Tag: anchor

  • براہِ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا کیمرے کے سامنے آگیا

    براہِ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا کیمرے کے سامنے آگیا

    واشنگٹن: امریکا میں خاتون اینکر خود خبروں کی زینت بن گئیں، براہِ راست نشریات کے دوران ان کا بیٹا اسٹوڈیو میں گھس کر کیمرے کے سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا ’این بی سی‘ کی خاتون اینکر ’کورٹنی کیوب‘ براہ راست نشریات کے دوران شام میں جاری حالیہ کشیدگی پر تبصرہ کررہی تھیں کہ اچانک ان کا چار سالہ بیٹا نیوز روم میں داخل ہوا اور کیمرے کے سامنے آکر اپنی والدہ کے کولر مائک کو چھونے کی کوشش کی۔

    براہ راست نشریات کے دوران بعض اوقات اس قسم کے دلچسپ اور انوکھے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے باعث خبررساں چینل، اینکر یا رپورٹر خود خبر بن جاتے ہیں۔

    ایسی ہی صورت حال کا سامنا امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم این بی سی کے نیوز روم میں خاتون اینکر کو کرنا پڑا، جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک اسے 20 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

    کورٹنی کیوب کا کہنا تھا کہ میں نے جب اپنے بیٹے کو اس طرح کیمرے کے سامنے دیکھا تو میں دنگ رہ گئی، اور ایک لمحے کے لیے مجھے محسوس ہوا کہ میرے دل کی دھڑکنیں رک گئی ہیں۔

    ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران تجزیہ کار سو گئے

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اسٹوڈیو میں میرے بیٹے نے شور نہیں مچایا نہ ہی رویا، بصورت دیگر لائیو نشریات متاثر ہوسکتی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی براہ راست نشریات کے دوران تھوک لگا کر بال سیٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

  • میرا انعام کیوں نہیں نکلا؟ جنونی خاتون کا حملہ

    میرا انعام کیوں نہیں نکلا؟ جنونی خاتون کا حملہ

    بینکاک: تھائی لینڈ میں انعام نہ نکلنے پر جنونی خاتون نے لائیو کوریج کے دوران رپورٹر پر حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ تھائی لینڈ کے شہر ’ہال‘ میں پیش آیا جہاں ایک عورت محض انعام نہ نکلنے پر آگ بگولہ ہوگئی اور خاتون رپورٹر پر حملہ کردیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ وار انعامی لاٹری نکلتی ہے جس میں اگر کسی خوش نصیب شخص کا نام آجائے تو اسے قیمتی انعامات اور بھاری رقم سے نوازا جاتا ہے۔

    لائیوکوریج کے دوران جب خاتون رپورٹر نے لاٹری جیتنے والے شخص کا نام پکارا لیکن جنونی خاتون نے اپنا نام نہ سن کر لائیوکوریج کے وقت ہی رپورٹر پر پیچ کس سے حملہ کردیا۔

    مشتعل خاتون اچانک کیمرے کے سامنے آئی اور اینکر کے گلے پر اسکریوڈرائیور رکھ دیا، حالات کی سنگینی دیکھ کر عملے نے حملہ آورکو دبوچ لیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 23سالہ خاتون دماغی مریضہ ہیں، حملے کے بعد مختصر وقت کے لیے لائیوکوریج معطل رہی بعد ازاں ٹرانس میشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔

    خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، اینکر کے گلے میں ہلکی سے خراش آئی۔ حملہ آور خاتون کو جب دبوچا گیا اس دوران وہ کافی مشتعل تھیں اور اپنا انعام نہ نکنے پر چلا رہی تھیں تاہم پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ حل کرایا۔

  • اب روبوٹ کریں گے پروگراموں کی میزبانی

    اب روبوٹ کریں گے پروگراموں کی میزبانی

    بیجنگ: چین میں چینل پر پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کے لیے روبوٹ آگئے، جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہوں گے۔

    آپ نے انسانوں کو تو ٹی وی چینل پر خبریں پڑھتے اور پروگرام کرتے دیکھا ہوگا لیکن چین میں اب روبوٹ بھی یہ فرائض انجام دیں گے۔

    چین میں بننے والے ہومنائیڈ روبوٹ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دھاتی ڈھانچے پر سلیکون کی جلد چڑھا مصنوعی ذہانت سے لیس خاتون کی شکل کا روبوٹ پروگرام کے دوران سوال بھی کرسکتا ہے۔

    یہ روبوٹ ناصرف سوال بلکہ جواب بھی دے سکتا ہے، ٹیکنالوجی کے اس شاہ کار کی ویڈیو ایک ارب سے زاید افراد دیکھ چکے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس طرح کے روبوٹ مستقبل قریب میں نہ صرف ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے بلکہ یہ پیرا میڈیکل اسٹاف کا کام بھی انجام دے سکیں گے۔

    رواں سال مارچ میں اس روبوٹ کو باقاعدہ ایک لائیو پروگرام کے ذریعے آزمایا جائے گا۔

    دنیا کا پہلا روبوٹ اینکر متعارف

    خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں چینی ماہرین نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی روبوٹ اینکر متعارف کرایا تھا جس نے آزمائشی مرحلے کے دوران پیشہ وارانہ انداز سے خبریں پڑھ کر سب کو حیران کردیا تھا۔

    بعد ازاں چین میں ملازموں کے حقوق کے لیے بنائی جانے والی تنظیموں نے مذکورہ روبوٹ کو انسان دشمن قرار دیا تھا، ان کے مطابق اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔

  • دبئی: اداکار نے ٹی وی پروگرام کے دوران خاتون اینکر کو شادی کی پیش کش کر دی

    دبئی: اداکار نے ٹی وی پروگرام کے دوران خاتون اینکر کو شادی کی پیش کش کر دی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیش آیا اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ جہاں اداکار نے ٹی وی پروگرام کے دوران خاتون اینکر کو شادی کی پیش کش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار ’احمد خمیس علی‘ خاتون اینکر ’مشاعل شحی‘ کو پسند کرتے اور انہیں اپنا شریک حیات بنانا چاہتے تھے تاہم ادکار نے فیصلہ کیا کہ وہ سب کے سامنے انہیں شادی کی پیش کش کریں گے جس کے بعد یہ حیران انگیز مناظر دیکھنے میں آئیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق احمد خمیس اور خاتون اینکر ’مشاعل شحی‘ ایک ساتھ مقامی چینل پر پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں جہاں سے ان دنوں کے درمیان محبت کی داستان شروع ہوئی اور آخر کار اداکار نے ایک دلچسپ انداز میں پروگرام کے دوران ہی پرپوز کر دیا۔

    انوکھے عاشق کی اپنی گرل فرینڈ کو خوفناک طوفان کے سامنے شادی کی پیشکش

    پروگرام کے دوران اداکار نے اسٹیج پر اپنی ساتھی اینکر مشاعل کو منگی کی انگھوٹی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس غیر معمولی اقدام کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں موجود سیکڑوں حاضرین نے تالیاں بجا کر خوب حوصلہ افزائی کی، جس پر دونوں جذباتی بھی ہوگئے۔

    اس موقع پر احمد خمیس کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے مشاعل کے گھر والوں سے رشتہ مانگا جس پر اس کے والدین رضا مند ہوگئے تاہم اس نے فیصلہ کیا کہ وہ حاضرین کے سامنے اسٹیج پر خاتون اینکر کو منگنی کی انگھوٹی پیش کر کے سب کو حیران کر دے گا۔

    بہاولنگر: 3فٹ کے نوجوان کی ماڈل ایان علی کو شادی کی پیشکش

    خیال رہے کہ ایک جانب سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر دونوں کو مبارک باد پیش کی جارہی ہے تو دوسری جانب مغریبی تہذیب کی تقلید کا کہہ کر ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانوی ٹی وی اینکر نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار

    برطانوی ٹی وی اینکر نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار

    لندن:معروف برطانوی ٹی وی اینکر آنٹ مک پارٹلن نشے کی حالت میں گاڑی چلارہے تھے جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوگئی اور اردگرد کھڑے لوگ کار کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مشہور ٹی وی اینکر آنٹ مک پارٹلن جنوب مغربی لندن میں شراب پی کر گاڑی چلانے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے جرم میں گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز لندن کے رچمنڈ روڈ سے شہریوں نے پولیس ہیلپ لائن پر فون کرکے پارٹلن کے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی شکایت کی درج کروائی تھی۔

    پولیس کے بتایا کہ ایمرجنسی ٹیم نے فوری جائے وقوع پر پہنچ کر42 سالہ مک پارٹلن کو نشے کی حالت میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا تھا، جہاں اُن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ پارٹلن نشے کی حالت میں گاڑی چلارہے تھے جس کے باعث گاڑی ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے کھڑے درجنوں افراد زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبّی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے خارج کردیا گیا۔

    امدادی کام کرنے والے عملے نے کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر زخمی ہونے والے متاثرین میں ایک بچہ بھی شامل ہے.

    خیال رہے کہ آنٹ مک پارٹلین برطانیہ میں متعدد نامور ٹی وی پروگراموں میں ڈیکلن ڈونلی، کے ہمراہ میزبانی کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • وسیم بادامی کو سالگرہ مبارک

    وسیم بادامی کو سالگرہ مبارک

    اے آروائی نیوز کے معروف اینکر وسیم بادامی آج اپنی 32ویں سالگرہ منارہے ہیں‘ وسیم 7 فروری 1985 میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے‘ انہوں نے 2006 میں اے آروائی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

    سینئر اینکرپرسن وسیم بادامی نے سن 2006 میں اے آروائی نیوز سے بطور نیوز کاسٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا‘ اپنی صلاحیتوں اور اے آروائی نیوز کی اپنے ادارے سے وابستہ افراد پربھروسا کرنے کی پالیسی کی بنا پر وسیم جلد ہی ٹاک شو میں میزبانی کے فرائض انجام دینے لگے ‘ ان کے شو کا ’نام الیونتھ آور ود وسیم بادامی‘ ہے۔

    wasim-badami-post-1

    رات گیارہ بجے نشر ہونے والے اس شو میں وسیم بادامی انتہائی مشکل سوال اتنے معصومانہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ سامنے والا جواب دیے بغیر نہیں رہ سکتا‘ ان کی نرم طبعیت اور سیاست کے گرم موضوع جیسا یہ نرم گرم ٹاک شو اپنے آپ میں انفرادیت رکھتا ہے اور ان کے مخصوص انداز کے مداح ان کا شو انتہائی پسندیدگی سے دیکھتے ہیں۔

    وسیم بادامی اس کے علاوہ اے آروائی نیوز کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے متعلق خصوصی ٹرانسمیشن ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہیں ‘ جسے کرکٹ کے ناظرین بے پناہ پسند کرتے ہیں۔

    wasim-badami-post-2

    ماہِ رمضان میں اے آروائی ڈیجیٹل سے نشرہونے والی خصوصی ٹرانسمیشن ’شانِ رمضان‘ کی میزبانی کا شرف بھی وسیم بادامی کو حاصل ہے اور اس ٹرانسمیشن کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ناظرین پسند کرتے ہیں اوراپنے سحرو افطار کے روح پرور لمحات میں اے آروائی ڈیجیٹل کے ہمراہ گزارتے ہیں۔

    wasim-badami-post-3

    وسیم بادامی پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم وار میں نیوز ہوسٹ کا مختصر کردار بھی ادا کرچکے ہیں۔

    وسیم بادامی نہ صرف ایک قابل نیوزہوسٹ ہیں بلکہ وہ ایک انتہائی خوش الحان ثنا خوان بھی ہیں اور شانِ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کبھی کبھی ذکر ِ رسول ﷺ کرکے اپنی آواز کا سحر جگاتے ہیں۔

    آج اے آروائی نیوز کے مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے ان کی سالگرہ کے موقع پرخصوصی شو کا اہتمام کیا ہے جس میں وسیم کے ساتھ سرعام کے مشہورزمانہ ہوسٹ اقرارالحسن بھی شریک ہیں‘ شو میں وسیم نے اپنی زندگی سے متعلق انتہائی دلچسپ اعترافات کیے ہیں اور کئی اہم گوشوں کو اپنے مداحوں کے سامنے آشکار کیا ہے۔

     

  • ریما سرکاری ٹی وی پر ٹاک شو کی میزبانی کریں گی

    ریما سرکاری ٹی وی پر ٹاک شو کی میزبانی کریں گی

    اسلام آباد:اداکارہ ریما خان کو سرکاری ٹی وی پر بطور اینکر ٹاک شو کی اجازت مل گئی، اداکارہ کا شو عید الفطر کے بعد نشر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ہدایت کارہ ریما خان نے شادی کے چار سال بعد شوبز سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا مگر اداکارہ اب صرف بطور اینکر اور فلم پروڈیوسر اپنے فن کے جوہر دکھانا چاہتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے ملاقات کے دوران اداکارہ ریما خان کو سرکاری ٹی وی پر بطور اینکر ٹاک شو کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ یہ شو عیدالفطر سے آن ائیر کیا جائے گا۔

    اس طرح ریما خان آئندہ اپنا زیادہ وقت اپنے سسرال یعنی امریکا کے بجائے میکے پاکستان میں گزاریں گی۔

    ریما خان نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ عید کے بعد بطور پروڈیوسر اور ہدایت کارہ نئی فلم کا آغاز بھی کررہی ہیں جس میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ریما خان شادی سے قبل بھی نجی ٹی وی پر بطور اینکر پرفارم کرچکی ہیں۔