Tag: Angoor Adda border

  • حکومت نے افغانستان برآمدات کی باضابطہ اجازت دے دی

    حکومت نے افغانستان برآمدات کی باضابطہ اجازت دے دی

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے انگور اڈے کے ذریعے افغانستان کیلئے برآمدات کی باضابطہ اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کےلئے مجاز ایکسپورٹس لینڈ روٹس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کردی، انگور اڈہ بھی افغانستان کے لئے مجاز ایکسپورٹس لینڈ روٹ قرار دے دیا گیا۔

    متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ انگور اڈہ سے افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کیلئے تجارت ہوسکے گی، ایف بی آر نے انگور اڈہ کو مجازایکسپورٹ لینڈ روٹ قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

    حکام کے مطابق افغانستان کیلئے طورخم، چمن،غلام خان مجازایکسپورٹس لینڈ روٹس ہیں، اس کے علاوہ قمرالدین، کاریز،خرلاچی بھی افغانستان کیلئے مجازایکسپورٹس لینڈ روٹس ہیں۔

     

  • انگوراڈہ کی سرحدی گزرگاہ افغان حکام کے حوالے

    انگوراڈہ کی سرحدی گزرگاہ افغان حکام کے حوالے

    راولپنڈی:  پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ’’انگوراڈہ‘‘ کراسنگ سینٹربارڈر کا کنٹرول افغان حکام کےحوالےکردیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجودہ کے مطابق انگور اڈہ کراسنگ سینٹر کو  جذبہ خیرسگالی کے تحت افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے، اس عمل سے دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

      انہوں نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانا ہے اور دونوں ممالک نے اعادہ کیا ہے کہ تمام سرحدی مسائل کو خوش اسلوبی اور باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔

    واضح رہے انگور اڈہ پاکستان کے ایک گاؤں اور جنوبی وزیرستان ایجنسی اور افغانستان کے پکتیکا صوبے پر پھیلی ہوئی ایک آسان پہاڑی سرحدی گزرگاہ ہے، اس کے علاوہ افغانستان جانے کے لیے ایک دوسری گزرگاہ دریائے گومل سے گزرتی ہے۔