Tag: Angela Merkel

  • نازیوں سے ہماراموازنہ نہ کیاجائے‘ انجیلامرکل

    نازیوں سے ہماراموازنہ نہ کیاجائے‘ انجیلامرکل

    برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترک صدر کےبیان پرجواب دیتے ہوئےکہاہےکہ وہ جرمن حکام کا نازیوں سےموازنہ کرنا بندکریں۔

    تفصیلات کےمطابق رواں ماہ کےآغازپر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جرمنی کے کئی شہروں میں اپنےحامی ترک شہریوں کی ریلیوں کو روکے جانےپرشدید تنقید کرتے ہوئےاسےنازی دور کےاقدام سے تشبیہ دی تھی۔

    جرمن چانسلر انجیلامرکل نےکہاہےکہ اگر ترک صدر نے اپنےبیانات جاری رکھے تو ترک سیاستدانوں کی مہماتی تقریبات پرپابندی لگادی جائےگی۔

    خیال رہےکہ جرمنی میں یہ ریلیاں ترکی میں اگلےماہ ہونے والی آئینی تبدیلیوں سے کیےجانے والے ریفرنڈم کےلیےمنعقد کی جانی تھیں اور اس کا مقصد جرمنی میں 30لاکھ باشندوں کوووٹ دینے پرقائل کرناتھا۔

    مزید پڑھیں:جرمن قوم نازیوں کی باقیات اور فسطائیت کی مظاہر ہیں، ترک صدر اردگان

    ترک صدر رجب طیب اردگان نےدو روز قبل خطاب کرتے ہوئےکہاکہ آپ یعنیٰ جرمن حکام نازی دور کےاقدامات کولاگوکرکےٹھیک کررہے ہیں۔

    بعدازاں اگلے ہی روز جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انجیلا مرکل نے کہا کہ نازیوں سے ہمارا موازنہ کیے جانے کے عمل کا بند ہونا ضروری ہے۔

    واضح رہےکہ جرمن چانسلر نے ترک صدر کےبیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات میں لوگوں کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا جن پر مقدمے چلے اور وہ نازیوں کے ہاتھوں قتل ہوئے۔

  • جرمنی نے داعش کے خلاف مزید فوجی مدد کی امریکی درخواست مسترد کردی

    جرمنی نے داعش کے خلاف مزید فوجی مدد کی امریکی درخواست مسترد کردی

    جرمنی: جرمن چانسلر انجیلامرکل نے داعش کیخلاف جنگ کیلئے مزید فوجی امداد کی امریکی درخواست کو مسترد کردیا۔

    جرمن میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا مزید فوج بھیجنے کی امریکی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرمنی اپنے حصے کا کام کررہا ہے۔

    اس سے قبل امریکی سیکرٹری دفاع ایش کارٹر نے جرمنی سے داعش کے خلاف جنگ میں مزید فوج کیلئے خط میں درخواست کی تھی۔

    جرمن وزارت دفاع کے ترجمان کا خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ نے خط میں کوئی مخصوص مدد کی درخواست نہیں کی، داعش کے خلاف جرمنی کے چھ جنگی ہوائی جہاز،ایک بحری جہاز اور ایک ہزار سے زائد فوج حصہ لے رہی ہے۔

    جرمنی فرانس کی درخواست پر جنگ میں شامل ہوا تھا.

  • دنیا کی 100طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں اینجلا مرکل پہلےنمبرپر

    دنیا کی 100طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں اینجلا مرکل پہلےنمبرپر

    نیویارک: امریکی جریدے فوربزمیگزین نے دنیا کی سو طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق جرمن چانسلر اینجلا مرکل گزشتہ پانچ برسوں کی طرح اس سال بھی سرِفہرست قرارپائی ہیں۔

    فوربز میگزین نے جرمن چانسلر کو مختلف معاملات میں بہترین پالیسیاں اختیار کرنے پر اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے، اس فہرست میں سابق امریکی وزیرِخارجہ ہیلری کلنٹن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا گیٹس ایک بار پھر تیسرے نمبر پر رہیں۔

    امریکی فیڈرل ریزروکی چیئرمین جینٹ ییلن چھوتے اورجنرل موٹرز کی سی ای اومیری بارا پانچویں نمبر پر آئیں۔

    امریکی خاتون اول مشیل اوباما دسویں،ونفری اوپیرا بارہویں نمبر پرہیں۔

    مجموعی طور پر سو سرفہرست خواتین میں آٹھ سربراہ مملکت بھی شامل ہیں۔