Tag: ANF Action

  • کراچی پورٹ : ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی پورٹ : ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ کے عملے نے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمنل پر کامیاب کارروائی کی۔

    اس حوالے سے اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کراچی سے ٹیما گھانا جانے والے کنٹینر کو روکا گیا اور کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیا۔

    ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران کنٹینر سے 72 لاکھ ٹراما ڈول گولیاں برآمد ہوئیں، ان گولیوں کو گارمنٹس کی آڑ میں چھپا کر اسمگل کیا جارہا تھا۔

    برآمد شدہ مال کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 30کروڑ روپے سے زائد ہے، کنٹینر میں 144کارٹنز کے اندر گولیوں کو رکھا گیا تھا۔

    اےاین ایف ذرائع نے بتایا کہ کنٹینر کو بک کرانے والے کا پتہ لطیف کلاتھ مارکیٹ کھارادر کراچی کا ہے۔ خفیہ اطلاع پر اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے فوری طور پر مذکورہ جگہ چھاپہ مار کارروائی کی۔

    ذرائع کے مطابق ٹراما ڈول کو انسداد منشیات کے قوانین کے تحت کنٹرول کیا جاتا ہے، برآمد کی جانے والی ٹراما ڈول گولیاں پاکستان کسٹمز کے حوالے کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : لاہور ایئرپورٹ پر منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔

    کسٹم حکام نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

  • دودھ کے ڈبوں میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    دودھ کے ڈبوں میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    راولپنڈی : اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں۔ دودھ کے ڈبوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی ائیرپورٹ سے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسقط جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، تلاشہ کے دوران اس کے بیگ سے1450نشہ آورگولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

    اے این ایف ذرائع کے مطابق اسلام آباد جی پی او سے بحرین جانے والے پارسل سے2 کلو آئس برآمد ہوئی ہے۔ برآمد شدہ منشیات کو دودھ کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ گجرات جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 12 کلو ہیروئن برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایک اور کارروائی میں مستونگ بائی پاس کے قریب کار سے 10 کلو افیون برآمد کرکے قلات کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اےاین ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ تربت دنوک کے قریب زیرتعمیر مکان سے100 کلو چرس برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

  • ایک من سے زائد چرس برآمد، دو خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار

    ایک من سے زائد چرس برآمد، دو خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں، جس میں مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک من سے زائد چرس اور دیگر منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر اے این ایف کی ٹیم نے ایک ٹریلرسے21کلو چرس،7کلو افیون برآمد کرلی، کارروائی کے دوران فیصل آباد کے رہائشی2ملزمان گرفتار کرلیے۔

    دوسری کارروائی میں چارسدہ کی رہائشی2خواتین سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے، رنگ روڈ پشاور کے قریب کوریئر آفس میں لاہور، مانسہرہ کیلئے بک پارسل سے منشیات برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں3 کلو چرس اور350 گرام آئس شامل ہے، منشیات کو جوتوں کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔

    ایک اور کارروائی میں کوئٹہ سوناچوک کراچی روڈ کے قریب کار سے9 کلو 600 گرام چرس اور 3 کلو آئس برآمد کی گئی کارروائی کے دوران2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    اس کے علاوہ کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ کے قریب ملزم سے5کلو چرس برآمد کرلی گئی، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • بیرون ملک جانے والے متعدد اسمگلرز گرفتار، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    بیرون ملک جانے والے متعدد اسمگلرز گرفتار، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف ملک گیر آپریشن کیا یے جس میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر ابوظہبی جانے والے ملزم کے پیٹ سے 5 چرس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، ملزم بنوں کارہائشی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا۔

    اےاین ایف نے ایک اور کارروائی میں راولپنڈی چاندنی چوک پر کوریئر آفس میں برمنگھم کیلئے بک پارسل سے1کلو 200 گرام  ہیروئن برآمد کرلی، برآمد شدہ ہیروئن ٹریش بیگ میں چھپائی گئی تھی۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب افغان باشندے سے 3 کلو600گرام چرس اسلام آباد26 نمبر چونگی کے قریب پشاور کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

    لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

    موقع پر تحقیقات کے بعد1 ملزم نے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولز ہونے کا انکشاف کیا، ملزم سے 104ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

    کراچی ائیرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے ملزم سے 2 کلو 71 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے برآمد شدہ ہیروئن کو ہاٹ پاٹ کے اندر مہارت سے چھپایا گیا تھا، گرفتار ملزم کا تعلق چنیوٹ سے ہے۔

    اے این ایف اور ایف سی نے نوشکی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 416 کلو چرس برآمد کرلی، دالبندین میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی22کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، تمام ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • بیرون ملک جانے والے ہیروئن اسمگلر سمیت دو ملزمان گرفتار

    بیرون ملک جانے والے ہیروئن اسمگلر سمیت دو ملزمان گرفتار

    کراچی / لاہور : اے ایس ایف اور ایف آئی اے امیگریشن علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں ہیروئن اسمگلر اور جعلی دستاویز پر سفر کرنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی،

    اے این ایف ذرائع کے مطابق اخترجہان نامی مسافر جدہ جا رہا تھا جس نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن چھپا رکھی تھی، مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے3کلو ہیروئن ملی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ مسافر اخترجہان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔

    دوسری کارروائی میں ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کو آف لوڈ کردیا، حاتم الرحمان نامی مسافر فلائٹ نمبر ای کے625کے ذریعے اسپین جا رہا تھا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ویزہ یونان کے رہائشی شاہد نامی ایجنٹ سے 30لاکھ روپے کے عوض ویزہ حاصل کیا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا۔

  • منشیات کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    منشیات کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    کراچی : ائرپورٹس سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پشاور ائیر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے جدہ جانے والے مسافر سے 1461 گرام سے زیادہ آئس ہیروئن برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا۔

    مسافر صاحب دین نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

    منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

    کراچی / اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس نے جڑواں شہروں اور کراچی میں کارروائیاں کرکے منشیات اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف انٹیلی جنس کے عملے نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے27کلو ہیروئن اور3کلو کیمیکل برآمد کرلیا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک عورت بھی شامل ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کار سوار لاہور کے رہائشی شہباز علی اور حمیرا نوید کو حواست میں لیا گیا ہے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں راولپنڈی میں کوریئر آفس میں پارسل سے1800گرام کیٹا مائن برآمد کی گئی ہے۔

    ملزمان سے برآمد کی گئی کیٹا مائن امریکا اسمگل کی جارہی تھی جسے باکسنگ گلوز میں چھپایا گیا تھا، مذکورہ پارسل فیصل آباد کے رہائشی محمد رزاق کی جانب سے بک کرایا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایک گاڑی سے11کلو500گرام چرس برآمد کی گئی ہے، اے این ایف ٹیم نے کراچی کے رہائشی عبدالکمال نامی ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق مذکورہ تمام گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ : 3منشیات اسمگلر گرفتار، 5کلو سے زائد ہیروئن برآمد

    اسلام آباد ایئر پورٹ : 3منشیات اسمگلر گرفتار، 5کلو سے زائد ہیروئن برآمد

    اسلام آباد اے این ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین بین الاقوامی اسمگلروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے 3ملزمان کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے حراست میں لیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کے داخلی راستے پر دوران تلاشی جارج نامی ملزم سے2 کلو600گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نے ہیروئن مہارت سے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی، ملزم کی نشاندہی پر مزید2 ملزمان الیاس اور رضوان سہیل بھی گرفتار

    دوران تفتیش ملزمان نے ماضی میں بھی بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اس کے علاوہ اے این ایف انٹیلی جنس کی ٹیم نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر دوسری کارروائی کی جس میں کوریئر آفس کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    تفصیلات بیان کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو 770 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ ہیروئن 20 لیڈیز سوٹ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، پارسل سیالکوٹ کے رہائشی لیاقت علی کی جانب سے بک کرایا گیا تھا۔

    مذکورہ پارسل برطانیہ میں مقیم طارق محمود نامی شخص کو موصول ہونا تھا، پارسل کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی : لیڈیز فینسی پاؤچز میں جذب کی گئی منشیات برآمد

    راولپنڈی : لیڈیز فینسی پاؤچز میں جذب کی گئی منشیات برآمد

    راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے منشیات کی بین الصوبائی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ڈیرھ من کے قریب منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے تین مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    اس حوالے سے اے این اف ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 58کلو200گرام منشیات برآمد کی گئی۔

    منشیات میں 40کلو چرس،10کلو افیون اور 200گرام ہیروئن شامل ہے، کارروائی میں چارسدہ کے رہائشی حامد خان اور اشفاق نامی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    دوسری کارروائی میں آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں کوریئرآفس میں پارسل سے آئس برآمد ہوئی، 650گرام آئس لیڈیز فینسی پاؤچز میں جذب کی گئی تھی۔

    اے این اف ذرائع کے مطابق تیسری کارروائی میں بیرون ملک سے بھیجے گئے پارسل سے 288گرام ویڈ برآمد ہوئی، مذکورہ پارسل اسلام آباد کے رہائشی نعمان کے نام بھیجا گیا تھا، برآمد ہونے والی تمام منشیات قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

  • بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی

    بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی

    اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے پائپ میں چھپائی گئی 360 کلو ہیروئن پکڑلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خفیہ اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں کارروائی کی۔

    اے این ایف انٹیلی جنس نے ساؤتھ ایشین ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے 360 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

    یہ ہیروئن کراچی پورٹ سے لندن بھجوائی جارہی تھی اور پلاسٹک کے پائپوں میں چھپائی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 ارب روپے بنتی ہے۔

    مزید پڑھیں: اے این ایف انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی، منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے3 کارندے گرفتار

    واضح رہے کہ 3 روز قبل اے این ایف انٹیلی جنس نے منشیات کا کاروبار کرنے والے نیٹ ورک کے 3 کارندے گرفتار کیے تھے۔

    گرفتار کارندوں سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی تھی۔