Tag: ANF arrests

  • تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا نائجیرین باشندہ گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا نائجیرین باشندہ گرفتار

    راولپنڈی: اےاین ایف نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے نائجیرین باشندے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے نائجیرین باشندہ کو گرفتار کرلیا۔

    اےاین ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے دیگر غیر ملکی ساتھیوں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے، دیگر 5 نائجیرین باشندوں کو سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب سےگرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کے فلیٹ سے 135گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوا ہے، ملزمان ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال منشیات اسمگلنگ میں گرفتار غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد افریقی ممالک سے ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا اہم رکن گرفتار

    بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا اہم رکن گرفتار

    فیصل آباد: انسداد منشیات فورس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ترک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر موٹروے انٹر چینج ساہیانوالا فیصل آباد کے قریب کارروائی کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران ٹرک کے ڈرائیور کیبن سے 1200 گرام منشیات کے 150 پیکٹ جبکہ ٹرک سے مجموعی طور پر 180 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

    اےاین ایف ترجمان کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کا اہم رکن ہے، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔