Tag: ANF

  • کوئٹہ: چھاپوں میں برآمد 252ٹن منشیات نذر آتش

    کوئٹہ: چھاپوں میں برآمد 252ٹن منشیات نذر آتش

    کوئٹہ : بلوچستان میں اے این یف اور سیکورٹی اداروں کے چھاپوں میں برآمد دو سوباون ٹن منشیات جلا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کو جلانے کی تقریب کوئٹہ کے علاقے کچ موڑ میں منعقد کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس کے علاوہ آفسران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران 252ٹن منشیات نذر تش کی گئی، جس میں ، چرس افیون ، ہیروئن، مارفین ، بھگ اور شراب شامل تھی۔

    drugs-1

    نذر آتش کی جانے والی منشیات اے این ایف ، ایف سی اور پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں سے برآمد کی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر منشیات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ: چرس اور گٹکا کی بھاری تعداد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


    اے این ایف کے مطابق جلائی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کھربوں روپے تھی، اے این ایف کے کمانڈنٹ کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران گرفتار41 منشیات اسمگلروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

  • اے این ایف نے 4 ارب روپے کی منشیات ضبط کی، وزیرداخلہ کو بریفنگ

    اے این ایف نے 4 ارب روپے کی منشیات ضبط کی، وزیرداخلہ کو بریفنگ

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران متعدد کارروائیوں کے دوران 50 ٹن منشیات ضبط کرلی جس کی مالیت تقریباً چار ارب روپے ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ناصر دلاور شاہ نے ملاقات کی اور وزیرداِخلہ کو ادارے کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

    میجر جنرل ناصر دلاور شاہ نے بتایا کہ ادارے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مئی میں متعدد کارروائیاں کیں جن میں 50ٹن منشیات ضبط کی گئی جس کی عالمی منڈی میں مالیت تین ارب 98 کروڑ روپے ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اے این ایف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کو منشیات کی پیداوار اور اس کی ترسیل کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی تاکہ منشیات کاخاتمہ کیا جاسکے۔

    مزید برآں وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ منشیات سے متعلق کیسز کی موثر پیروی کے حوالے سے ادارے کی استعداد کار میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

  • کراچی میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑلی

    کراچی میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑلی

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے حب ریور روڈ کے قریب کارروائی کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کی جہاں گاڑی کے نچلے حصے میں چھپائی گئی 80 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے اورکارروائی کے دوران گرفتار شدہ شخص سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں گاڑی سے 100 کلو گرام چرس برآمد

    کراچی میں گاڑی سے 100 کلو گرام چرس برآمد

    کراچی: انسدادِ منشیات کے ادارے نے شہر قائد میں کاروائی کرتے ہوئے 100 کلو گرام چرس بازیاب کرلی، ملزم کی نشاندہی پرگارڈن تھانے میں بھی چھاپہ ماردیا۔

    تفصیلات کے مطاب محکمہ انسدادِ منشیات نےآج بروزجمعرات کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پرخفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کرایک گاڑی میں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والی چرس اعلی کوالٹی کی ہے اور اس کی مقدار100 کلوگرام ہے۔

    انسدادِ منشیات کے ادارے نے گرفتار شدہ ملزم کی نشاندہی پر گارڈن تھانے میں واقع اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے دفترمیں بھی چھاپہ مارا۔

    ذرائع کے مطابق اے وی سی سی پر کی جانے والی کاروائی میں مزید 66 کلو گرام حشیش اور2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔