Tag: Angelina Jolie

  • معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی لندن اسکول آف اکنامکس میں پروفیسر بن گئیں

    معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی لندن اسکول آف اکنامکس میں پروفیسر بن گئیں

    لندن : معروف ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی سفیر انجلینا جولی پروفیسر بن گئی ہیں، وہ لندن اسکول آف اکنامکس میں پروفیسر کے فرائض سرانجام دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی کی صرف اداکاری ہی پہچان نہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں رفاعی کاموں، اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کی سفیر کے طور پر بھی مقبولیت رکھتی ہیں۔

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے لندن سکول آف اکنامکس میں اپنا پہلا لیکچر دیا، اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر کی حیثیت سے اپنی خدمات اور تجربات سے طلباء کو آگاہ کیا اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔

    angelina-post-1

    یونیورسٹی کی جانب سے مذکورہ خبر کی تصدیق کی گئی اور اس بات کا اعلان کیا گیا کہ اداکارہ دیگر چار ویزیٹنگ پروفیسرز کے ہمراہ خواتین، سلامتی اور امن جیسے موضوعات پر لیکچر دیں گی، یہ ماسٹرز پروگرام یونیورسٹی کے ویمن، پیس اینڈ سیکورٹی سینٹر کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد صنفی برابری اور جنگ زدہ علاقوں میں متاثرہ خواتین کی مدد کرنا ہے۔

    انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ وہ اس ماسٹر پروگرام سے بے حد متاثر ہوئیں ہیں یہی وجہ ہے کہ انھوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے لیکچر دینے کی حامی بھری ہے۔


    مزید پڑھیں : انجلینا جولی کا خواتین کے حقوق کے لیے ایک اور قدم


    اداکارہ نے امید ظاہر کی انکے اس ابتدائی عمل کی دیکھا دیکھی لازماً ملک کے دیگر تعلیمی ادارے بھی اس قسم کے پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔

    واضح رہے اداکارہ  انجلینا جولی اوربریڈ پٹ میں اختلاف کے باعث انجلینا جولی نے شوہر سے طلاق لے لی تھی ، جس کے بعد وہ اپنے بچوں اور پناہ گزینوں کی مدد کے ساتھ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے سے بھی مہم جوئی میں مصروف ہیں تاکہ خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • میں ماضی کو بھلا کر اپنی ازواجی زندگی بہتر بنانے کی خواہاں‌ ہوں‘ انجیلینا جولی

    میں ماضی کو بھلا کر اپنی ازواجی زندگی بہتر بنانے کی خواہاں‌ ہوں‘ انجیلینا جولی

    کولمبیا: ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرے سابقہ شوہرکے ساتھ تعلقات بہترہوجائیں اور ہم ماضی کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ بہتر زندگی بسر کریں.

    ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی نے پہلی بار اپنی ازواجی زندگی میڈیا کے سامنے بیان کی، انہوں نے برطانوی خبررساں ادارے کو انٹویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے بچوں نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں اپنے ذاتی حالات کو اپنے چاہنے والوں کے سامنے بیان کروں.

    انجیلینا جولی ان دنوں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلےمیں اپنے بچوں کے ہمراہ کولمبیا میں موجود ہیں،انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انتہائی جذباتی اندازمیں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اورمیرے شوہر بریڈ اچھی زندگی بسر کررہے تھے تاہم چند وجوہات کی بنا پرکچھ غلط فہمیوں نےجنم لے لیا تھا جس کے باعث ہمارے درمیان علحیدگی کی صورتحال رونما ہوئی انہوں نے کہا کہ میں ان وجوہات کو زیربحث نہیں لانا چاہتی ہوں.

    انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ ہم پہلے کی طرح اچھی زندگی بسر کریں ، میری خواہش ہے کہ ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ایک مثالی جوڑے کی مثال بن کر سامنے آئیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک خاندان تھے‘ ایک خاندان ہیں اورامید کرتی ہوں کہ ایک خاندان رہیں گے۔

    family

    ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی حساس طعبیت کی مالک ہیں ، انہوں نے اقوام متحدہ نے تحت انسانی ہمدردی کاسفیرنامزد کیا ہے ، انجیلینا جولی نے تین بچوں کو اچھی تربیت دینے کے لئے گود لے رکھا ہے جبکہ ان کے اپنے بھی تین بچے ہیں۔

    انجیلینا نے سب سے پہلے 2002 میں ایک لڑکا گود لیا تھا،انجیلینا جولی کے تین اپنے بچے بھی ہیں ، لیکن  وہ اپنے لے پالک بچوں اور اپنے بچوں میں کوئی تفریق نہیں کرتی ہیں۔

    kids

    انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ میرے بچے مہذب شہری بنیں گے اور وہ بھی انسانیت کے کام آئیں گے۔

  • اینجلینا جولی بھی ٹرمپ کے خلاف بول پڑیں

    اینجلینا جولی بھی ٹرمپ کے خلاف بول پڑیں

    نیویارک : ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی امریکی صدر ڈونٌڈ ٹرمپ کیخلاف پڑیں ، انجلینا جولی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سات ممالک اور تارکین وطن کے داخلے کی پابندی کے فیصلے سے پناہ گزین متاثر ہوں گے اور شدت پسندی بھی بڑھے گی۔

    اداکارہ نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ ان کی امیگریشن پالیسی مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتنا ہے ، جو آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    angelina-post-1

    آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی نے مزید کہا کہ میرے چھ بچے غیر ملکی زمین پر پیدا ہوئے اور امریکی شہری ہونے پر فخر ہے ،یقین رکھتی ہوں کہ ملک کی حفاظت ضروری ہے لیکن فیصلے حقائق کی بنیاد پر ہونے چاہئے نہ کہ خوف کی بنیاد پر۔

    انجلینا جولی اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے "پناہ گزین” کی خیرسگالی کی سفیر بھی ہیں۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ کے مسلمان مخالف اقدامات، ایرانی اداکارہ کا آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار


    یاد رہے چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکا میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو معطل کرتے ہوئے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

    آرڈر کے مطابق مسلمان ممالک ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کو 90 دن تک امریکا کے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے جبکہ شامی مہاجرین کے امریکا میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

  • انجلینا جولی کا بریڈیٹ سے علیحدگی کا فیصلہ، عدالت پہنچ گئیں

    انجلینا جولی کا بریڈیٹ سے علیحدگی کا فیصلہ، عدالت پہنچ گئیں

    لاس اینجلس: دنیا کے خوبصورت ترین جوڑے ’’انجلینا جولی اور بریڈیٹ‘‘ میں علیحدگی کا فیصلہ ہونے کے بعد اداکارہ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے خاوند بریڈٰٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کرنے کے بعد عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

    JOLIE4

    اس ضمن میں اداکارہ کے وکیل نے طلاق کی درخواست کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انجلینا جولی نے طلاق اور علیحدگی کے لیے درخواست اپنی فیملی سے مشاورت کے بعد دی۔

    JOLIE2

    ادکارہ کے وکیل کا کہنا ہےکہ ’’انجلینا جولی نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ یہ اُن کا نجی معاملہ ہے اور وہ اس معاملے کو راز رکھنا چاہتی ہیں تاہم یہ فیصلہ دونوں خاندانوں کی رضامندی اور آئندہ بہتر تعلقات کے لیے کیا گیا ہے‘‘۔

    JOLIE1

    یاد رہے انجلینا جولی اور بریڈٹ 2004 سے ساتھ تھے تاہم دونوں اگست 2014 میں ازدواجی بندھن میں بن گئے تھے۔ جس کے بعد دو بچوں کی پیدائش ہوئی تاہم دیگر گود لیے بچوں کو ملا کر اس وقت ان کے 6 بچے تھے۔

  • ہالی وڈ اداکارہ آنجلینا جولی دنیا کی بہترین فیشن آئی کون قرار

    ہالی وڈ اداکارہ آنجلینا جولی دنیا کی بہترین فیشن آئی کون قرار

    امریکہ: امریکی سروے میں ہالی وڈ اداکارہ آنجلینا جولی کو دنیا کی بہترین فیشن آئی کون قرار دیا گیا ہے۔


    سروے کے مطابق آنجلینا جولی کا فیشن سنس بہت اعلیٰ اور خوب ہے، جہاں وہ خواتین کے لیے بڑھ چڑھ کر فلاحی کام کررہی ہیں وہیں ان کے ملبوسات بھی صنف نازک میں مقبول ہیں۔

    بہترین فیشن آئی کون سروے میں آنجلینا جولی کو بڑی تعداد میں ووٹرز نے ووٹ دیئے۔

    سروے میں ہیری پوٹر اسٹار ایما واٹسن نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جینفر لارنس تیسرے نمبر پر ہے۔

  • انجیلینا جولی نے اداکاری کو الودع کہہ دیا

    انجیلینا جولی نے اداکاری کو الودع کہہ دیا

    کراچی: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے فلمی دنیا پر راج کر نے کے بعد اداکاری کو الوداع کہہ دیا ہے۔

     انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اداکاری کو الودع کہہ رہی ہوں لیکن انڈسٹری سے میرا رشتہ ختم نہیں ہوا کیوں اب میں خود اداکاری لوگوں سے اداکاری کرواؤں گی جس کے لئے فلموں کی ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انچیلینا کا کہنا تھا کہ میری اپنی تمام توجہ اب ہدایتکاری اور سوشل کاموں میں طرف ہوگی۔

     انچیلینا نے کہا کہ 2007 میں جب والد کا انتقال ہوا تو اس وقت ہی اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اس میں کچھ وقت لگ گیا، والدہ مجھے اداکار بنانا چاہتی تھی جس میں وہ کامیاب رہیں۔

  • انجلینا جولی عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں

    انجلینا جولی عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں

    عراق: ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق حسینہ انجلینا جولی عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کیلئے کردستان پہنچ گئیں۔

    اقوام متحدہ کی سفیر خیر سگالی اور معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی ہمیشہ سب سے آگے رہتی ہیں، دل میں انسانیت کی خدمات کا عزم لئے انجلیناجولی عراق میں جاری جنگ کے متاثرین سے ملنے کردستان پہنچیں، جہاں انہوں نے پناہ گزینوں کا غم بانٹا اور دنیا بھر سے ان کی مدد کیلئے اپیل کی۔

    انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ان مظلوموں کی بحالی میں ناکام ہوگئی ہے، عالمی رہنماﺅں کو خطے کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے مزید کوشش کرنی ہونگی کیونکہ وہ جو کررہے ہیں وہ کافی نہیں ۔

    انجلینا کے دورہ کے موقع پر بچے بڑے سب ان کے منتظر تھے اور حتیٰ کہ سرکاری افسران اور سیاستدان بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔

    انجلیناجولی کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچوں میں تحفے بھی تقسیم کئے۔

    ہالی ووڈ اداکارہ نے داعش کے حملوں کے باعث اپنے گھر چھوڑنے والوں سے ملاقات کی، انہوں نے خصوصی طور پر ان خواتین سے ملاقات کی جو داعش کی قید میں رہ چکی تھیں۔

    یزیدی قوم کی ہزاروں خواتین کو مبینہ طور پر داعش کے جنگجوﺅں نے جنسی غلام بنالیا تھا اور ان میں سے چند ایک کو حال ہی میں رہائی ملی ہے۔

  • ہالی ووڈ باکس آفس پر’’اَن بروکن‘‘نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ باکس آفس پر’’اَن بروکن‘‘نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ : کرسمس کے موقع پر ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم اَن بروکن نے کمال کردیا،اورکامیابی کے ریکارڈ توڑڈالے، ۔دوسری جنگ عظیم پر بننے والی فلم ان بروکن ریلیز ہوتے ہی چھاگئی۔

    کرسمس کے موقع پر انجلینا جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آن بروکن نے خوب پیسے کمائے ۔ فلم نے شائقین کے دل جیت کر پندرہ اعشاریہ چھ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔باکس آفس پر دوسرے نمبر پر فینٹسی سے بھرپور فلم ان ٹو دی ووڈز رہی۔

    جس نے پندرہ ملین ڈالر کمائے۔ شائقین فلم میں سینڈریلا سمیت ریپنزل اور لٹل ریڈ رائیڈنگ ہُڈ کی کہانیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔باکس آفس پرتیسرے نمبر پر رہی ہالی وڈ ی ڈرامہ سے بھرپو ر فلم دی انٹرویو جو ایک ملین ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئی۔

  • شادی کرنا اور پھر اسے نبھانا کوئی آسان کام نہیں ، انجلینا جولی

    شادی کرنا اور پھر اسے نبھانا کوئی آسان کام نہیں ، انجلینا جولی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ بریڈ پٹ کیساتھ شادی کرنا اور پھر اسے نبھانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

    لاس اینجلس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شادی کو برقرار رکھنا اور پھر بچوں کو بھی پالنا سخت محنت طلب کام ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اور بریڈ دونوں ہی اپنی فیملی کے ہر شخص کو خوش رکھنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اس بات کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ آپ کا کام آپ کی گھریلو ذمہ داریوں کے آڑے نہیں آئے گا۔

  • آسٹریلیا : فلم اَن بروکن کی تشہیری محفل

    آسٹریلیا : فلم اَن بروکن کی تشہیری محفل

    سڈنی: آسٹریلیا میں ہالی ووڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم اَن بروکن کی تشہیری محفل سج گئی ہے، تقریب سڈنی میں ہوئی جس میں ہدایتکارہ انجیلینا جولی نے فلم کے بارے میں آگاہ کیا۔

    ہالی ووڈ کی ایکشن اور سنسنی خیز فلم کی تشہیر کیلئے سڈنی میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں انجلینا جولی نے فلم کی خصوصیات اور انفرادیت پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا، بائیوگرافیکل فلم ان بروکن لوئس زیمپرینی نامی امریکی اولمپک رنر کی حقیقی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

    جسے جاپانی فوج جنگی قیدی بنا لیتی ہے، فلم میں اولمپک رنر سے قیدی بننے تک کے سفرکو خوبصورتی کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے ،ایکشن سے بھرپور یہ فلم پچیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔