Tag: Andy Flower

  • ملتان شہر دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے، اینڈی فلاور

    ملتان شہر دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے، اینڈی فلاور

    ملتان : زمبابوے کے سابق کرکٹر اور ملتان سلطان کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ ملتان شہر دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے، یہاں کے لوگوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا بھرپور استقبال کیا۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سابق کرکٹر نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوم کراؤڈ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان اسٹیڈیم میں 80ہزار شہریوں نے پی ایس ایل کا شاندار استقبال کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ24،800افراد کی گنجائش رکھنے والے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین نے نہ صرف ہوم سائیڈ بلکہ دیگر ٹیموں کی بھی حمایت کی۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو (چھ وکٹ) ، کراچی کنگز کو (52 رنز) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو (30 رنز) سے جیت کر چاروں دن مداحوں کے لئے یادگار بنادیئے۔

    اینڈی فلاور نے کہا کہ ملتان میں ہمارا قیام ملتان کے لوگوں کی گرم جوشی اور مہمان نوازی کی بدولت یادگار رہا۔ ان تینوں کھیلوں میں شائقین کی بھرپور شرکت غیر معمولی تھی اور مجھے امید ہے کہ ملتان کے شائقین ان پرفارمنس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام میچوں میں اسٹیڈیم کا ماحول بہت زبردست تھا اور شائقین نے کھیل کے لئے بہت محبت کا مظاہرہ کیا۔ میں اس مقام کو یقینی طور پر دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک کے طور پر درجہ دوں گا اور جلد ہی ملتان واپس آنے کا منتظر ہوں۔

  • ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ہرکھلاڑی کیلئے یادگار ہوگا، اینڈی فلاور

    ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ہرکھلاڑی کیلئے یادگار ہوگا، اینڈی فلاور

    لاہور: ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ ٹیم کے ہرکھلاڑی کیلئے یادگار ہوگا، دورے کا مقصد پیسے سے بہت آگے ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پرجوش ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا مقصد پیسے سے بہت آگے ہے۔ سابق زمبابوین کرکٹر نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے، پاکستان آنے کیلیے ورلڈ الیون میں بہترین کرکٹرزشامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، شیڈول ترتیب دے دیا گیا


    بین الاقوامی کرکٹ کی محفوظ بحالی میں پہلا قدم بننے پر وہ بہت خوش ہیں۔ اینڈی فلاور نے کہا کہ ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: دورہ پاکستان: ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان


    ورلڈ الیون کے کھلاڑی سیکیورٹی کے اقدامات سے پوری طرح مطمئن ہیں، کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی اچھا دیا جا رہا ہے، ورلڈ الیون کے کوچ نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز کے لئے دورہ پاکستان یادگار ہوگا۔


    مزید پڑھیں: ورلڈ الیون کی آمد، قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔