Tag: Anees Qaimkhani

  • عید سے پہلے بڑی پتنگ کاٹیں گے، انیس قائم خانی

    عید سے پہلے بڑی پتنگ کاٹیں گے، انیس قائم خانی

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی تمام وکٹیں گرا چکے ہیں، گراؤنڈ خالی ہوچکا ہے۔

    کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سےبات کرتےہوئےانکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرفاروق ستار میڈیا کیلئے بڑی وکٹ ہوسکتی ہے، ان کیلئے فاروق ستار کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

    ایک صحافی کےسوال پر انیس قائم خانی نےکہا کہ عید سے پہلے بڑی پتنگ کاٹیں گےجبکہ کراچی میں مزید چھ دفتر کھول رہے ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کے بعض افراد کو پارٹی میں نہیں لیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چند لوگ کروڑوں لوگوں کی قسمت کافیصلہ کررہے ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں تاخیرکی جارہی ہے، سندھ کا 8 کھرب روپے کا بجٹ چند وزرا خرچ کریں گے۔ صوبائی حکومت کا کام پیسوں کی نگرانی کرنا ہے یہاں پیسہ خرچ ہورہا ہے مگر منصوبوں پر نہیں لگ رہا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ 18ویں ترمیم سے پہلے لوگوں کے جو حالات تھے آج اس سے بھی بدتر ہوگئے ہیں کیونکہ اب لوگ وفاق سے کوئی مطالبہ نہیں کرسکتے اس لیے تمام صوبے صوبائی فنانس کمیشن بنائیں۔

  • مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی کاشہرکا دورہ، جلسے کے پمفلٹ تقسیم

    مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی کاشہرکا دورہ، جلسے کے پمفلٹ تقسیم

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنمامصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی نے چوبیس اپریل کے جلسے کے لئے لوگوں سے رابطے شروع کردیئے،آج بھی شہرکا دورہ کیا اور جلسے کے پمفلٹ تقسیم کئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنمامصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی شانہ بشانہ شہر کے دورے پرنکلے۔ دونوں پرکلفٹن کے علاقے میں گل پاشی کی گئی۔

    اس موقع پرمصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی نےچوبیس اپریل کے جلسےکےپمفلٹ عوام میں تقسیم کئے،مختلف مقامات پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزیزآبادسمیت شہرکےکونےکونےمیں جائیں گے۔

    یاد رہے کہ مصطفٰی کمال گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن گئےتھے۔ وہاں بھی انہوں نے جلسےکے پمفلٹ تقسیم کئے تھے۔ مصطفٰی کمال لوگوں میں گھل مل گئے۔ ایک بیکری سے خریداری بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی کے درمیان جھگڑے کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔ دونوں کےساتھ ساتھ گھومنےپھرنےسے ان افواہوں کی بھی تردید ہوگئی۔


    Those disagreeing with us are not our enemy… by arynews

  • ہرپریس کانفرنس کامطلب وکٹیں گرانا نہیں، انیس قائم خانی

    ہرپریس کانفرنس کامطلب وکٹیں گرانا نہیں، انیس قائم خانی

    کراچی : مصطفٰی کمال گروپ نے حیدرآباد کارخ کرنے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے باغی رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ہم اپنے ساتھیوں سے ملنے جلد حیدرآباد جائیں گے، یہ بات انہوں نے مصطفیٰ کمال ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ اڑھائی سال سے گورنرسندھ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ ہمارے آگے ہیں اور نہ ہی پیچھے، اگر ہوتےتوہمارے درمیان ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ ہرپریس کانفرنس کامطلب وکٹیں گرانا نہیں ہوتا،لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ مزید وکٹیں گریں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ حیدر آباد میں دفتر لے لیا ہے،اگلے ہفتے اندرون سندھ کا دورہ کرینگے اور تئیس مارچ کونئی پارٹی کے قیام کااعلان کیا جائے گا۔

     

  • وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، انیس قائم خانی

    وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، انیس قائم خانی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے باغی رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ جمعرات کو ایک اور وکٹ گرنے کا امکان ہے۔انہوں نے پاکستان ٹیم کی جیت پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کراچی کے کمال ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہناتھا کہ جمعرات کو کمال ہاؤس میں ایک اورپریس کانفرنس ہوگی اورایک اوروکٹ گرنے کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں جیت کی خوشی میں انیس قائم خانی نے مصطفیٰ کمال ہاؤس میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

    واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال کی بے نام پارٹی میں اب تک متحدہ قومی موومنٹ کے پانچ رہنماشمولیت اختیار کرچکے ہیں۔