Tag: anil kapoor

  • انیل کپور اور مادھوری 16 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    انیل کپور اور مادھوری 16 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی: ماضی کی مشہور بالی وڈ جوڑی انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 16 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے چمکتے ستارے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ ایک ساتھ 16 سال بعد فلم میں نظر آئیں گے، انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے آخری مرتبہ فلم ’لجا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اب 16 سال بعد یہ دونوں فلم ’ٹوٹل دھمال‘ نامی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    مادھوری اور انیل نے رام لکھن، پرندہ، پکار اور بیٹا، جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، ان دونوں کا گانا ’دھک دھک کرنے لگا‘ آج بھی دلوں کی دھڑکن ہے۔ دونوں اداکاروں پر فلمایا گانا ایک دو تین بھی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔

    بالی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق فلم ٹوٹل دھمال میں انیل اور مادھوری ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم کے ہدایت کار اندر کمار نے اپنے انٹرویو میں خبر کی تصدیق کردی ہے۔

    فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں ممبئی میں شروع ہوگی، ہدایت کار اندر کمار کا کہنا ہے کہ فلم ٹوٹل کامیڈی ہوگی اس لئے انیل کپور اور مادھوری کے مداح کسی رومانوی کہانی کی امید نہ رکھیں۔

    ہدایت کار اندر کمار کا کہنا ہے کہ کافی عرصے بعد انیل کپور اور مادھوری کے ساتھ کام کرنے میں کافی مزہ آئے گا اور امید ہے کہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔

    واضح رہے کہ ہدایت کار اندر کمار اس سے قبل انیل کپور اور مادھوری کو لے کر سپر ہٹ فلم ’بیٹا‘ بناچکے ہیں فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی اور متعدد ایوارڈ اپنے نام کئے تھے۔

    فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کب ریلیز کی جائے گی اس کا تو اعلان ابھی نہیں کیا گیا تاہم ہدایت کار نے اسے اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا خیال ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے کہ فلم ’ٹوٹل دھمال‘ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم دھمال کا سیکوئل ہے، جس میں ارشد وارثی، سنجے دت، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوانٹری سیکوئل میں سلمان خان کی انٹری بند؟

    نوانٹری سیکوئل میں سلمان خان کی انٹری بند؟

    ممبئی: بالی وڈ اسٹار سلمان خان نوانٹٓری کے سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گے، ہدایت کارانیس بزمی نے دبنگ خان کی جگہ نوانٹری کے سیکوئل کے لئے ریتھک روشن کا انتخاب کرلیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ہدایت کار انیس بزمی نے گزشتہ ہفتے ریتھک روشن سے ملاقات کی اور فلم کی کہانی سے متعلق انہیں آگاہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ نوانٹری میں انٹری کے لئے بالی وڈ کے سلطان کی جگہ ریتھک کا انتخاب کیا جاچکا ہے تاہم آفیشلز کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان نے کچھ عرصہ قبل نو انٹری کے سیکوئل کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم اب انہیں مذکورہ فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا سلمان نے یہ فلم خود چھوڑ دی ہے یا انہیں مذکورہ پروجیکٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

    نوانٹری کے سیکوئل میں ریتھک کے انتخاب کی وجہ سلمان خان کی فلمی مصروفیات بھی قرار دی جارہی ہیں۔ بالی وڈ کے سلطان ان دنوں دو فلموں ٹیوب لائٹ، اور ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    نوانٹری کے سیکوئل کا نام ’نو انٹری میں انٹری‘ رکھا گیا ہے، فلم میں ری تھک روشن سمیت بہت سے مرکزی کردار ڈبل رول نبھاتے نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ 2005ء میں نوانٹری ریلیز کی گئی تھی جو باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی، فلم کے پہلے پارٹ میں سلمان کے ساتھ انیل کپور، فردین خان، بپاشا باسو، ایشا دیول، سلینا جیٹلی نے مرکزی کردار اد اکئے تھے۔

  • میں پاکستان آنے کیلئے ترس رہا ہوں ،انیل کپور

    میں پاکستان آنے کیلئے ترس رہا ہوں ،انیل کپور

    ممبئی : بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ہندوستانی آپس میں بھائی بہن ہیں اور میں پاکستان آنے کا موقع ضائع نہیں کروں گا۔

    بالی ووڈ اسٹار انیل کپور نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے دعوت دی گئی تو میں پاکستان ضرور آؤں گا اور شاید میں جلد آؤں، انکا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں اور یہ سچ بھی ہے کہ میں وہاں آنے کے لئے ترس رہا ہوں۔

    انیل کپور نے مزید کہا کہ میں بہت خوشی محسوس کرتا ہوں ، جب پاکستانی میری فلم دیکھتے اور پسند کرتے ہیں،ہم سب بھائی بہن ہیں، میں صرف ایک فنکار ہوں اور لوگوں کیلئے تفریح و طبع مہیا کرنا میرا کام ہے، چاہے وہ پاکستانی ہوں یا ہندوستانی ہوں ہمارے لئے تو سب ایک ہے۔

    پڑھیں: بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

    انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے جب پاکستانی اور ہندوستانی مشترکہ فلم پروڈکشن پر کام شروع کریں، اور ہندوستانی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو پڑوسی ملک میں فلمیں بنانے کی اجازت دی جائے۔

    انیل کپور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاکستان مخالف بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہے، سینسر بورڈ کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے تھوڑا لبرل ہونے کی ضرورت ہے۔

    پڑھیں : رنبیر کپور اور دیپکا کے بعد رشی کپور بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

    اس سے قبل ہریتک روشن ، رنبیر کپور اور رشی کپور بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔