Tag: angiography

  • مفتی عبدالقوی کی دوسری شریان بھی بند، کل پھرانجیوگرافی ہوگی

    مفتی عبدالقوی کی دوسری شریان بھی بند، کل پھرانجیوگرافی ہوگی

    ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم مفتی عبدالقوی کی دوسری بند شریان کھولنے کیلئے اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کل دوبارہ انجیو گرافی کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کا اسپتال میں قیام بڑھا تو پولیس کو تفتیش متاثر ہونے کی فکر لگ گئی، گرفتاری کے بعد بھی مفتی عبدالقوی کا دل مچل رہا ہے مگر اس بار خطرہ ان کی جان کو ہے کیونکہ گزشتہ روز انجیو گرافی میں مفتی عبدالقوی کے دل کا بایاں والو بلاک پایا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مفتی صاحب تین راتوں سے ملتان کے کارڈیو اسپتال میں زیر علاج ہیں، انجیو گرافی میں پتہ چلا ہے کہ بائیں شریان بھی بند ہے، پیر کو دوبارہ انجیو گرافی ہوگی پھر اسٹنٹ ڈالنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر ظفرعلوی کا کہنا ہے کہ مفتی صاحب کو ابھی اسپتال سے چھٹی ملنے والی نہیں، مریض کی صحت یابی تک ڈسچارج نہیں کر سکتے۔

    ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی آج آخری تاریخ ہے اور پولیس ملزم کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے کل عدالت میں پیش کرے گی۔


    قندیل بلوچ قتل کیس،مفتی عبدالقوی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل


    یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی کا دل پہلی بار اُس وقت دھڑکا جب قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کے دور چلے اور دوسری بار اُس وقت دھڑکا جب انہوں نے تھانے میں پہلی رات گزاری، دھڑکن کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ایمبولینس بلوانا پڑی۔

  • قندیل بلوچ قتل کیس،  ملزم عبدالقوی کی اینجیوگرافی آج  کی جائیگی

    قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم عبدالقوی کی اینجیوگرافی آج کی جائیگی

    ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش ملزم عبدالقوی کی اینجیوگرافی آج کی جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کارڈیالوجی اسپتال میں زیرعلاج ہے ، انکی اینجیوگرافی آج کی جائے گی، ڈاکٹر ظفرعلوی کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو دل کی تکلیف گزشتہ چند سال سےہے، میں مفتی عبدالقوی کودل کی تکلیف کیوجہ سے2اسٹنٹ ڈالےگئے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق اینیجوگرافی دیکھ کر مفتی عبدالقوی کی صحت سےمتعلق فیصلہ کرینگے۔

    گذشتہ روز مفتی عبدالقوی کو سینے میں تکلیف کے باعث تھانے سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں مفتی عبدالقوی کی ای سی جی،سی بی سی بلڈ اور آرپی ایم ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد تمام ٹیسٹ کلئیرآئے تھے۔


    مزید پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل


    ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ بلڈ پریشرہائی تھا جو اب نارمل ہے، ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود مفتی عبدالقوی کو آج اسپتال میں رکھا جائے گا۔

    اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان کی عدالت نے چاردن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

    یاد رےہے کہ مفتی عبدالقوی درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد پولیس نے انھیں جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا تھا، مفتی قوی پر مبینہ طور پر قندیل کے بھائیوں کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

    خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی ملاقات کی متنازعہ ویڈیو کے منظر عام پرآنے اور قندیل بلوچ کی جانب سے مفتی عبدالقوی کے لیے سخت بیان بھی سامنے آیا تھا، اسی پس منظر میں قندیل بلوچ کی والدہ نے بھی مفتی عبدلاقوی کو شامل تفتیش کرنے کی اپیل کی تھی۔

    واضح رہے معروف ماڈل اور ممتاز شوبز شخصیت قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کردیا گیا ،قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات سوتے ہوئے اُن کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو ہلاک کرکے گاؤں فرار ہو گیا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

     

  • ڈاکٹر عاصم حسین کی انجیو گرافی نہ کی جا سکی

    ڈاکٹر عاصم حسین کی انجیو گرافی نہ کی جا سکی

    کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے گردوں میں کریٹینائن اور شوگر بڑھ جانے کے باعث انجیو گرافی نہ کی جا سکی،دوسری جانب رینجرز نے عدالت میں جواب جمع کرایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل  پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے گردوں میں کریٹینائن اور شوگر بڑھ جانے کے باعث انجیو گرافی نہ کی جا سکی ڈاکٹروں کا پینل علاج کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

    رینجرز کی تحویل میں زیر علاج ڈاکٹر عاصم کے گردے میں کریٹنین اور شوگر بڑھی ہوئی ہے۔ جس کے باعث انجیو گرافی نہیں کی گئی۔

    امکان ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں ان کی انجیو گرافی کردی جائے گی۔ جبکہ رینجرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں  جمع کرا ئی گئی رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

    ان کی میڈیکل رپورٹ میں تمام ٹیسٹ نارمل ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے اہلخانہ سے بھی ایسی کوئی تفصیلات نہیں ملی جس سے ظاہر ہو کہ وہ دل کے مریض ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق عدالت کی اجازت کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔جواب پیش کرنے کیلئے رینجرز حکام ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین سندھ ہائیکورٹ پیش ہوئے۔

    دوسری جانب اسپتال ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ انجیو پلاسٹی کے بعد صحت یاب ہوجائیں گے ۔

    ؎ڈاکٹرعاصم کو پیر اور منگل کی رات دل کا دورہ پڑا تھا ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سیئنروزیرنثار کھوڑو نے ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی ۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے اہلیہ کی درخواست پر رینجرز کو نوٹس جاری کر دیا ہے، پٹیشن میں ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے استدعا کی ہے، ڈاکٹر عاصم کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی سے کہیں اور منتقل نہ کیا جائے۔