Tag: Andhra Pradesh

  • پٹاخوں کی فیکٹری خوفناک آتشزدگی، 8 افراد ہلاک

    پٹاخوں کی فیکٹری خوفناک آتشزدگی، 8 افراد ہلاک

    بھارت کی ریاست آندھرا پردیش، انکاپلّی ضلع میں پٹاخوں کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا، آگ سے ہونے والے زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں میں سے اکثر کا تعلق مشرقی گوداوری ضلع کے سامرلکوٹ سے ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں پٹاخوں سے بھری بوری بائیک پر لے جانے والا شہری موت کے منہ میں چلا گیا۔

    ’پیاز بم‘ کی بوری لے جانے والے بائیک سوار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھی، جس میں ایک موقع پر زوردار دھماکا ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

    حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے تھے۔ پٹاخوں میں دھماکا اُس وقت ہوا جب بائیک کا اگلا ٹائر ایک گڑھے میں لگا اور پٹاخے پھٹ پڑے۔

    پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی

    ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت سدھاکر کے نام سے ہوئی جو بائیک چلا رہا تھا۔ زخمیوں میں تبیلو سائی، سوارا ششی، کے سری نواس راؤ، ایس کے کھدر، سریش اور ستیش شامل ہیں۔

  • خاتون نے موبائل فون نگل لیا، ڈاکٹروں نے کیا کہا؟

    خاتون نے موبائل فون نگل لیا، ڈاکٹروں نے کیا کہا؟

    بھارت کے حیدرآباد میں ذہنی طور پر متاثرہ خاتون نے موبائل فون نگل لیا، جس کے باعث خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ضلع کے راجہ مہیندرا ورم میں پیش آیا۔

    رپورٹس کے مطابق بومورو گاؤں سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ پنوملا رامیا اسمرتی جو گزشتہ پندرہ سال سے ذہنی مریضہ تھی، حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا، اسپتال کے بیڈ پر خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے گھر والے جب اس کے بیڈ کے پاس پہنچے اور موبائل تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملا۔ جس پر خاتون نے بتایا کہ اس نے موبائل فون نگل لیا ہے۔

    معاملہ سامنے آنے پر ڈاکٹروں کو بتایا گیا، ڈاکٹروں نے فوری طور پر سرجری کی اور سیل فون نکالنے کی کوشش کی۔ سیل فون نگل لینے کی وجہ سے خاتون کی غذائی نالی پہلے ہی بہت زیادہ متاثر ہوچکی تھی۔

    خاتون نے فلائٹ چھوٹ جانے کا غصہ ٹیکسی ڈرائیور پر اتار دیا، ویڈیو وائرل

    ڈاکٹروں کی ہدایت کے بعد خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہاں بھی ڈاکٹر خاتون کی زندگی بچانے میں ناکام رہے۔

  • بھارتی مندر میں‌ الم ناک حادثہ پیش آ گیا، 6 ہلاک درجنوں زخمی

    بھارتی مندر میں‌ الم ناک حادثہ پیش آ گیا، 6 ہلاک درجنوں زخمی

    حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

    آندھرا پردیش کے ضلع تروپتی کے مذہبی مقام تروملا میں بدھ کی شام کو واقع مندر وینکٹیشور میں بھگدڑ مچنے کے باعث چھ یاتریوں کی موت ہو گئی، جب کہ چالیس زخمی ہو گئے۔

    مرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی یاتری، جن میں سے اکثر کا تعلق تمل ناڈو سے بتایا گیا ہے، انھیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب اچانک کاؤنٹر کھلنے پر بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی اور ٹکٹوں کے لیے افراتفری مچ گئی، ٹوکن حاصل کرنے کے دوران مبینہ طور پر 60 سے زائد افراد ایک دوسرے پر گر پڑے۔

    بھارت خواتین کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار، ہر 16 منٹ میں ایک ریپ

    آندھرا پردیش حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مندر کے لیے ٹوکن حاصل کرنے کے لیے بے مثال رش تھا جس کی وجہ سے یہ الم ناک واقعہ پیش آیا۔

    آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھگدڑ میں متعدد عقیدت مندوں کی موت ایک صدمے کی بات ہے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، جس پر میں نے حکام کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • ناکام عاشق نے انٹر کی طالبہ کو زندہ جلا دیا

    ناکام عاشق نے انٹر کی طالبہ کو زندہ جلا دیا

    بھارت میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں محبت سے انکار کرنے پر ناکام عاشق نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ جس کے باعث طالبہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آندھرا پردیش کے نندیال ضلع کے نندی کوٹکور میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد ملزم نوجوان نے خود کو بھی آگ لگا لی لیکن مقامی افرادنے اس کی زندگی بچالی۔

    رپورٹس کے مطابق نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے اسپتال منتقل کیا، مرنے والی لڑکی کی شناخت لہری کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت راگھویندر کے طور پر کی گئی ہے۔

    ناکام عاشق لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا اور اسے محبت کے نام پر ہراساں کررہا تھا اور محبت سے انکار پر اس نے انتہائی قدم اُٹھایا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بھارت کے تلنگانہ کے نارائن کھیڑ ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگادی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی شناخت مادھوری کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    شام کی جیلوں سے ہزاروں خواتین اور سیاسی قیدی رہا، ویڈیو وائرل

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

  • بھارت: بیوی شوہر کا سر کاٹ کر تھیلی میں ڈال کر تھانے پہنچ گئی

    بھارت: بیوی شوہر کا سر کاٹ کر تھیلی میں ڈال کر تھانے پہنچ گئی

    چتور: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ایک عورت نے اپنے شوہر کا سر کاٹا اور پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر تھانے پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے علاقے رینی گنٹا میں ایک خوف ناک واقعہ پیش آیا، ایک خاتون نے اپنے شوہر کو چھری کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا، اور پھر اس کا سر کاٹ کر تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں ایک 50 سالہ خاتون وسندھرا نے اپنے 53 سالہ شوہر روی چندر کا سر کاٹ دیا اور کٹے ہوئے سر کے ساتھ رینی گنٹا تھانے میں پولیس کے سامنے خود کو پیش کر دیا۔

    پولیس کے مطابق یہ جوڑا اپنے 20 سالہ بیٹے کے ساتھ رینی گنٹا قصبے میں پولیس لائنز کی گلی میں مقیم تھا، پڑوسیوں سے پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی میں گزشتہ ایک سال سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

    بھارت اپنے شہریوں کے کرونا ڈیٹا کی حفاظت بھی نہ کر سکا

    جمعرات کو ان میں گرما گرم بحث ہوئی اور انھیں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا گیا، جب وہ جھگڑ رہے تھے تو اس وقت ان کا بیٹا گھر میں نہیں تھا، غصے میں وسندھرا نے شوہر کا تیز دھار چاقو اٹھایا اور شوہر پر پے در پے وار کیا، اور پھر اس کا سر کاٹ کر جدا کر دیا۔

    اس کے بعد وہ روی چندر کا سر پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر تھانے پہنچ گئی، پولیس اہل کار نے کہا کہ ہم حیران رہ گئے جب اس نے بیگ میز پر رکھا اور کہا کہ اس نے اپنے شوہر کو قتل کر دیا ہے۔

    پولیس وسندھرا سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے، خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ روی چندر کا دھڑ ان کے گھر سے برآمد ہوا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔