Tag: Andy Murray

  • صنفی امتیاز پر مبنی سوال پر ٹینس کھلاڑی نے صحافی کو ٹوک دیا

    صنفی امتیاز پر مبنی سوال پر ٹینس کھلاڑی نے صحافی کو ٹوک دیا

    معروف ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے صنفی امتیاز پر مبنی سوال پر صحافی کو ٹوک کر اس کی تصحیح کر ڈالی۔

    برطانیہ میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ ومبلڈن 2017 کے کوارٹر فائنل میں ٹینس کے صف اول کے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو امریکی کھلاڑی سیم کوئیری سے شکست کھانی پڑی۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ سیم کوئیری پہلے امریکی کھلاڑی ہیں جو کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں، اس بارے میں مرے کا کیا خیال ہے؟

    صحافی کے سوال کے دوران ہی اینڈی مرے نے ان کی بات کاٹ کر تصحیح کی، ’پہلے مرد کھلاڑی‘۔

    ان کے ٹوکنے کے بعد صحافی نے تصحیح کرتے ہوئے دوبارہ اپنے سوال کو دہرایا۔

    یاد رہے کہ امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز خواتین ٹینس کھلاڑیوں میں صف اول کی کھلاڑی ہیں اور وہ سنہ 2009 سے اب تک 12 گرینڈ سلیم جیت چکی ہیں لیکن صحافی غالباً ان کی فتوحات کو بھول گیا۔

    اینڈی مرے کے اس جواب کے بعد سرینا ولیمز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ’غالباً اس وقت کوئی بھی خاتون کھلاڑی ایسی نہیں ہونی چاہیئے جو اینڈی مرے کی حمایت نہ کرے‘۔

    انہوں نے کہا کہ اینڈی مرے نے ہمیشہ سے ٹینس میں خواتین کے حقوق کی بات کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم سب ان سے محبت کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ ٹینس، نڈال اور راؤنچ کی فائنل تک رسائی

    ورلڈ ٹینس، نڈال اور راؤنچ کی فائنل تک رسائی

    ابوظہبی: اسپین کے رافیل نڈال اور کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ابوظہبی میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن ڈیوڈ فیررر کے خلاف تین سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں نڈال نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔

    اسپینش اسٹار کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ سات اور چھ تین رہا، دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کے خلاف کامیابی حاصل کی، کینیڈین کھلاڑی نے سات پانچ اور سات پانچ کے اسکور کے ساتھ حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست

    یو ایس اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست

    نیویارک : برطانیہ کے اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اور سمونا ہیلپ نے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

    نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کا چوتھا راونڈ ورلڈ نمبر تھری برطانیہ کے اینڈی مرے کے لئے آخری راونڈ ثابت ہوا۔

    مرے کو فیفٹین سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈریسن نے عصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ جنرل ساونڈ پیٹرسن نے پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

    دوسرے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکہ کے جاہن ایسنر کو زیر کیا۔ فیڈرر نے ابتدائی دونوں سیٹ ٹائی بریکر پر جیتے تاہم تیسرا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

    سوئٹزرلینڈ کے اسٹنلیس وورینکا نے امریکہ کے ڈونلڈ یانگ کے خلاف چار سیٹ کے مقابلے کے بعد فتح سمیٹی۔ ویمنز سنگلیز میں بیلاروس کی ویکٹوریہ ازارینکا نے امریکہ کی لیپچنکو کو چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے زیر کیا۔

     سکینڈ سیڈ رومانیہ کے سامونا ہیلپ نے پہلے سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود جرمنی کی سبین لیسکی کو مات دی جرنل ساونڈ ہیلپ کی فتح کا اسکور چھ سات ، سات پانچ اور چھ دو رہا۔

  • ڈیوس کپ ٹینس: برطانیہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    ڈیوس کپ ٹینس: برطانیہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    لندن : اینڈی مرے نے فرانس کے جائلز سمن کو شکست دے کر چونتیس سال بعد برطانیہ کو ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔

    لندن میں میزبان کھلاڑی اینڈی مرے نے برطانیہ کا طویل انتظار ختم کردیا، برطانیہ انیس سو اکیاسی کے بعد ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، اینڈی مرے نے فرانس کے جائلز سمن کو چار سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

    سمن نے پہلا سیٹ چار چھ سے جیت کر برتری حاصل کی، جس کے بعد مرے نے بھرپور کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگر تینوں سیٹس سات چھ، چھ تین اور چھ صفر سے اپنے نام کرلئے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا نے قازقستان نے کو شکست دے کر ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

  • میامی اوپن ٹینس: فائنل میں جوکووچ اور مرے کا ٹاکرا

    میامی اوپن ٹینس: فائنل میں جوکووچ اور مرے کا ٹاکرا

    فلوریڈا: میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے امریکہ کے جان اسنر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں کچھ مزاحمت کا سامنا رہا لیکن دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے باآسانی حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔

    جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ دو رہا، فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔

    مرے نے دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو چھ چار اور چھ چار سے زیرکیا۔

  • میامی اوپن ٹینس: مرے کی سیمی فائنل تک رسائی

    میامی اوپن ٹینس: مرے کی سیمی فائنل تک رسائی

    فلوریڈا: برطانیہ کے اینڈی مرے اور ٹوماس برڈچ نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں تھرڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شکست دے دی۔

    حریف کھلاڑی نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی، مرے نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا اور پھر تیسرا سیٹ باآسانی چھ ایک سے جیت کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے ارجنٹائن کے یوآن موناکو کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا، برڈچ کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔

  • میامی ٹینس ٹورنامنٹ: اینڈی مرے کی پانچ سو ویں کامیابی، کوارٹر فائنل تک رسائی

    میامی ٹینس ٹورنامنٹ: اینڈی مرے کی پانچ سو ویں کامیابی، کوارٹر فائنل تک رسائی

     فلوریڈا : برطانیہ کے اینڈی مرے نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ مرے نے کیرئیر کی پانچ سو ویں کامیابی پر کیک بھی کاٹا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ برطانیہ کے اینڈی مرے کے لئے یادگار بن گیا۔ مرے نے کیرئیر کی پانچ سو ویں کامیابی جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے خلاف حاصل کی۔

    برطانوی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، تین چھ اور چھ تین رہا۔ مرے اے ٹی پی میں پانچ سو میچ جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔

    اس موقع پر مرے نے کیک بھی کاٹا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے گیل مونفلس جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کے خلاف دوسرے سیٹ میں میچ جاری نہ رکھ سکے اور باہر ہوگئے۔

  • نوواک یوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا، اینڈی مرے ناکام

    نوواک یوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا، اینڈی مرے ناکام

    میلبورن : دنیائے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی سربیا کے نوواک یوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں اینڈی مرے کو تین ایک سے شکست ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں سربیائی ٹینس اسٹار نوواک یوکووچ اور انگلش حریف اینڈی مرے کے درمیان مقابلہ ہوا جو تین گھنٹے اور انتالیس سیکنڈ تک جاری رہا ۔

    ٹرائی بریکر پوائنٹ پر یوکووچ نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا، لیکن دوسرے سیٹ کا فیصلہ بھی ٹائی بریکر پر ہوا جو اینڈی مرے نے سات چھ کے فرق سے اپنے نام کیا۔

    آخری دو سیٹس یوکووچ نےچھ تین اور چھ صفر سے جیت کر پانچویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرلیا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: جوکووچ اوراینڈی مرے کل فائنل میں ٹکرائیں گے

    آسٹریلین اوپن ٹینس: جوکووچ اوراینڈی مرے کل فائنل میں ٹکرائیں گے

    میلبورن : آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان ہوگا۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کا فاتح کون فیصلے کی گھڑی آگئی۔

    دفاعی چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔ عالمی نمبر سربیا کے نوواک جوکووچ نے واورینکا کو پانچ سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    چار سیٹ تک مقابلہ دو دو سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے میدان مارلیا۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے سے ہوگا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی فائنل تک رسائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی فائنل تک رسائی

    میلبورن : برطانیہ کے اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کوشکدت دے کرآسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن می  جاری سال کا پہلا گرینڈ سلم اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے ساری رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے چوتھی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    ٹائٹل ایک فتح کی دوری پر ہے۔ سیمی فائنل میں مرے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شکست دے دی۔

    مرے کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ صفر، چھ تین اور سات پانچ رہا۔ فائنل میں مرے کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنلسٹ کے فاتح عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ یا سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا سے ہوگا۔