Tag: Andy Murray

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    آسٹریلین اوپن ٹینس:اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    میلبورن : برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ہوم فیورٹ نک کائرگیوس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    مرے کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ تین رہا۔سیمی فائنل میں مرے کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ سے ہوگا۔ برڈچ نے کوارٹرفائنل میں چودہ مرتبہ کے گرینڈ سلم ونر اسپین کے رافیل نڈال کو زیر کیا تھا۔

  • اینڈی مرے نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    اینڈی مرے نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    ابوظہبی: برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے، ابوظہبی میں کھیلے گئے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک یوکووچ کے درمیان مقابلہ ہونا تھا۔

    یوکووچ صحت کی خرابی کی وجہ سے فائنل سے دستبردار ہوگئے جسکی وجہ سے اینڈی مرے کو فاتح قرار دے دیا گیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے سوئس حریف اسٹین وارینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

  • مبادلا ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان ہوگا

    مبادلا ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان ہوگا

    یو اے ای : مبادلا ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے اسپین کے رافیل نڈال کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    مرے کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ صفر رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو ستاون منٹ میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    جوکووچ نے ابتدا سے ہی غیر معمولی کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو چھ ایک اور چھ دو سے قابو کرلیا۔

  • ورلڈ ٹورفائنلزٹینس: راجرفیڈررسیمی فائنل میں پہنچ گئے

    ورلڈ ٹورفائنلزٹینس: راجرفیڈررسیمی فائنل میں پہنچ گئے

    لندن: عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    لندن کے اوٹوارینا میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ہوم فیورٹ اینڈی مرے کا بوریا بستر گول کردیا۔ فیڈرر نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    مرے کو سات سال بعد اتنی بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوئس کھلاڑی نے اکیاون منٹ میں مرے کو چھ صفر اور چھ ایک سے زیر کیا۔ گروپ بی کے دوسرے میچ میں جاپان کے کی نیشکوری نے اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو تین سیٹ کے مقانبلے میں شکست دے دی۔

    اسپینش کھلاڑی پہلا سیٹ جیتنے کے بعد ہمت ہارگئے۔ نیشکوری نے آخری دو سیٹس باآسانی جیت کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ جاپانی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چار چھ، چھ چار اور چھ ایک رہا۔

  • ٹینس ورلڈ ٹورفائنلز، راجرفیڈرراوراینڈی مرے کی کامیابی

    ٹینس ورلڈ ٹورفائنلز، راجرفیڈرراوراینڈی مرے کی کامیابی

    لندن :عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے ورلڈ ٹور فائنلز کے گروپ مرحلے میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔لندن میں جاری ایونٹ کے گروپ مرحلے میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    سوئس کھلاڑی نے جاپان کے کی نیشکوری کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔۔ فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ دورہا۔ اس کامیابی کے بعد سوئس کھلاڑی کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے کینیڈا کے میلاس راؤنچ کو زیر کیا۔ مرے نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین کھلاڑی کو چھ تین اور سات پانچ سے قابو کرلیا۔

  • پیرس ماسٹرز ٹینس:تین میچوں کے فیصلے ہوگئے

    پیرس ماسٹرز ٹینس:تین میچوں کے فیصلے ہوگئے

    پیرس:عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری ہے۔برطانیہ کے اینڈی مرے بھی کوارٖٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    پیرس میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانسیسی کوالیفائر لوکاس پوئل کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

    سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ چار رہا۔ ایک اور میچ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرانس کے گیل مونفلس کو چھ تین اور سات چھ سے قابو کرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے بلغاریہ کے گریگور دمترو کو باآسانی مات دیتے ہوئے ورلڈ ٹور فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مرے نے حریف کھلاڑی کو چھ تین اور چھ تین سے آؤٹ کلاس کردیا۔

  • اے ٹی پی ٹورنامنٹ:راجر فیڈرر نے ٹائٹل جیت لیا

    اے ٹی پی ٹورنامنٹ:راجر فیڈرر نے ٹائٹل جیت لیا

    بیسل: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے بیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ویلنسیا اوپن کا ٹائٹل برطانیہ کے اینڈی مرے کے نام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر نے بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر چھٹی مرتبہ بیسل اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    کھیل کے آغاز سے ہی فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو دباؤ میں لے لیا۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ چھ دو جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی،

    دوسرے سیٹ میں بھی ڈیوڈ گوفن فیڈرر کے تیز شاٹس کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔ فیڈرر نے دوسرا سیٹ بھی چھ سے اپنے نام کرلیا۔

    ادھر ویلنسیا میں برطانیہ کے اینڈی مرے کامیاب رہے۔ مرے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کے ٹومی روبریڈو کو تین چھ، سات چھ اور سات چھ سے زیرکیا۔

  • ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل میں اینڈی مرے کی شاندارفتح

    ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل میں اینڈی مرے کی شاندارفتح

    ویانا: برطانیہ کے اینڈی مرے نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کر ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے ویانا اوپن میں کامیابی حاصل کرکے سال کے اختتامی ایونٹ ورلڈ ٹور فائنلز تک رسائی کی امیدوں کو روشن کرلیا ہے۔

    اینڈی مرے عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں اور ورلڈ ٹور فائنلز کھیلنے کے لئے انہیں اس پوزیشن کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ویانا میں کھیلے گئے فائنل میں مرے نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں مرے نے کوئی غلطی کئے بغیر میدان مارلیا۔ برطانوی کھلاڑی کی فتح کا اسکور پانچ سات، چھ دو اور سات پانچ رہا۔

  • ویانا اوپن ٹینس: ڈیوڈ فیرراوراینڈی مری کی سیمی فائنل تک رسائی

    ویانا اوپن ٹینس: ڈیوڈ فیرراوراینڈی مری کی سیمی فائنل تک رسائی

    آسٹریا :ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریا میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے کروشیا کے ایو کارلووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    کروشین کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں کچھ مزاحمت کی لیکن دوسرے دوسرے سیٹ میں وہ ہمت ہار گئے۔ فیرر کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ چار رہا۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے جرمنی کے جین لینارڈ کو زیر کیا۔ برطانوی کھلاڑی نے چھ دو اور سات پانچ سے میچ اپنے نام کیا۔

  • ویانا اوپن ٹینس: فیرراورمرے کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    ویانا اوپن ٹینس: فیرراورمرے کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    ویانا: ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر اوربرطانیہ کے اینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ویانا میں  ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے جرمنی کے ٹوبیاس کی مکے کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

    فیرر کی فتح کا اسکور سات پانچ اور چھ ایک رہا۔ ایک اور میچ میں سیکنڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے کینیڈا کے ویسک پوسپیسل کے خلاف میدان مارا۔ مرے نے ابتدا سے ہی حریف کھلاڑی کو قابو میں رکھا اور باآسانی چھ چار اور چھ چار سے فتح حاصل کرلی۔