Tag: announce monetary policy today

  • آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر ہڑتال

    آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر ہڑتال

    کراچی : آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال  کا اعلان کردیا جبکہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آل ٹینکرز کی ایک تنظیم نے آج سے ہڑتال جبکہ دوسرے گروپ نے باہتر گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا ہے،  ٹینکرز ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ یہ احتجاج اوگرا اور موٹرے وے پولیس کے رویہ کیخلاف اور حفاظتی اقدام کے آڑ میں سخت قوانین کے اطلاق کے خلاف ہے۔

    آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے دوسرے گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کیا کہ ہڑتال مسائل کاحل نہیں،ایسےعمل سےاجتناب کیا جائے، جس سے تیل کی ترسیل متاثرہو۔

    اجلاس میں احمد پورشرقیہ واقعے کے بعد ملک میں تیل کی ترسیل کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مشکل وقت میں اداروں کے ساتھ رابطہ رکھا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں ایک آئل ٹینکر کے حادثے میں 200 افراد کی ہلاکت کے بعد اوگرا نے ٹینکرز کی جانچ پڑتال کے قوانین وضع کرتے ہوئے ان کی نگرانی سخت کر دی تھی۔

    سیکڑوں آئل ٹینکرز کراچی میں پورٹ قاسم اور کیماڑی میں کھڑے ہیں اور انھوں نے پیٹرول پمپوں کو تیل کی فراہمی معطل کر دی ہے۔

    دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کے پاس وافر ذخیرہ موجود ہے، عوام پریشان نہ ہوا۔

    پی ایس او ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے تمام پیٹرول پمپس پر فیول کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہےاور پیٹرولیم مصنوعات کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں بھی آئل ٹینکرز نے ہڑتال کی، احمد پور شرقیہ کے واقعے کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ اور دیگر کاغذات کی آڑ میں ناجائز چالان پر ٹینکرز سراپا احتجاج ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آئندہ 2 ماہ کیلئے مانٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بورڈ معاشی اعداد وشمار کا جائزہ لیکر مانیٹری پالیسی کی منظوری دے گا، جس کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا پریس کانفرنس میں کریں گے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے آنے والی نئی مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان : بنیادی شرح سود6 فیصد کی شرح پر برقرار

    ماہرین کے مطابق شرح سود میں کسی ردو بدل کا امکان نہیں تاہم مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر متوقع فیصلہ بھی آسکتا ہے

    یاد رہے رواں سال اکیس مئی کو مرکزی بینک نے شرح سود 25 بیسز پوائنٹس کمی سے پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ملکی تاریخ میں 42 سال کی کم ترین سطح ہے۔

  • اسٹیٹ بینک آئندہ 2ماہ کیلئے مانٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک آئندہ 2ماہ کیلئے مانٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کیلئے مانٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، سیاسی بحران اور سیلاب کی تباہی سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے سبب مانیٹری پالیسی میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی بحران اور سیلاب کی تباہی سے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے سبب مانیٹری پالیسی میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں اور شرح سود دس فیصد کی سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

    ماہرین کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے سیاسی بحران کی شکل اختیار کرلی ہے، سیلاب کی تباہ کاریاں ، آئی ایم ایف سے قرض کی قسط التوا کا شکار ہونا اور روپے کی قدر میں کمی ایسے عوامل ہیں، جس کے باعث شرح سود میں کمی کے امکانات کافی کم ہیں۔

    جولائی سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں چار فیصد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب کاروباری طبقے کی جانب سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے، ایف پی سی سی آئی کے صدر ذکریہ عثمان کے مطابق مرکزی بینک شرح سود میں کمی کرکے معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، جس میں آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا تعین کیا جائے گا ۔

             اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے اعلان کردہ گزشتہ تین مانیٹری پالیسیوں میں شرح سود کو دس فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایک مرتبہ پھر شرح سود کودس فیصد پر برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔

    ملکی معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری کے باوجود مہنگائی کی رفتار میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شرح سود میں تبدیلی کی گنجائش کم ہے، جون میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ دو فیصد رہی لیکن ماہ رمضان میں قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے یہ خدشات پیدا ہورہے ہیں کہ جولائی میں مہنگائی ایک بار پھر بے لگام ہوسکتی ہے۔