Tag: Anjali Raghav

  • بھارتی اداکارہ انجلی راگھو کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان، وجہ بھی بتادی

    بھارتی اداکارہ انجلی راگھو کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان، وجہ بھی بتادی

    بھارت کی بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر بھوجپوری فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو سے اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانے ”سَیّاں سیوا کرے” کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے کے بعد پَون سنگھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں بیشرم اور بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران انجلی واضح طور پر اَن کمفرٹیبل محسوس کر رہی تھیں۔ بعض صارفین نے پَون سنگھ کو بھوجپوری انڈسٹری کی بدنامی کا سبب قرار دیا۔

    اداکارہ انجلی راگھو نے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک لائیو سیشن کے دوران افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیحد دلبرداشتہ ہیں اور آئندہ بھوجپوری انڈسٹری میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔

    ’یہ بس میرا وارم اپ ہے‘ باغی 4 کے ٹریلر کی دھوم مچ گئی

    اداکارہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اسٹیج پر موجود ماحول کے باعث وہ فوری ردعمل نہ دے سکیں، تاہم ان کی نظر میں یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔