تاریخی ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا ملا ہے، مایہ ناز فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹاکرا کل گابا میں ہونے جارہا ہے، اہم ترین سیریز سے قبل انگلش فاسٹ بولر جمی اینڈرسن کو انجری نے آگھیرا ہے، جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ 39 سالہ اینڈرسن پنڈلی کی انجری کے باعث
پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہونگے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا میچ کل گابا میں کھیلا جائے گا۔یاد انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے پیسر اور مجموعی طور پر چھٹے بولر ہیں، جیمز اینڈرسن سے قبل یہ اعزاز لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، گلین میک گرا، مرلی دھرن، شین وارن اور انیل کمبلے حاصل کرچکے ہیں۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا 949 جبکہ وسیم اکرم 916 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں، اسپنرز مرلی دھرن ۔1347، شین وارن 1001 اور انیل کملبے 956 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔