Tag: android phones.

  • واٹس ایپ : اینڈرائیڈ فون رکھنے والوں کیلئے تشویشناک خبر

    واٹس ایپ : اینڈرائیڈ فون رکھنے والوں کیلئے تشویشناک خبر

    واٹس ایپ ایک مفت پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ ایپ ہے جسے ہر اینڈرائیڈ فون کا صارف باآسانی استعمال کرسکتا ہے لیکن قلیل عرصے کے بعد یہ سہولت ان کو میسر نہیں ہوگی۔

    پرانا اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو فون بدلنے کا مشورہ دیا گیا۔ کمپنی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بہت جلد پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

    کیا آپ پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اپنا فون فوری طور پر بدل لیں، ورنہ بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے مسلسل اپ ڈیٹس کئے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو بہترین سروسز فراہم کی جاسکیں جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔

    ابھی صارفین کو واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔

    مگر آنے والے مہینوں میں اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پوپ) یا اس کے بعد متعارف کرائے گئے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

    یہ اینڈرائیڈ ورژن 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا یعنی اب 9 سال پرانا ہے اور یقیناً بہت کم فونز میں اسے استعمال کیا جا رہا ہوگا۔

    یہ پہلا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم تھا جس میں میٹریل یو ڈیزائن متعارف کرایا گیا تھا جو اب بھی اینڈرائیڈ فونز کا خاص ڈیزائن ہے۔

    آپریٹنگ سسٹم کے پرانے ورژن کے لیے سپورٹ ختم کرنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مخصوص فیچرز پرانے سسٹم پر کام نہیں کرتے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ 5 پر کام کرنے والے فونز پر سپورٹ ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    کمپنی کے ایف اے کیو پیج کے مطابق 24 اکتوبر 2023 سے اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی واٹس ایپ استعمال ہو سکے گا۔

    کمپنی کی جانب سے اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر نوٹیفکیشن بھیج کر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے سے آگاہ کیا جائے گا۔

    اس نوٹیفکیشن میں بتایا جائے گا کہ ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کریں۔

    عموماً اینڈرائیڈ فونز میں آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہوتا تو ایسے صارفین کو نئے فونز کو خریدنے کی ضرورت ہوگی۔

  • نیٹ فلیکس نے صارفین کو خوشخبری سنادی

    نیٹ فلیکس نے صارفین کو خوشخبری سنادی

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے اپنے صارفین کو نئی سہولت فراہم کرتے ہوئے گیمنگ سروس کا بھی آغاز کردیا۔

    نیٹ فلیکس کی جانب سے 5 موبائل گیمز کو متعارف کرایا گیا ہے جو اینڈرائیڈ ایپ میں دستیاب ہیں اور آنے والے مہینوں میں آئی او ایس ڈیوائسز میں دستیاب ہوں گی۔

    ان گیمز کو انفرادی ڈاؤن لوڈز کے لیے بھی گوگل پلے اسٹور میں رکھا گیا ہے اور 3 نومبر سے نیٹ فلیکس کی اینڈرائیڈ ایپ کے اندر بھی انہیں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ گیمز فوری طور پر ان افراد کو دستیاب ہوگی جو اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ استعمال کررہے ہوں گے۔ ان گیمز کو انفرادی ڈاؤن لوڈز کے لیے بھی گوگل پلے اسٹور میں رکھا گیا ہے اور 3 نومبر سے نیٹ فلیکس کی اینڈرائیڈ ایپ کے اندر بھی انہیں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    یعنی گیمز کھیلنے کے لیے نیٹ فلیکس ایپ سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ گیمز مین ایپ کے ہوم پیج میں دستیاب ہوں گی مگر ابتدائی طور پر انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی مگر بتدریج طریقہ کار تبدیل ہوگا۔

    کچھ گیمز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جبکہ دیگر کو کھیلنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی مگر کسی بھی گیم میں اشتہارات، ان ایپ خریداری یا اضافی فیس جیسی شرائط نہیں ہوں گی۔

    اولین 5 گیمز موبائل پر کھیلنے کے ہی ہیں جن میں اسٹرینجر تھنگز 1984، اسٹرینجر تھنگز 3 : دی گیم، شوٹنگ ہوپس، ٹیٹر اپ اور کارڈ بلاسٹ شامل ہیں۔گیمز کو متعارف کرانا نیٹ فلیکس کی جانب سے ویڈیو گیمز کو اپنے سبسکرائپشن سروس کا حصہ بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

    نیٹ فلیکس نے جولائی میں گیمنگ کے شعبے میں قدم رکھنے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ اس کے لیے موجودہ سروس میں اضافی فیس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    گیمنگ میں قدم جمانے کی وجہ یہ ہے کہ نیٹ فلیکس کو اب دیگر اسٹریمنگ سروسز سے مقابلے کا سامنا ہےبالخصوص روایتی ٹی وی اور فلمی کمپنیوں سے ہٹ کر، جیسے فورٹ نائٹ اور یوٹیوب وغیرہ۔

    گیمنگ انڈسٹری موجودہ عہد میں اہمیت اختیار کرچکی ہے اور انٹرنیٹ کی رسائی بڑھنے سے گیمز کمپنیوں کی قدر بھی 2020 میں 178 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

    نیٹ فلیکس کے ساتھ ساتھ ایمازون کی جانب سے بھی گیمنگ کے شعبے میں قدم جمائے جارہے ہیں جبکہ گوگل نے اسٹیڈیا گیم اسٹریمنگ سروس کو کچھ عرصے قبل متعارف کرایا، ایپل کی جانب سے بھی ایپل آرکیڈ کے نام سے گیمنگ سروس کو پیش کیا گیا۔

  • اس تصویر میں ایسا کیا ہے جو اینڈرائڈ فون کو کریش کردیتا ہے؟

    اس تصویر میں ایسا کیا ہے جو اینڈرائڈ فون کو کریش کردیتا ہے؟

    کیلی فورنیا: دنیا بھر میں اکثر افراد اپنے موبائل فون پر کسی خوبصورت سے نظارے کو بطور وال پیپر سیٹ کرتے ہیں، ایسا ہی ایک خوبصورت سا منظر متعدد اینڈرائڈ فونز کو کریش کرنے کا سبب بن گیا۔

    متعدد اینڈرائڈ صارفین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ سمندر کنارے غروب آفتاب کی ایک تصویر جب انہوں نے اپنے وال پیپر پر سیٹ کی تو اس سے ان کا موبائل فون کریش کر گیا۔

    کئی افراد کا کہنا تھا کہ اس تصویر کو بطور وال پیپر پر سیٹ کرنے کے بعد ان کا موبائل بار بار بند ہونے لگا یہاں تک اسے فیکٹری ری سیٹ کرنا پڑا، جس کے بعد موبائل کا سارا ڈیٹا ضائع ہوگیا۔

    جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک سائنسدان اور فوٹوگرافر گورو اگروال نے برطانوی نشریاتی ادارے سے رابطہ کر کے انہیں بتایا کہ یہ تصویر اس کی کھینچی ہوئی ہے۔

    گورو نے بتایا کہ اس نے ریاست مونٹانا میں واقع سینٹ میری جھیل کی یہ تصویر گزشتہ برس کھینچی تھی، اس کے بعد اسے لائٹ روم نامی پکچر ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے ایڈٹ کیا گیا اور پھر فلکر پر اپ لوڈ کیا گیا۔

    اب ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے اس سافٹ ویئر میں استعمال کیا جانے والا کلر اسپیس اس تصویر کو تباہ کن بنانے کا سبب بن رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گورو نے جو رنگ سافٹ ویئر کے ذریعے اس تصویر میں شامل کیے، انہیں اکثر اینڈرائڈ فون سپورٹ نہیں کر رہے، یہی وجہ ہے کہ اس تصویر کو بہتر طور پر پیش کرنے کے چکر میں اینڈرائڈ کا سسٹم کریش کر جاتا ہے۔

    ماہرین نے اس تصویر کو بطور وال پیپر نہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • موبائل فون بند پھر بھی آپ فون سے کال اور تصاویر بناسکتے ہیں

    موبائل فون بند پھر بھی آپ فون سے کال اور تصاویر بناسکتے ہیں

    نیویارک : سیکیورٹی ریسرچ فرم اے وی جی کا کہنا ہے کہ انڈرائڈ اسمارٹ فون میں ایک ایسا خطرناک پروگرام موجود ہے جو کہ فون بند ہونے کی صورت میں بھی آپ کے فون سے کال اور تصاویر بنا سکتا ہے۔

    اے وی جی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کے لیے یہ پروگرام آپ کے فون کے شٹ ڈاؤن کے عمل کو ہیک کر لیتا ہے اور آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فون بند ہو رہا ہے۔

    اس عمل کے دوران یہ پروگرام موبائل کی اسکرین پر شٹ ڈاؤن کا لوگو دکھاتے ہوئے اسکرین کو بند کردیتا ہے تاہم ایسا صرف دیکھنے میں ہوتا ہے اور حقیقت میں اسمارٹ فون آن ہی رہتا ہے، اس پروگرام کا نام انڈرائڈ پاورآف ہائی جیک ہے۔

    اے وی جے کے ترجمان نے ٹیکنالوجی سائٹ میش ایبل کو بتایا ہے کہ اب تک یہ پروگرام دنیا بھر میں دس ہزار سے زائد اسمارٹ فونز کو متاثر کر چکا ہے۔

    اے وی جی کا کہنا ہے کہ ان کا نیا اینٹی وائرس اس پروگرام کو تلاش کر سکتا ہے تاہم کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنا موبائل فون حقیقی طور پر بند رکھنا چاہتے ہیں تو وہ اس کی بیٹری کو نکال کر رکھیں۔

    ایسی حالت میں یہ پروگرام آپ کے فون کو کسی کو بھی میسجز بھیجنے، کال کرنے اور فون کے کیمرے سے تصاویر اور ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔