Tag: android Apps

  • واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    پیغام رسانی کیلئے دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) شارٹ کٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اینڈرائیڈ ہیڈ لائن نامی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اے آئی شارٹ کٹ واٹس ایپ کے اوپر موجود ہوگا جسے صارفین مختلف سوالات کے جواب جاننے اور مختلف موضوعات کی تفصیلات جاننے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

    WhatsApp

    اسی طرح میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فوٹو ایڈیٹر کی آزمائش بھی واٹس ایپ میں کی جا رہی ہے، اس فوٹو ایڈیٹر سے صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کرسکیں گے۔

    اس کے ساتھ ساتھ تصاویر کو ری اسٹائل اور ایکسپینڈ کرنے کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی، واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اندر اسٹیکرز اور فوٹوز تیار کرنے کے فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ ونڈو کے اندر ہی اے آئی چیٹ بوٹ تک رسائی دینے کے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے، یہ اے آئی چیٹ بوٹ مختلف سوالات کے جواب دینے میں صارفین کی معاونت کرے گا۔

    ان سب اے آئی فیچرز پر ابھی کام جاری ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ انہیں کب تک صارفین استعمال کر سکیں گے۔

  • معروف اینڈرائیڈ ایپلیکشن کی اچانک بندش، وجہ کیا بنی؟

    معروف اینڈرائیڈ ایپلیکشن کی اچانک بندش، وجہ کیا بنی؟

    امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے صارفین کا نجی ڈیٹا چرانے والی ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور سے ہٹادیا گیا ہے۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق گوگل نے پلے اسٹور سے درجنوں ایسی ایپس کو ہٹا دیا ہے جواستعمال کنندگان کے علم میں لائے بغیر ان کی نجی معلومات بشمول لوکیشن، فون نمبرز اور ای میل ایڈریس جمع کرنے میں مصروف تھی۔

    گوگل حکام نے بتایا کہ معاملہ نوٹس میں آتے فوری کارروائی کی گئی کیونکہ ہم ان تمام ایپس کے خلاف فوراً کارروائی کرتے ہیں جو کہ ہماری پالیسیوں پرعمل درآمد نہیں کرتیں۔

    گوگل ترجمان کے مطابق پالیسی کی خلاف ورزی او رصارفین کا ڈیٹا جمع کرنے پر جن ایپس پرپابندی عائد کی گئی ہے اس میں کیو آرکوڈ اسکینر، موسم کا حال بتانے والی ایپ، اور کچھ مذہبی ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: مختلف نمبرز کے لیے الگ الگ سمز کی ضرورت ختم ہوجائے گی

    گوگل کے مطابق مبینہ طورپر یہ ایپس نقصان کوڈ پر مشتمل تھی جو انسٹال ہونے کے بعد خاموشی سے استعمال کنندگان کا ڈیٹا جع کررہی تھیں کیونکہ گوگل کی ڈیولپرکانٹینٹ پالیسی کے مطابق گمراہ کن ، نقصان دہ اور کسی نیٹ ورک، ڈیوائس اور کسی کی نجی معلومات کا استعمال سخت منع ہے۔

    یاد رہے کہ گوگل نے پلے اسٹور سے چھ ایپلی کیشنز کو ہٹا دیا تھا جو کہ شارک بوٹ اسٹیلرمالویئر سے متاثر تھیں، اینٹی وائرس سلوشنز کی شکل میں موجود ان ایپلی کیشنز کو15 ہزار بار سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا تھا جب کہ ان میں سے کچھ ایپلی کیشنز کو 10 ملین سے زائد بار بھی ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔