل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کم ہوتی پرائیویسی اور آن لائن آزادی کے موضوع پر مبنی ہے۔

    اننیا پانڈے نے اس فلم کی حال ہی میں پروموشنل ویڈیو کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ ایک بار انکے دوست آریان خان نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے بلیک میل کیا تھا کہ وہ انکی ذاتی ولاگز لیک کر دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ میرے فوٹو بوتھ پر اب بھی موجود ہے، جبکہ میرے ساتھ سوہانہ اور شنایا بھی ایسی چیزیں ریکارڈ کرتی تھیں۔ ایک بار آریان نے ہمیں دھمکی دی کہ اگر ہم نے اسکے لیے کام نہ کیا تو وہ انہیں لیک کردے گا۔

    اس سے قبل معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے پرائیویٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنا چاہتی ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کس کو فالو کرتے ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی دلچسپ خواہش کا اظہار کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ”میں رنبیر کے پرائیویٹ اکاؤنٹ کو ہیک کرنا چاہتی ہوں تاکہ دیکھ سکوں کہ وہ کس کی اسٹاکنگ کر رہے ہیں۔”

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے ان کے اکاؤنٹ کا کوئی علم نہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان کا ایک فیک اکاؤنٹ ضرور ہے۔

    انہوں نے اس دوران اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق بھی گفتگو کی، جو انہوں نے اداکاری کے میدان میں آنے سے پہلے بنایا تھا۔

    شروتی ہاسن نے نجی ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

    اداکارہ نے کہا کہ وہ پہلے اپنے اکاؤنٹ پر فارغ وقت کے دوران پوسٹ کیا کرتی تھیں مگر اب اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں، اگرچہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا سوشل میڈیا کے ساتھ رشتہ بدل گیا ہے۔

  • اننیا کپور اداکار ادتیہ رائے سے بریک اپ کے بعد کس کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں؟

    اننیا کپور اداکار ادتیہ رائے سے بریک اپ کے بعد کس کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں؟

    بالی ووڈ اداکار ادتیہ رائے کپور سے بریک اپ کے بعد اداکارہ اننیا پانڈے اب ایک سابق ماڈل کو ڈیٹ کررہی ہیں۔

    گزشتہ دنوں اننیا پانڈے اور ادتیہ رائے کپور کی قریبی دوست نے بتایا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان تقریباَ ایک ماہ قبل بریک اَپ ہوگیا تھا لیکن دونوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا۔

    اداکارہ کی دوست نے کہا تھا کہ بریک اَپ کی خبر نے ہم سب کو مایوس کیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اننیا پانڈے اور ادتیہ رائے کپور اب بھی اچھے دوست ہیں۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ادتیہ رائے کپور کے ساتھ بریک اپ کے مہینوں بعد اننیا پانڈے مبینہ طور پر سابق ماڈل واکر بلانکو سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق اننیا اور واکر کی ملاقات اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے امبانی خاندان کی طرف سے کروز پارٹی میں ہوئی تھی۔

    اننیا پانڈے اور ادتیہ رائے کپور کا بریک اپ ہوگیا

    بامبے ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ اننیا نے واکر کو ’شادی میں اپنے ساتھی کے طور پر‘ متعارف کرایا تھا، دونوں فی الحال ایک دوسرے کو جان رہے ہیں اور ان میں بہت اچھی دوستی ہے۔

    اس کے علاوہ اننیا پانڈے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اننیا کو ’’ AW‘‘ نام کا ایک لاکٹ پہنے بھی دیکھا گیا۔

    اس کے علاوہ اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کی کئی ویڈیوز میں اننیا پانڈے کو واکر بلانکو کے قریب دیکھا گیا، اس موقع پر اداکارہ بھی خوشگوار موڈ میں مقبول گانوں پر رقص کرنے میں مصروف تھیں۔

    اننیا پانڈے کی ’نیا پارٹنر‘ کون ہے؟

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واکر بلانکو جام نگر سے باہر ہے اور ونتارا اینیمل پارک میں امبانیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔

  • اننیا پانڈے اور ادتیہ رائے کپور کا بریک اپ ہوگیا

    اننیا پانڈے اور ادتیہ رائے کپور کا بریک اپ ہوگیا

    بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور خوبرو اداکار ادتیہ رائے کپور کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔

    گزشتہ سال کریتی سینن کی دیوالی کی تقریب میں ان کی مشترکہ موجودگی کے بعد، اننیا اور آدتیہ کے تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، دونوں کو کئی پارٹیوں اور تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، لیکن وہ الگ الگ آنے اور جانے میں محتاط رہتے تھے، اگرچہ دونوں نے اپنے افیئر کی واضح الفاظ میں تصدیق نہیں کی تھی لیکن دونوں افیئر کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ رہے ہیں۔

    تاہم اب اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی قریبی دوست نے بتایا کہ دونوں کے درمیان تقریباَ ایک ماہ قبل بریک اَپ ہوگیا تھا لیکن دونوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اداکارہ کی دوست نے کہا کہ بریک اَپ کی خبر نے ہم سب کو مایوس کیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور اب بھی اچھے دوست ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ اننیا پانڈے مووآن کرنے کے لیے اپنے پالتو کتے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور اس حالات سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    مزید پرھیں: اننیا پانڈے کی ہوشیاری پکڑی گئی

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ماہ اننیا پانڈنے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے اُن کے بریک اَپ کی خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔

    اننیا پانڈے کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر وہ واقعی آپ کے لیے اہم ہے تو وہ آپ کے پاس واپس آئے گا، وہ صرف آپ کو وہ سبق سکھانے کے لیے چھوڑے گا جو آپ خود ہی سیکھ سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: آریان اور اننیا کی ’چیٹ‘ لیک ہوگئی

    پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر وہ واقعی آپ کے لیے ہوگا تو وہ واپس آجائے گا، بےشک آپ اُسے خود سے دور کرو یا آپ انکار کرو، یہاں تک کہ آپ یہ بھی سوچو کہ اتنی خوبصورت چیز کبھی بھی آپ کی نہیں ہوسکتی۔

  • اننیا پانڈے نے لندن میں اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کردیں

    اننیا پانڈے نے لندن میں اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کردیں

    بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی صاحبزادی و اداکارہ اننیا پانڈے نے لندن میں نیو ایئر کے موقع لی گئی تصاویر اپنے چاہنے والوں کے لئے جاری کردیں۔

    بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر لندن میں چھٹیاں منانے کی تصاویر شیئر کیں جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    اننیا پانڈے کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’نیا سال مبارک ہو!!!! میں جانتی ہوں۔ میں قدرے دیر سے آئی ہوں ، ہر سال ہم اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس سال مجھے امید ہے کہ آپ مکمل طور پر بدل جائیں گے۔

    اننیا پانڈے نے لندن کے مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کیں، ان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے کمنٹس سیکشن میں بھرپور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل اننیا اور اداکار آدتیہ رائے کپور کی برطانیہ میں آئس اسکیٹنگ سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں۔

  • بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر اڑا اننیا پانڈے کا مذاق

    بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر اڑا اننیا پانڈے کا مذاق

    معروف بھارتی اداکاروں اننیا پانڈے اور ورون دھون کو ایوارڈ سے نوازا گیا جو سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہیں ہوا، دونوں اداکار تمسخر کا نشانہ بن گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جہاں بے شمار بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔

    تقریب میں اننیا پانڈے کو فلم لائیگر اور گہرائیاں میں کام کرنے پر بہترین ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا، معروف اداکار ورون دھون کو دہائی کا بہترین اداکار قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    دونوں اداکاروں کی ایوارڈ لیتے ہوئے تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین حیران ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ananya 💛💫 (@ananyapanday)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by V A R U N (@varunstardom)

    سوشل میڈیا صارفین نے اننیا پانڈے کو ایوارڈ ملنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں بدترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ ملا ہے؟

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ان دو اداکاروں کو ایوارڈز ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ زوال پذیر ہورہا ہے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دراصل اقربا پروری کا ایوارڈ ہے جو معروف اداکاروں کے ان بچوں کو دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے بڑے اداکار پہلے ہی ان ایوارڈ شوز پر اپنی بے اعتباری کا اظہار کرچکے ہیں، اداکار عامر خان نے ایک طویل عرصے سے ان ایوارڈ شوز میں شرکت کرنا چھوڑ رکھا ہے۔

    اکشے کمار نے بھی ان ایوارڈز کو غیر معتبر ٹھہراتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایوارڈ ملنے والوں کے نام صرف اسپانسرز کی خواہش پر آخری لمحات میں تبدیل کردیے جاتے ہیں، اس کا تعین اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ کون سا اداکار تقریب میں شریک ہوا ہے، اسے ہی ایوارڈ دیا جاتا ہے۔