Tag: Anmol Baloch

  • انمول بلوچ شوبز سے قبل کس پیشے سے وابستہ تھیں؟ اداکارہ کی لب کشائی

    انمول بلوچ شوبز سے قبل کس پیشے سے وابستہ تھیں؟ اداکارہ کی لب کشائی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے پہلی بار اپنے ماضی سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل دوسری ملازمت سے وابستہ تھیں۔

    ایک انٹرویو میں انمول بلوچ نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح کی شخصیت کی مالک ہیں۔

    دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کو دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ بہترین فلم ہوگی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ رومانوی شخصیت کی مالک نہیں ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ ان میں کون سی سب سے اچھی عادت ہے۔

    انمول کا کہنا تھا کہ وہ حقیقت میں زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، اس لیے انہیں کوئی خواہش نہیں کہ ان کی زندگی پر کتاب لکھی جائے یا کوئی مووی بنائی جائے۔

    اداکارہ نے ساتھی اداکار علی رضا کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈرامے میں ان کی جوڑی کو خوب پذیرائی ملی مگر ڈرامے میں ان کی جانب سے ایک ڈائیلاگ کو بار بار بولے جانے پر صارفین نے ناپسند کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے میں تقریبا ہر قسط میں دوبار اپنے شوہر یعنی علی رضا کو بولتی دکھائی دیں کہ ’آپ چائے پئیں گے، آپ کے لیے چائے بناؤں‘۔

    شائقین نے ان کے اسی ڈائلاگ پر سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق بھی بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا تخلص ’آپ کے لیے چائے بناؤں‘ رکھ لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

    انمول بلوچ کس شرط پر فلموں میں کام کریں گی؟

    انمول بلوچ نے اپنے مداحوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر بات سچ نہیں ہوتی، وہ ان سے متعلق انٹرنیٹ پر پھیلنے والی تمام معلومات پر یقین نہ کیا کریں۔

  • انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

    انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے سوشل میڈیا پر وائرل شادی کی افواہوں کی تردید کردی۔

    انمول بلوچ اس وقت سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں انہیں مشہور ڈراموں کی وجہ سے ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی ہے۔

    گزشتہ مہینوں سے اداکارہ کی شادی کرنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ انمول بلوچ کی شادی کی تقریبات کا آغازعید الفطر کے بعد جلد ہونے والا ہے۔

    جبکہ گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ انمول بلوچ نے شادی کرلی ہے تاہم اب اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق جاری افواہوں پر بذات خود براہِ راست ردِ عمل دے دیا ہے۔

    انمول بلوچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خبروں پر وضاحت دی۔

    اسٹوری میں لکھا کہ ‘میری شادی نہیں ہوئی ہے اور جب وقت آئے گا میں خود اس بارے میں اپنے پرستاروں اور (شوبز) انڈسٹری کے لوگوں کو بتاؤں گی’۔

    ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ ‘یہ افواہیں جعلی ہیں، براہِ مہربانی ہر اس چیز پر اعتبار نہ کریں جو آپ آن لائن دیکھتے ہیں، آپ کی محبت اور حمایت کی ستائش’۔

  • ’ارینج میرج کروں گی پیار محبت کے چکر میں۔۔۔‘ انمول بلوچ نے شادی سے متعلق کیا کہا؟

    ’ارینج میرج کروں گی پیار محبت کے چکر میں۔۔۔‘ انمول بلوچ نے شادی سے متعلق کیا کہا؟

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ پیار محبت کے چکر میں کباڑہ ہوتا ہے میں ارینج میرج کروں گی۔

    اداکارہ انمول بلوچ نے حال ہی میں ڈیجیٹل میگزین کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں شادی کے لیے ہر کسی نے اپنی ترجیحات طے کر رکھی ہیں اور ایسے کئی لوگ ہیں جن نے ترجیحات کی لمبی فہرست ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انمول بلوچ نے کہا کہ شادی کے لیے لڑکیاں اپنے ہونے والے شوہر سے بہت ڈیمانڈس کرتی ہیں کہ وہ امیر ہونا چاہیے، خوبصورت بھی ہو، خواتین کی عزت بھی کرتا ہے اور میری ہر بات مانتا ہو۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اپنے شرائط رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسان تنگ آجاتا ہے، پچاس سال تک جوڑے ایک دوسرے کا خیال رکھتے رکھتے، ایک دوسرے کی شرائط پر پورا اترتے اترتے تھک جاتے ہیں۔

    اداکارہ انمول بلوچ نے کہا کہ پہلے میری والدہ مجھے شادی کرنے کا کہتی رہتی تھیں، لیکن اب وہ ایسا نہیں کہتیں، کیوں کہ وہ جان چکی ہیں کہ ان کی بیٹی اب میچوئر ہو چکی ہیں، ان کی اپنی سوچ ہے اور شرائط ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، شادی حلال چیز ہے، ہر کسی کو کرنی چاہیے اور میں بھی شادی کروں گی، پوری زندگی ایسے نہیں رہوں گی لیکن ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سیدھے شادی کروں گی، بیچ میں کسی سے تعلقات استوار نہیں کروں گی کیوں کہ تعلقات بنانے سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے۔

  • شادی کا کوئی ارادہ نہیں: معروف اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کا دل توڑ دیا

    شادی کا کوئی ارادہ نہیں: معروف اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کا دل توڑ دیا

    معروف اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ خود کو کم عمر سمجھتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انمول بلوچ نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام زندگی ود ساجد حسن میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔

    ساجد حسن کے شادی سے متعلق استفسار پر انہوں نے کہا کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں، وہ خود کو کم عمر سمجھتی ہیں۔

    انمول کا کہنا تھا کہ انہیں شریف، ایماندار اور سمجھ دار شخص چاہیئے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ 60 فیصد مرد اچھے ہوتے ہیں۔

    کام سے متعلق انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ ایک جیسے کردار کر کے اکتا گئی ہیں اور کچھ وقت کے لیے انہوں نے بریک لیا ہے، وہ ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو انہوں نے پہلے نہیں کیا۔