Tag: ankita

  • نوجوان خاتون کا قتل: نامناسب بیان پر آر ایس ایس کارکن کے خلاف مقدمہ

    نوجوان خاتون کا قتل: نامناسب بیان پر آر ایس ایس کارکن کے خلاف مقدمہ

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ریزورٹ میں پراسرار حالات میں قتل ہونے والی مقتول انکیتا کے خلاف نامناسب فیس بک پوسٹ پر آر ایس ایس کے کارکن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انکیتا بھنڈاری کے قتل کیس میں اتراکھنڈ پولیس نے جمعرات کے روز راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکن وپن کرنوال کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    وپن کرنوال پر الزام ہے کہ انہوں نے انکیتا بھنڈاری پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا اور ان کے والد کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

    کرنوال کی فیس بک پوسٹ پر عوام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے جس پر لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کرنوال کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

    خواتین کمیشن کی چیئر پرسن کسم کنڈوال نے بھی کرنوال کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد کرنوال نے زبانی اور تحریری طور پر معافی مانگی۔

    ان کی پوسٹ کے بعد رشی کیش اور رائے والا کے علاقے میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی جس کے بعد ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔

    خیال رہے کہ اتراکھنڈ کے ریزورٹ میں چند روز قبل ایک نوجوان خاتون کا پراسرار حالات میں قتل ہوا تھا۔ خاتون کے آخری میسجز کے اسکرین شاٹس بھی منظر عام پر آئے ہیں جس میں انہوں نے ریزورٹ کے مالک پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

  • ادھیڑ عمر بالی ووڈ اداکار کی نوجوان لڑکی سے شادی

    ادھیڑ عمر بالی ووڈ اداکار کی نوجوان لڑکی سے شادی

    ممبئی: بالی ووڈ فلم باجی راؤ مستانی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ملند سوہن ازدواجی بندھن میں بند گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ بالی ووڈ اداکار ملند سومن کی اپنے آدھی عمر کی نوجوان لڑکی انکیتا سے دوستی کافی پرانی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب اداکار نے ان  سے شادی کرلی۔

    اداکار کی دوست کے اہل خانہ کو عمر پر اعتراض تھا جس کے بعد انکیتا نے اپنے اہل خانہ سے نجی تقریب میں ملند کی ملاقات کروائی اور پھر وہ شادی کے لیے راضی ہوگئے۔

    فلم اسٹار کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ انکیتا کے اہل خانہ کو ملند کی عمر پر اعتراض تھا کیونکہ لڑکی کی عمر ابھی 26 سال کے لگ بھگ ہے جبکہ میرا دوست 52 برس کا ہوچکا، جب اُن کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے سومن سے ملاقات کی تو شادی کے لیے رضامندی ظاہرکردی۔

    باجی راؤ مستانی کے اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اُن کے اس اقدام کو سراہا جب کہ کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    واضح رہے کہ ملند سوہن کے اہل خانہ اسکاٹ لینڈ میں مقیم تھے کہ اُن کی وہی پیدائش ہوئی بعد ازاں 7 برس کی عمر میں اُن کی فیملی انگلینڈ منتقل ہوئی اور پھر 1973 میں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس بھارت آگئے۔

    قبل ازیں ملند نے سن 2006 میں فرانسیسی اداکارہ مائی لین جمپانوئی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد اُن کی 2009 میں علیحدگی ہوگئی تھی اُس کے بعد اُن کی انکیتا کے ساتھ معاشقانے کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔