Tag: andleeb abbas

  • ن لیگ کی پوری قیادت ملک سے فرار ہے، لندن مظاہرہ قابل مذمت ہے، عندلیب عباس

    ن لیگ کی پوری قیادت ملک سے فرار ہے، لندن مظاہرہ قابل مذمت ہے، عندلیب عباس

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر ہونے والا مظاہرہ قابل مذمت ہے، ن لیگ کی پوری قیادت ملک سے فرار ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھی پارٹی چھوڑ کر لندن چلے گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز مجرم ہیں اور سپریم کورٹ نے فیصلے دیئے ہوئے ہیں اور سچ کو سچ کہنا ہو تو کڑوا تو لگتا ہی ہے۔

    عندلیب عباس نے کہا کہ نواز شریف کے گھر کے باہرپیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، فلیٹ لوٹا ہوا ہو یا اپنا ہو کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے، لندن میں یہ مظاہرے پہلی مرتبہ نہیں ہوئے ہیں۔

    تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر صرف یہ بات ہوتی ہے کہ ہمیں جیل میں کیوں ڈالا؟ پھر شور مچ جاتاہے اور پھر واک آﺅٹ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ایوان میں کوئی کارروائی نہیں ہوپاتی۔

    انہوں نے کہا کہ سخت رویے کی صرف ایک وجہ ہے کہ نیب کے وہ کیسز کھل گئے ہیں جو دس سال سے دبے ہوئے تھے تو اس وقت سب کچھ ٹھیک تھا ، نیب بھی برا نہیں تھا، اگرآج ان مقدمات کودبا لیا جائے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

  • پاکستان اوربھارت کے نوجوانوں کوامن کی جانب لانا ہے، عندلیب عباس

    پاکستان اوربھارت کے نوجوانوں کوامن کی جانب لانا ہے، عندلیب عباس

    اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے پاکستان بھارت ٹریک ٹو ڈائیلاگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن تحریک انصاف کا 22 سال پرانا نعرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے، نوجوان دونوں ملکوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    عندلیب عباس نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تاریخ اورثقافت ایک ہے، دونوں ملکوں کےعوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرتے ہیں، دونوں ملکوں کےعوام امن چاہتے ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو امن کی دعوت دی، وزیراعظم نے کہا بھارت ایک قدم بڑھائے ہم 2 بڑھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پر امن ہمسائیگی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، امن سے ہی دونوں ملکوں میں خوشحالی آسکتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔

  • منصب کے خلاف طرزعمل پر تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی

    منصب کے خلاف طرزعمل پر تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد: سینئر رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر منصب کے خلاف طرز عمل پر ان سے وضاحت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق عندلیب عباس نے ایک خط کے ذریعے وزیر اعظم سے کہا کہ آئین اور حلف وزیراعظم کو ریاست سے وفاداری کا پابند بناتے ہیں۔

    خط میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ریاست سے وفاداری اور ریاستی مفادات کے ذمے دار ہیں، جب کہ وہ کھلےعام نواز شریف سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں۔

    انھوں نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے مکمل انحراف کیا ہے اور نواز شریف کی ریاست مخالف آواز میں آواز ملائی۔

    عندلیب عباس نے مطالبہ کیا کہ آئین سے روگردانی پر شاہد خاقان عباسی خود کو منصب سے الگ کردیں، اگر وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے تو تحریک انصاف سپریم کورٹ سے فوری نوٹس کی استدعا کرے گی۔

    بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو ہم نے آگے بڑھایا: وزیر اعظم


    خط میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما نے مؤقف اختیار کیا کہ منصب کے خلاف طرز عمل پر وزیر اعظم آئین کے اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت وضاحت دیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نے دو دن قبل قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ نواز شریف نے انٹرویو میں کہا ممبئی حملہ کرنے والوں کو پاکستان سے بھیجا گیا۔ نواز شریف کے اس ایک جملے سے غلط تاثر لیا گیا جس کو مسترد کرتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔