Tag: Animals hide

  • عالمی مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں قیمتیں کم،  ایکسپورٹرز کو شدید نقصان

    عالمی مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں قیمتیں کم، ایکسپورٹرز کو شدید نقصان

    کراچی : عید الاضحیٰ کے دوران عالمی مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں قیمتیں کم ہوگئی، جس کے باعث ایکسپورٹرز کو شدید نقصان پہنچا ، ٹینرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں سال گائے کی قربانی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتیں کم ہونے سے ایکسپورٹرز کو شدید نقصان ہوا، رواں سال ساڑھے5 ارب روپے کی کھالوں کا کاروبار ہوا۔

    ٹینرایسوسی ایشن کے مطابق گائے کی کھال گزشتہ سال 2ہزار جبکہ رواں سال1500روپے میں فروخت ہوئی اور بکرے کی کھال کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھی گئی، گزشتہ سال 220 سے 250 میں فروخت کھال رواں سال 200 میں فروخت ہوئی۔

    گلزار فیروز کا کہنا تھا کہ دنبے اور اونٹ کی کھال کی قیمتیں برقرار رہیں، رواں سال گائے کی قربانی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، گزشتہ سال27 لاکھ، جبکہ رواں سال 30 لاکھ کھالیں جمع کی گئیں،گلزارفیروز

    انھوں نے مزید بتایا کہ بکرے کی کھالیں گزشتہ اور رواں سال 30 لاکھ جمع ہوئیں جبکہ رواں سال اونٹ کی قربانی میں بھی اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ سال 75ہزار اور رواں سال ایک لاکھ اونٹ کی کھالیں جمع کی گئیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر چمڑے کی مصنوعات کی طلب میں کمی اور چین میں بنائے گئے مصنوعی چمڑے کی مقبولیت کے باعث قربانی کے کھالوں کی قیمتیں آدھی سے بھی کم رہ گئی ہیں۔

  • تصویر میں کتنے جانور چھپے ہیں؟

    تصویر میں کتنے جانور چھپے ہیں؟

    کراچی: اکثر آپ کی نظروں کے سامنے ایسی تصاویر آتی ہیں جو دیکھنے میں تو بظاہر نہایت سادہ ہوتی ہیں مگر جب اس میں چھپی چیز تلاش کی جائے تو وہ ملنا بے حد مشکل ہوجاتی ہے۔

    انٹرنیٹ کے دور سے قبل اس طرح کی تصاویر بچوں کے رسائل، تدریسی کتابوں میں شائع ہوتی تھیں جن کا مقصد بچے کی ذہنی مشق کروانا بھی ہوتا تھا، اسکول میں اساتذہ بچوں کو تصویر میں چھپی چیز تلاش کرنے کا کہتے اور ملنے والے طالب علم کو انعام بھی دیتے تھے۔

    دنیا نے جیسے جیسے ترقی کی ویسے ویسے کتابوں کی اہمیت محدود ہورہی ہے جس کی ایک بڑی وجہ انٹرنیٹ کا بڑھتا ہوا رجحان بھی ہے۔ زمانہ تبدیل ہوگیا مگر ذہنی مشقوں کے لیے آج بھی ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جو سر چکرا کے رکھ دیتی ہیں۔

    دیکھیں: تصویر میں چھپا جہاز تلاش کریں

    انٹرنیٹ پر ایک تصویر شائع ہوئی جس میں دیکھنے والوں کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ تصویر میں چھپے جانوروں کی صحیح تعداد بتائیں۔ تصویر دیکھنے والے 100 افراد میں سے ایک آدھ نے ہی اس کا صحیح جواب دیا ہوگا۔

    یہ بھی دیکھیں: تصویر میں‌ چھپی تیسری شخصیت کو تلاش کریں

    اب ہم یہ تصویر آپ کے سامنے رکھتے ہیں اور چیلنج دیتے ہیں کہ تصویر میں چھپے جانوروں کی صحیح تعداد بتائیں، اس کے لیے آپ کے پاس 50 سیکنڈ کا وقت ہے۔

    عین ممکن ہے آپ بھی اوروں کی طرح مقررہ وقت میں کچھ جانور تلاش کرنے میں کامیاب تو ہوئے ہوں مگر تصویر میں کتنے جانور موجود ہیں اس کی صحیح گنتی تک نہ پہنچ سکے ہوں۔

    صحیح جواب کے لیے اسکرول نیچے کریں

     

     

    چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ تصویر میں 16 جانور چھپے ہیں اگر آپ کو یقین نہ آئے تو تصویر دیکھ سکتے ہیں۔