Tag: Android Users

  • اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے اب ایپ کے اندر ہی ڈاکیومنٹ اسکین کرکے فوراً شیئر کیے جاسکیں گے۔

    اس فیچر کے استعمال کیلیے صارفین کو کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ واٹس ایپ خود ہی تصویر کو ڈاکیومنٹ بنا کر آپ کو پی ڈی ایف میں شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف آئی فون (آئی او ایس ) صارفین کے لیے تھی۔

    ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو دستاویزات کی شیئرنگ کے مینیو کا حصہ بنایا جائے گا اور اسکین ڈاکومنٹ کے نام سے دستیاب ہوگا۔

    اس اضافے کے بعد صارفین ڈیوائس کے کیمرے سے کسی بھی دستاویز کو اسکین کرسکیں گے اور انہیں کسی اسکیننگ ٹول یا ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    اسکین ڈاکومنٹ آپشن کو منتخب کرنے پر کیمرا متحرک ہوگا جس کے بعد دستاویز کو اسکین کیا جاسکے گا۔ اسکین کے بعد صارفین اس کا پریویو بھی دیکھ سکیں گے اور اس کے مطابق تبدیلیاں کرسکیں گے۔

    ایپ کی جانب سے خودکار طور پر مارجن سجیسٹ کیا جائے گا مگر صارفین اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کرسکیں گے۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک دلچسپ اور نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

    اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو تیاری کے مراحل میں ہے جو صارفین کو ویب پر واٹس ایپ کی تصاویر سرچ کرنے کے قابل بنائے گا۔

    واٹس ایپ تصاویر کی ویپ سرچ کا یہ نیا فیچر صارفین کو کسی دوسرے صارف کی جانب سے موصول ہونے والی مخصوص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا تاکہ وہ فیک تصاویر کی شناخت کی جاسکے۔

    مثال کے طور پر صارفین کو ایک ایسی تصویر موصول ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی کی گئی ہو یا سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی ہو۔ یہ فیچر ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا اصل ورژن کو تلاش کرکے اس کے ماخذ اور صداقت کی تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔

  • اینڈرائیڈ صارفین کیلیے نئی سہولت متعارف

    اینڈرائیڈ صارفین کیلیے نئی سہولت متعارف

    کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کی میسجز سے متعلق بڑی مشکل آسان کردی، اب صارفین اپنے پیغام کو ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے میسجز بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جارہی ہے، نئے فیچر میں دوستوں سے رابطے میں رہنا مزید آسان ہو جائے گا۔

    اس حوالے سے گوگل نے خبردار کیا ہے کہ صارفین میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر اپنے پیغام کے متن میں ترمیم کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے میسجز کو ایڈٹ کرنے کا یہ فیچر پہلی بار نہیں دیا جارہا بلکہ اس کے علاوہ انسٹنٹ ہاٹ اسپاٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا جانے والا ہے جس کی مدد سے اینڈرائیڈ ٹیبلٹ یا کروم بک کو فون سے ایک ٹیپ پر جلدی سے جوڑا جا سکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق گوگل کے تحت ایک اور اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل میٹ کالز کے دوران فوری طور پر ڈیوائسز کو تبدیل کرسکیں گے۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر لانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر لانے کا فیصلہ

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ویسے تو واٹس ایپ کی جانب سے اپنے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے تقریباً ہر ماہ نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

    اس بار بھی ایک نیا فیچر صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔

    میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    WhatsApp

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اسٹیکرز مینیو میں ایک نئے Create ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ آپ فوری طور پر فون میں موجود کسی بھی تصویر تک رسائی حاصل کرکے اسے اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی واٹس ایپ چیٹ میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکر کی شکل دینا ممکن ہوگا۔ اس کے لیے چیٹ میں موجود تصویر پر کلک کرکے اوپر دائیں جانب نیو کریئیٹ اسٹیکر آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

    جب آپ کسی اسٹیکر کو چیٹ میں سینڈ کریں گے تو اس پر کلک کرنے پر ایڈ ٹو فیورٹس اور ایڈٹ اسٹیکر کے نام سے دو آپشنز نظر آئیں گے۔

    ایڈ ٹو فیورٹس پر کلک کرنے پر آپ اس اسٹیکر تک مستقبل میں آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے جبکہ ایڈٹ اسٹیکر پر کلک کرنے پر امیج ایڈیٹر اوپن ہوگا۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ میں اسٹیکرز کا فیچر سب سے پہلے 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس کے کچھ عرصے بعد میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں انیمیٹڈ اسٹیکرز کا اضافہ کیا گیا۔

    مگر اب تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تصاویر سے اسٹیکرز کی تیاری ممکن نہیں تھی مگر جلد وہ یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔

     

  • ایکس (ٹوئٹر) نے اب تک کی بہترین سہولت متعارف کروا دی

    ایکس (ٹوئٹر) نے اب تک کی بہترین سہولت متعارف کروا دی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے اپنے صارفین کیلیے آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کردی ہے، صارفین اب اپنے ایکس ڈی ایمز کے ذریعے کسی کے ساتھ زیادہ براہ راست رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

    جی ہاں ایلون مسک کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر اکتوبر 2023 میں آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا اور اب اینڈرائیڈ ایپ کا حصہ بنا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایکس نے اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کالز کا اضافہ کیا ہے اب آپ اپنے ایکس ڈی ایمز کے ذریعے کسی کے ساتھ زیادہ براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔

    صارفین آڈیو یا ویڈیو کالز کو ڈائریکٹ میسجز سیٹنگز کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے جبکہ کسی فرد کو کال کرنے کے لیے اسے ایکس پر کم از کم ایک ڈائریکٹ میسج بھیجنا ضروری ہوگا۔

    یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہے جب تک آپ کا شمار ادائیگی کرنے والے صارفین میں ہے کیونکہ یہ سہولت صرف ایکس پریمیم سبسکرائبرز کیلئے دستیاب ہے۔

    واضح رہے کہ یہ نئی تبدیلی ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہے، قبل ازیں ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔

    ایلون مسک کو توقع ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر سے مزید افراد کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لانے میں مدد ملے گی، اسی طرح یہ کمپنی پیمنٹ فیچر کو بھی ایکس کا حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

     

  • کیمرہ ایپ میں خطرناک وائرس، کہیں آپ تو اس کا شکار نہیں ہوئے؟

    کیمرہ ایپ میں خطرناک وائرس، کہیں آپ تو اس کا شکار نہیں ہوئے؟

    گوگل پلے اسٹور نے ایک مقبول کیمرہ ایپلی کیشن پر نقصان دہ میلویئر رکھنے کی وجہ سے پابندی عائد کردی ہے لیکن خوفناک بات یہ ہے کہ پابندی لگائے جانے سے پہلے ہی اسے 10 لاکھ سے زائد اینڈرائیڈ صارفین ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں اور ان کو الرٹ رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

    گوگل نے انتہائی مقبول "پی آئی پی پک کیمرہ فوٹو ایڈیٹر” نامی ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے لیکن اس سے پہلے کہ اسے ایک ملین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کرلیا گیا تھا۔

    رواں ہفتے کے اوائل تک امیج ایڈیٹنگ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کے لیے دستیاب تھا، لیکن گوگل نے سیکیورٹی کی خرابی کے بارے میں آگاہ کیے جانے کے بعد اس تک رسائی کو روک دیا۔

    ایپلی کیشن میں میلویئر پایا گیا تھا جو صارف کے نام اور پاسورڈ سمیت فیس بک تفصیلات چُرانے کے قابل تھا۔ اس سے ہیکرز کو اکاؤنٹس تک رسائی، ذاتی ڈیٹا چوری کرنے اور رابطوں کو جعلی پیغامات بھیجنے کی رسائی مل سکتی ہے۔

    ماہرین نے موبائل فون صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ نے فی الحال اسے انسٹال کر رکھا ہے تو فوری طور پر اپنی تمام ڈیوائسز سے ڈیلیٹ کردیں۔ اس کے علاوہ آپ کے لیے یہ بھی تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ بنا کسی تاخیر کے اپنا فیس بک پاسورڈ تبدیل کریں۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس خطرے کو ڈاکٹر ویب کی ایک ٹیم نے دریافت کیا تھا لیکن یہ واحد ایپ نہیں ہے جس نے روسی آئی ٹی سیکیورٹی سلوشن وینڈر کو مشکوک بنایا ہے۔

    سیکیورٹی فرم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چار دیگر ایپس ہیں جن میں میلویئر موجود ہیں جو ناپسندیدہ اشتہارات دکھانے اور بیٹری لائف کو ختم کرنے کے قابل ہیں۔

    یہاں تک کہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ آپ کے فون میں ہی غیر مجاز تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ مزید برآں، انفارمیشن ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ذرائع کے مطابق ایڈویئر انفیکشن مسلسل ناپسندیدہ اشتہارات، صارف کے تجربے میں بگاڑ اور ڈیوائس کو زیادہ گرم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    دیگر ایپس کے نام وائلڈ اینڈ ایکوٹک اینیمل وال پیپر، زوڈی ہوروسکوپ، پی آئی پی کیمرا 2022 اور میگنیفائر فلیش لائٹ ہیں۔ سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم ہیک ریڈ کے مطابق مجموعی طور پر متاثرہ ایپس 20 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈز کی جا چکی ہیں۔

    ان میں سے کچھ ایپس کو گوگل نے زوڈی ہورو اسکوپ اور پی آئی پی کیمرہ 2022 کے ساتھ ہٹا دیا ہے جو اب ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

    اس سے پہلے کہ آپ اپنی ڈیوائس پر کوئی بھی چیز ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کریں، ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ یہ جانچنا ضروری ہے کہ سافٹ ویئر کس نے تیار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اپنی کسی بھی ڈیوائس پر ایپ انسٹال کرنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تکنیکی جائزے پڑھ لینا بھی اچھا خیال ہے۔

  • اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے مزیدار فیچرز متعارف

    اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے مزیدار فیچرز متعارف

    ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے مزیدار فیچرز متعارف کروائے ہیں، یہ پہلی بار ہے جب گوگل کی جانب سے اس طرح فیچرز کو بیک وقت تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ 6 نئے فیچرز تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    یہ پہلی بار ہے جب گوگل کی جانب سے اس طرح فیچرز کو بیک وقت تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم کا فیچر اب عالمی سطح پر متعارف کروایا جارہا ہے۔

    اس فیچر کی بدولت زلزلے سے متاثرہ حصوں کے رہائشیوں کو زلزلے کے آنے سے چند سیکنڈ پہلے الرٹس بھیجے جائیں گے۔ ابھی یہ فیچر نیوزی لینڈ اور یونان میں دستیاب تھا مگر اب یہ ترکی، فلپائن، قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی دستیاب ہوگا۔

    گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے ایسے ممالک کو ترجیح دی جارہی ہے جہاں زلزلے کے خطرے زیادہ ہیں اور مزید ممالک میں بھی آنے والے برس میں یہ فیچر دستیاب ہوگا۔

    دوسرا فیچر میسجز ایپ کے حوالے سے ہے جس میں اب کسی میسج کو بعد میں آسانی سے دریافت کیا جاسکے گا۔

    اس کے لیے کسی بھی میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھ کر اسٹار پر کلک کرنا ہوگا، اس مقصد کے لیے ایک نئی اسٹارڈ کیٹیگری کا اضافہ کیا جارہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    تیسرا فیچر ایموجی کچن کے نام سے ہے جو جی بورڈ کے بیٹا میں 16 جون سے دستیاب ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں کی بورڈ ایپ کا حصہ ہوگا۔ یہ فیچر انگلش، اسپینش اور پرتگیز زبانوں کے لیے اینڈرائڈ 6 یا اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹمز میں دستیاب ہوگا۔

    چوتھا فیچر گوگل اسسٹنٹ کے حوالے سے ہے جو اب ایپس کے اندر مخصوص حصوں تک صارفین کے لے جائے گا۔

    پانچواں فیچر وائس ایپز ہیں جو اس وقت بیٹا ورژن میں ہے۔ اس فیچر کے تحت فون اور ایپس میں آواز کی مدد سے نیوی گیشن کی جاسکے گی جبکہ یہ پاس ورڈ لکھنے کا کام بھی کرسکے گا، یعنی پاس ورڈ کے الفاظ، ہندسے یا سمبل بولنا ہوں گے۔

    چھٹا فیچر اینڈرائیڈ آٹو سے متعلق ہے جو گاڑیوں میں اینڈرائڈ سے متعلق فنکشنز کو آسان بنائے گا۔